... loading ...
دنیا کی سب سے بڑی آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے پاکستان میں اپنی سروس کو ایک سال مکمل ہونے پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستانی موسیقی سننے میں 223 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔اسپاٹی فائے نے 25 فروری 2021 کو پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کیا تھا اور تب سے اب تک وہاں پر درجنوں گلوکاروں و موسیقاروں نے اپنی موسیقی متعارف کرائی ہے۔اپنی سروس کو ایک سال مکمل ہونے پراسپاٹی فائے نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران گلوکاروں نے 19 ہزار 590 گانے ویب سائٹ پر جاری کیے۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر سنے جانے میں 223 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی میں پاکستانی موسیقی کو سننے میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسپاٹی فائے کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی فوک موسیقی کو سنے جانے میں بھی حیران کن اضافہ ہوا اور مجموعی اضافہ 150 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔پاکستانی فوک موسیقی کو امریکا میں سنے جانے میں بھی 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔اسٹریمنگ ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی ہپ ہاپ موسیقی کو سننے میں بھی اچھا خاصا اضافہ دیکھنے میں اور مجموعی طور پر لوکل ہپ ہاپ موسیقی کو سب سے زیادہ پاکستان سے باہر سنا گیا۔ اسپاٹی فائے نے ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست بھی جاری کی اور بتایا کہ عاطف اسلم پہلے نمبر پر رہے، جنہیں عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنا گیا۔رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کے گانے ‘کدی تے ہنس بول، جینا جینا اور تیرے سنگ یارا’ ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں بھی شامل رہے۔اسپاٹی فائے پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار راحت فتح علی خان رہے، تیسرے نمبر پر استاد نصرت فتح علی خان، چوتھے نمبر پر مومنہ مستحسن جب کہ پانچویں نمبر پر بلال سعید رہے۔
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...