... loading ...
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت ذمے داریاں پوری نہیں کر رہی، بوجھ عدالتوں پر پڑ رہا ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں سابق جج جسٹس شبر رضا رضوی کی کتاب کی تقریب کی رونمائی ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے باعث عدالتوں پر بوجھ پڑ رہا ہے، لوگوں کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت وہ چھوٹے اور عام کام نہیں کر رہی ہے جو حکومت کو کرنے چاہئیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوام مشکل حالات اور مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، آئین کے بینیفشری عوام ہیں، بطور چیف جسٹس ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین کی عملداری کروائیں۔اٹارنی جنرل خالد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دو لخت ہوا تو ملک میں متفقہ آئین نہیں تھا، ہمارا قومی سانحہ ہے کہ ملک کے قیام کے بعد 1973 میں جا کر آئین پر اتفاق رائے ہوا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ پاکستان بننے کے بعد انتخابات میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کے خلاف ووٹ دینے والا مسلمان نہیں ہو گا، جوڈیشل کمیشن میں فیصلے جمہوری روایات کے مطابق کیے جاتے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ وہ لمحہ نا قابل فراموش تھا جب جوڈیشل کمیشن نے پہلی خاتون جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ ملک میں آئین نے مارشل لاء کے دور دیکھنے کے بعد کچھ تسلسل حاصل کیا ہے، امید ہے ملک میں آئین کی مکمل بالادستی قائم رہے گی۔سابق چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتاب میں آئین کی تشریح کی گئی ہے، ملک میں چار مارشل لاز نے آئینی بالادستی کو پامال کیا، مارشل لا ایڈمنسٹریٹرز نے آئین کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا۔سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ ملک میں صدارتی اور پارلیمانی نظام کے تجربے کیے گئے، ملک میں سوشلزم، فری مارکیٹ، اسلامزم اور فلاحی ریاست کا تجربہ کیا گیا، ملک نے عدالتی نظام میں مختلف تجربے بھی دیکھے،وقت بتائے گا کہ کون سا تجربہ سب سے زیادہ کامیاب رہا۔ انہوں نے کہاکہ ملک خوشحال تھا لیکن پچھلے کچھ دہائیوں سے یکسر حالات تبدیل ہو گئے، ملک میں بھوک، افلاس اور خوف ہے، اللہ کی نا شکری سے معاشرے میں مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بڑے مسائل کا حل نا کیا جائے تو ملک میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے جس کا ملک کو ابھی سامنا ہے، ملک میں چار پانچ بڑے مسائل ہیں جن کو سمجھ کر مشاورت کر کے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...