... loading ...
پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ اتوار کو ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کی امامت پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے کرائی جس میں قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ ، کابینہ اراکین ،اراکین پارلیمنٹ ،سول اور ملٹری حکام اور بڑی تعداد عوام نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی اور نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد 10 اکتوبر اتوار کی صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔جنازے کے وقت اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث عوام کو جنازہ گاہ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے قومی ہیرو کو الوداع کہنے کے لیے فیصل مسجد پہنچی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جسدِ خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا اور نماز جنازہ سے قبل انہیں پاک فوج کے دستے کی جانب سے سلامی بھی دی گئی۔اس موقع پر فیصل مسجد کے اطراف اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نماز جنازہ میں شرکت میں وفاقی دارالحکومت کے قریبی شہروں سے بھی عوام کی بڑی تعداد پہنچی،بعدازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی جبکہ کچھ شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل عرصے سے علیل تھے اور طبیعت بگڑنے پر انہیں صبح سویرے اسلام آباد کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے تمام اراکین کو محسنِ پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔ وزیر داخلہ اسد عمر نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی نماز جنازہ میں آمد سے معلوم ہورہا ہے کہ یہ قوم اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتی۔ مسجد سے واپسی پر کم سے کم ایک میل تک لوگ مسجد کی طرف جاتے نظر آ رہے تھے جو رش کی وجہ سے وقت پر نہیں پہنچ سکے۔
مرد پولیس اہلکاروں نے خواتین ارکانِ قومی اسمبلی کو دھکے دئیے، رہنما جے یو آئی کا دعویٰ جمعیت علمائے اسلام ف کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر پر بچے اور ایک معذور خاتون موجود تھیں،انہیں گھر سے بے دخل کر دیا گیا اور گھر کو سیل کر دیا گیا۔ا...
امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں، سی ڈی اے نے مالک کی گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی امان اللہ ذاتی طور پر نوٹس وصول کرنے کیلئے دستیاب نہ ہوئے شوکاز نوٹس مکان کے احاطے میں چسپاں کر کے کارروائی سے آگاہ کیا گیا ظلم و جبر میں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں کارکن اشت...
چین کے پاس موجودانٹیلیجنس، نگرانی، پوزیشننگ، نیویگیشن و صلاحیتیں پاکستان کو بھی دستیاب ہو سکتی ہیں،این ایس راجا سبرامنی بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی مدد سے پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسے مستقبل میں ترکی ک...
حادثے میں 14 افراد زخمی اور 11 تاحال لاپتا ہیں،ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے، حکام کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں۔اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی11 تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو ح...
برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ، امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی للیبیٹ کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی دنیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل اپنے والد تھامس مارکل سینئر سے متعلق سامنے آنے والے سنگین الزامات کے بعد اپنے بچوں...
اچانک طبیعت خراب ہونے سے اعتماد پر بھی اثر پڑتا ہے، انٹر نیشنل ماڈل معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنی صحت سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لائم ڈیزیز کے علاوہ متعدد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جو ان کی روزمرہ زندگی اور ماڈلنگ کیریئر کو متاثر کرتی ہیں۔ایک انٹرو...
دیوالیہ پن کے قانونی عمل کے تحت پہلے سے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کے لیے رقوم کی واپسی غیر یقینی ہوگئی ناروے کی بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک ایئرویز کے مرکزی آپریٹنگ یونٹ نے مالی بحران کے باعث دیوالیہ پن کا کیس دائر کر دیا ہے جس کے بعد کمپنی نے اپنی تمام پروازیں اور ٹکٹوں کی فروخت ...
اخبارات، رسائل اور کتابیں پڑھنے سے دماغی صلاحیت اور یادداشت مضبوط رہتی ہے، طبی ماہرین طبی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ محض 5 منٹ مطالعہ کرنے کی عادت بڑھاپے میں یادداشت کی کمزوری اور الزائمر کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ 33 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ غیر ملکی ...
سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو شاہراہ فیصل پر 29 نومبر کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبرکو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، کسی سیاسی جماعت کو ریلی سے نہیں روک رہے لیکن جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، پہلا حق اس کا...
ترکیہ سعودی عرب میں فوج کی تعیناتی کی اجازت کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پیش کرے گا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اردوان کی منظوری کے بعد ترکیہ میں معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل...
دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی معاہدہ طے، عدالتی اصلاحات ختم کرنے اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کی یقین دہانی اسرائیل میں نئی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے گادی آئزنکوٹ کی جماعت یاشار اور یائر گولان کی ڈیموکریٹس پارٹی کے درمیان باضابطہ حکومتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد وزیرِ اعظ...
مولانا فضل الرحمان کا احتجاج کوئی اتنی بڑی بات نہیں، معمولی ٹریفک جام ہوتے رہتے ہیں ، وزیر اطلاعات بلاول آج کل زیادہ غصہ کر رہے ہیں، انہیں ریفرنڈم کے خوف میں نہیں جانا چاہیے، عوامی رائے سے اتنا خوف کیوں ہے؟، انٹرویو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مولانا فضل ا...