... loading ...
سینٹ کی وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ،قومی ورثہ اور ثقافت کے بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کے بارے میں مکمل تفصیلات کی آگاہی کے لیے سوال سینٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرایا ، جمع کرائے گئے اپنے سوالنامہ میں انہوں نے انچارج وفاقی وزیر برائے کابینہ ڈویژن سے کہا ہے کہ وہ ایوان کو اس بات سے آگاہ کریں کہ یکم ستمبر 2018ء سے 31 اگست 2021ء تک کے تین سالہ عرصے میں وفاقی حکومت کے توشہ خانے میں کس کس ملک سے کون کون سے تحائف آئے۔ ان کی کل تعداد کتنی ہے؟اس کے علاوہ ان میں سے کون کون سے تحائف وزیراعظم ، وزراء ، معاونین اور اعلیٰ سرکاری حکام سمیت کن کن شخصیات نے کتنی کتنی مالیت میں خریدے؟ اور اس سے ریاست کو کل کتنی رقم موصول ہوئی؟ ایوان کو اس بات سے بھی آگاہ کیا جائے کہ اصل متعینہ قیمت پر کتنی رعایت دی گئی؟ مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سینیٹ میں یہ سوال بھی سیکرٹریٹ نے مسترد کردیا کہ گزشتہ تین سال کے دوران کیبنٹ ڈویژن نے کتنی اور کون کون سی گاڑیاں خریدی ہیں ان پر کتنی رقم خرچ آئی اور وہ کس کے استعمال میں ہیں۔” انہیں تحریری طورپر آگاہ کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے یہ سوال مسترد کردیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ نہ جانے پارلیمنٹ میں کتنی چھلنیاں اور چھان لگے ہوئے ہیں کہ ایسے بے ضرر سوال پوچھنے کی اجازت بھی نہیں دی جارہی جبکہ اس حکومت مکروف نے نواز شریف دور کی گاڑیوں کی باقاعدہ نمائش کی تھی اور وزیراعظم آفس کے ملحقہ غسل خانے کی ویڈیوز بنوائی گئی تھیں۔ آج وہی دفتر اور وہی غسل خانہ وزیراعظم کے استعمال میں ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ انہوں نے توشہ خانے کے بارے میں سوال سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے ۔ دیکھنا ہے کہ اس پر کیا گزرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شفافیت، ریاست مدینہ اور اپنے بارے میں پوچھے جانے والے سوال کے حوالے سے حضرت عمر فاروق کا حوالہ دینے والے شخص کو یہ تفصیلات نہیں چھپانی چاہئیں۔ انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرنا تو اور بھی زیادہ افسوسناک ہے۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...