... loading ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حال میں جاری ہونے والے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) ایکٹ (پیکا) آرڈیننس 2022 کے تحت درج کیے گئے تقریباً 7 ہزار مقدمات بند کردیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ تحقیقات میں بیشتر شکایات ہتک عزت، ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ پر شہریوں کو موصول ہونے والی دھمکیوں سے متعلق تھیں۔ایف آئی اے نے تحقیقات روکنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پیکا میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم نافذ کرنے کے عمل کو ‘غیر آئینی’ قرار دینے کے بعد کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ پیکا 2016 کے سیکشن 20 کے تحت اظہار کی حد تک یا کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور سزا دینے کا جرم غیر آئینی ہے اور جواز سے بالاتر ہے۔معاملے سے باخبر ذرائع نے نجی ٹی وی بتایا کہ ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت 7 ہزار مقدمات اور شکایات پر تحقیقات روک دی ہیں، یہ سب عدالتی احکامات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے آغاز کے بعد موصول ہونے والی 70 فیصد شکایات خواتین کی جانب سے کی گئی تھیں، جنہیں سوشل میڈیا پر ‘معلوم اور نامعلوم افراد’ کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا۔شکایت کنندہ خواتین میں زیادہ تعداد سرکاری اور نجی جامعات اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی تھیں۔ایف آئی اے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 60 فیصد خواتین کی جانب سے فیس بک اکاؤنٹ پر جنسی ہراسانی کی شکایات درج کروائی گئی تھیں۔ملزمان نے خواتین کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ بھی بنا رکھے ہیں جو شکایت کنندہ خواتین کی تصاویر اور ذاتی معلومات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ہتک عزت کا ایک مشہور مقدمہ گلوکارہ میشا شفیع کا بھی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے اس مقدمے پر پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت کارروائی کی جارہی تھی۔انہوںنے کہاکہ پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت ایک اور مشہور مقدمہ اسلام آباد کے صحافی کے خلاف درج کیا گیا تھا جو پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ 7 ہزار درج مقدمات میں سے 50 فیصد پنجاب کے ملزمان کے خلاف تھے۔پیکا آرڈیننس اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب ایف آئی اے نے اسد طور، ابصار عالم، محسن بیگ، عمران شفقت سمیت دیگر صحافیوں کے خلاف کارروائی کی۔ بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سنگین اعتراضات اٹھانے کے بعد اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے مخالفین کو خاموش کروانے کے لیے طاقت کا غلط استعمال کرنے کی روشن مثال قرار دیا تھا۔ ایف آئی اے عہدیدار نے بتایاکہ متعدد ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر ہے، ایف آئی اے کے سائبر ونگ کی جانب سے اب پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت شکایت وصول نہیں کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ مستقبل قریب میں سیکشن 20 کے تحت موصول والی درخواستوں پر غور نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم محدود شکایات وصول کر رہے ہیں جو پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 سے متعلق نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...