... loading ...
پاکستان کے دورے پر موجود انگلینڈ کی ٹیم نے 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی، مہمان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 159 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ،انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ہیری بروکس 25 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 42 اور معین علی ایک چوکے کی مدد سے7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، لیوک ووڈمین آف دی میچ قرار پائے ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے قائم مقام کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔شان مسعود نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین آغاز کیا اور اور 85 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد رضوان نے 32 گیندوں پر چھکے کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی۔بابراعظم کو عادل رشید نے بولڈ کردیا تاہم انہوں نے 24 گیندوں پر 31 رنز بنائے تھے۔محمد رضوان بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ کی 52 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار بنانے کا بابراعظم کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ٹیم واپس آنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی نے 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر دوسری وکٹ میں 24 رنز کا اضافہ کرنے تک محمد رضوان کا ساتھ دیا اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ڈیوڈ ویلی کو کیچ دے گئے۔حیدرعلی آئوٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے اور اس وقت پاکستان کا اسکور ایک وکٹ پر 109 رنز تھا۔محمد رضوان 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے شان مسعود بڑی اننگز کھیلنیمیں ناکام ہوئے اور 7 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔انگلینڈ کے بائولرز نے پاکستانی بلے بازوں کے قدم بڑے اسکور کی جانب سے بڑھنے سے روک دیا اور اور اپنی ٹیم کے لیے ایک آسان ہدف دلایا۔محمد نواز کی اننگز 4 رنز تک محدود رہی تاہم افتخار احمد نے 17 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔افتخار احمد آخری اوور کی دوسری گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آئوٹ ہوئے جبکہ ڈوکیٹ نے بائونڈری پر ان کا ایک شان دار کیچ تھام لیا۔نسیم شاہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم صفر پر ووڈ کی گیند پر کیوران کو کیچ دے گئے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنالیے،خوشدل شاہ 7 گیندوں پر 5 اور عثمان قادر کسی گیند کا سامنا کیے بغیر اننگز مکمل کرکے چلے گئے۔انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے 19 رنز کی اوپننگ کی، جس میں نسیم شاہ کے پہلے اوور میں 14 رنز بھی شامل تھے تاہم شاہنواز دھانی نے اننگز کے تیسرے اوور میں سالٹ کی 10 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ڈیوڈ ملان نے الیکس ہیلز کے ساتھ برق رفتاری سے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی تاہم عثمان قادر نے ان کو آئوٹ کرکے انگلینڈ کو دوسرا نقصان پہنچایا۔ملان نے 15 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے۔شان مسعود نے الیکس ہیلز کا ایک آسان کیچ ایسے وقت میں گرایا جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت تھی اور اس وقت انگلینڈ کا اسکور 82 رنز تھا، اگلی گیند پر ڈوکیٹ نے بائونڈری حاصل کی تاہم عثمان قادر نے انہیں مزید اجازت نہیں دی اور ایل بی ڈبلیو کردیا، بینڈوکیٹ 17 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جس میں 2 چوکے شامل تھے۔انگلینڈ نے 13 ویں اوور کی پانچویں گیند پر ٹیم کی سنچری مکمل کی۔الیکس ہیلز 40 گیندوں پر 53 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، انہیں حارث رئوف نے کپتان بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا۔کپتان معین علی اور ہیری بروکس نے پانچویں وکٹ میں اسکور آگے بڑھایا اور آخری اوور کی دوسری گیند پر چوکے مار کر 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ہیری بروکس 25 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 42 اور معین علی ایک چوکے کی مدد سے7 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔عثمان قادر نے 2، حارث رف اور شاہنواز دھانی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...