... loading ...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کی سیریز کے نشریاتی حقوق کسی اور چینل کو دینے کے مسئلے پر پاکستان ٹیلی ویڑن(پی ٹی وی) نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی وی کی جانب سے بیرسٹر احمد پنسوتا نے پی سی بی کو لیگل نوٹس بھجوایا گیا ہے جس میں چیئرمین پی سی بی کو فریق بنایا گیاہے۔پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن اور پی سی بی کے درمیان پاکستان میں نشریاتی حقوق کا معاہدہ 16 ستمبر 2020 کو ہوا اور پی ٹی وی نے اس معاہدے کی ہر لحاظ سے پیروی کی لیکن ایک دم سے پی سی بی نے بغیر کسی وجہ کے نوٹس دیے بغیر ہی یہ معاہدہ ختم کردیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ معاہدے کی منسوخی کے پی سی بی کے اس غیرقانونی اقدام پر لاہور کے سینئر سول جج کی عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست دی گئی تاکہ پی سی بی کو کسی اور فریق سے معاہدہ کرنے سے باز رکھا جا سکے اور وہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز سمیت دیگر کے میڈیا حقوق بھی کسی اور فریق کو نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے اس معاملے پر حکم امتنازع جاری کردیا اور پی سی بی نے ہماری درخواست کے خلاف اپیل بھی دائر کی لیکن عدالت نے اسے ہمارے حق میں مسترد کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں جسٹس رسال حسن بندیال نے بورڈ کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے کو منسوخ کردیا تھا اور اب اس مقدمے کی سماعت 22 دسمبر کو ہو گی۔چیئرمین پی سی بی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے علم میں ا?یا ہے کہ پی سی بی نشریات کے لیے معاہدہ کرنے والا ہے جو حکم امتناع کی خلاف ورزی ہے اور پی سی بی کا ایسا کوئی بھی عمل توہین عدالت تصور کیا جائے گا۔نوٹس میں رمیز راجا کو کہا گیا کہ وہ حکم امتناع پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں اور اگر ایسا نہ ہوا تو اسے عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں چیئرمین پی سی بی کے خلاف عدالتی حکم کی نافرمانی، توہین عدالت، ذاتی حیثیت میں اختیارات کے غلط استعمال کی کارروائی ہو سکتی ہے جبکہ فریق ان کے خلاف دیگر قانونی کارروائی کرنے میں حق بجانب ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...