... loading ...
سعودی عرب نے او آئی سی کے سربراہ کی حیثیت سے افغانستان کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر بحث کیلئے 17 دسمبر کو پاکستان میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ افغانستان کی صورت حال پر سعودی عرب کی جانب سے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس طلب کیا گیا ہے، پاکستان ا فغان معاملے پر ہنگامی اجلاس کی حمایت کرتاہے، او آئی سی اجلاس کی 17دسمبرکو پاکستان میں میزبانی کی پیشکش کرتے ہیں۔اس پیشکش کے بعد سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے او آئی سی کے رکن ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں اور افغانستان کی مدد میں دلچسپی رکھنے والے ممالک سے اپیل کی کہ وہ اجلاس میں موثر انداز میں شرکت کریں۔ اجلاس افغانستان کے امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرنے، افغانستان کی خودمختاری ،اتحاد و سالمیت کی اہمیت کو منوانے، اس کے اندرونی امورمیں بیرونی مداخلت سے نمٹنے، ہر طرح کی دہشت گردی سے جنگ کرنے اور افغانستان کے علاقوں کو دہشتگرد تنظیموں کی پناہ گاہ یا سرگرمیوں کیلیے استعمال نہ کرنے کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔مملکت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق موسم سرما کی آمد پر افغان عوام خطرناک انسانی بحران سے دوچار ہو رہے ہیں۔ لاکھوں افغانیوں کو جن میں بوڑھے ، خواتین اور بچے شامل ہیں ہنگامی بنیادوں پر خوراک ، دوا اور رہائش کے سلسلے میں مدد کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔ افغان ریاست معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوئی ہے۔سعودی عرب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی حالات بدتر ہوتے چلے جارہے ہیں ۔ آنے والے ایام میں یہ صورتحال نہ صرف یہ کہ انسانی بحران کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے گی بلکہ اس سے افغانستان میں عدم استحکام مزید بڑھے گا اور علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔بیان کے مطابق سعودی عرب ان بنیادوں اور پاکستان کی طرف سے افغانستان کی مدد کیلیے کانفرنس کی میزبانی کی پیش کش کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چا ہتا ہے کہ 17 دسمبر 2021 کو افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر مدد کا طریقہ کار متعین کرنے، اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں نیز بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے افغان کانفرنس منعقد کی جائے تاکہ افغان عوام کے انسانی بحران کی شدت کو حتی الامکان کم کیا جا سکے۔ دریں اثناء پاکستان نے افغانستان کی صورتحال پر سعودی عرب کی جانب سے اوآئی سی اجلاس بلانے کا خیرمقدم کیا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان پراوآئی سی اجلاس بلانیکی بھرپورحمایت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ اوآئی سی رکن ممالک اس کامثبت جواب دیں گے افغانستان اوآئی سی کے بنیادی رکن ممالک میں سے ایک ہے آج افغان بہن،بھائیوں کو پہلے سے زیادہ ہماری ضرورت ہے افغان عوام کوخوراک،دواں کی قلت جیسے مسائل کاسامناہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سردیوں کے موسم کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہاہے اوآئی سی اورہم سب کو مل کر افغان بھائیوں کی مددکیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی وزرا خارجہ کا پہلا اجلاس1980میں اسلام آباد میں ہوا تھا آئندہ ماہ ہم ایک بار پھر اسلام آباد میں اکٹھا ہوں گے اور افغان مسئلے پرغور ہو گا اوآئی سی رکن ممالک کے وزراخارجہ کوخوش آمدید کرنے کا منتظرہوں۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...