... loading ...
صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک نے 46811جبکہ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل نے32313ووٹ حاصل کئے ، کامیابی کی خوشی میں مسلم لیگ (ن) کے حامیوںنے بھرپور جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، کارکنان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اورنوٹ نچھاور کئے گئے جبکہ اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ،رہنما اورکارکنان کامیابی کی خوشی میں ایک دوسرے کو گلے لگ کر مبارکبادیں پیش کرتے رہے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا ، توں تکرار اور مخالفانہ نعرے بازی کے علاوہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی ،پارٹی رہنما پولنگ کیمپوں کا دورہ کر کے کارکنوں کا جوش بڑھاتے رہے ، رہنما اور کارکنان ووٹروں کو گھروں سے نکالنے کے لئے بھی متحرک نظر آئے تاہم اس کے باوجود ٹرن آئوٹ انتہائی کم رہا ، مقررہ وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دئیے گئے اور پولنگ اسٹیشنز کی حدود کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے دیا گیا،غیر سرکاری او رغیر حتمی نتائج سامنے آنے پر کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا ،ایک یا دو پولنگ اسٹیشنز کے علاوہ باقی تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا آغاز اپنے مقررہ وقت پر ہوا ۔ صبح کے وقت عملہ ووٹرز کے آنے کا انتظار کرتا رہا ۔ دوپہر کے بعد ووٹرز نے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا جس سے گہما گہمی بھی شروع ہو گئی ۔ مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں اپنے کیمپ لگائے گئے جہاں پر جمع ہونے والے کارکنان اپنی قیاد ت کے حق میں نعر ے لگاتے رہے ۔ پولنگ کیمپوں میں کارکنان ووٹروز کو ان کے ووٹوں کی پرچی بھی بنا کر دیتے رہے ۔ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنما ئوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان کا جوش بڑھاتے رہے ۔ کئی مقامات پر مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگاتے رہے جس سے ماحول کشیدہ رہا تاہم پولیس اور رینجرز کے جوان کارکنوں کو پیچھے ہٹاتے رہے ۔ صرف ایک یادو مقامات پر کارکنوں میں توں تکرار دیکھنے میں آئی تاہم مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی ۔ پولیس اور رینجرز کے جوان حلقے میں پیٹرولنگ بھی کرتے رہے ۔صوبائی الیکشن کمشنر نے بھی حلقے کا دورہ کے کے ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا ۔ مقررہ وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دئیے گئے اور پولنگ اسٹیشنز کی عمارتوں کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے دئیے گئے ۔ سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا ۔ مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی کے کارکنان نتائج سے آگاہی کیلئے پولنگ اسٹیشنز کے باہر جمع رہے ۔ جیسے جیسے غیر سرکاری او ر غیر حتمی کامیابی کا نتیجہ معلوم ہوتا رہا کارکنوں کی جانب سے قیادت کے حق میں نعرے لگائے جاتے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے ۔حتمی نتائج کااعلان ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے دیوانہ وار شیر ،شیر اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دئیے اور ایک دوسرے کو کندھوں پر اٹھالیا ۔ کارکنان نے اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا او ر کرنسی نوٹ بھی نچھاور کیے گئے ۔ اس موقع پر رہنمائوں اور کارکنوں نے ایک دوسرے کومٹھائیاں بھی کھلائیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...