... loading ...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے بتایا ہے کہ میں کوئی تنخواہ نہیں لیتا سب کچھ ویب سائٹ پر موجود ہے ،ہمارے تمام اکاوئنٹس کا ڈیٹا موجود ہے ،ہمارے چار لیول کے آڈٹ ہوتے ہیں کچھ چھپ نہیں سکتا۔ جمعہ کو آغاز حسن بلوچ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں ممبر گل داد خان نے بتایاکہ خان صاحب کے آنے سے پہلے ایک اسٹیڈیم کا ٹینڈر جاری ہوا تھا وہ کہاں ہے ۔سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق نے کہاکہ میں چیف سیکرٹری صاحب سے بات کر لیتا ہوں۔ ممبر گل ظفر خان نے کہاکہ آٹھ میٹنگز ہوچکی صرف ایک اسٹیڈیم کیلئے آئوٹ پٹ کچھ بھی نہیں۔ محسن مشتاق نے کہاکہ وزیراعظم صاحب نے کہا باجوڑ میں اسٹیڈیم بنے گا۔ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کہاکہ ڈی سی باجوڑ نے لکھا ہمارے پاس زمین ہی نہیں۔ پی سی بی چیئر مین نے کہاکہ تنخواہیں پوچھی جائیں سب کی ان کیمرہ پوچھا جائے کتنی تنخواہ لی جارہی ہے ۔ سیکرٹری نے کہاکہ ممبران سے کہتا ہوں الگ کیمرے میں آجائیں تنخواہیں تو ابھی بتا سکتے ہیں۔ ممبر کمیٹی گل ظفر خان نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کی افسران کی کمیٹیوں میں تفصیل لی جاتی ہے آپ نے ایسا کیا کیوں جو چھپا کر بتانا چاہ رہے ہیں۔ مہرین رزاق بھٹو نے کہاکہ ہمیں پی سی بی کے چیرمین اور افسران کی تنخواہوں کی تفصیل دی جائیں۔مہرین رزاق بھٹو نے کہاکہ ان کیمرہ وہ ہوتی ہیں جو ملکی سلامتی سے متعلق ہوں تنخواہیں کب سے ملکی سلامتی کا ایشو ہوگیا۔ ممبر کمیٹی روبینہ جمیل نے کہاکہ ہمیں بجٹ کا بتایا جائے اور کتنا پیسہ کدھر جاتا ہے ۔ احسان مانی نے کہاکہ میں کوئی تنخواہ نہیں لیتا سب کچھ ویب سائٹ پر موجود ہے ،ہمارے تمام اکاوئنٹس کا ڈیٹا موجود ہے ،ہمارے چار لیول کے آڈٹ ہوتے ہیں کچھ چھپ نہیں سکتا۔ ممبر کمیٹی اقبال خان نے کہاکہ وسیم خان کی قابلیت کیا ہے ۔ چیئر مین پی سی نے جواب دیاکہ جتنے وسیم خان قابل ہیں اتنا پورے پاکستان میں کوئی نہیں جس پر پوری کمیٹی میں قہقہے سنے گئے ۔ اقبال خان نے کہاکہ خدا کو مانیں اس نے کونسا اب تک کارنامہ کیا ہے ۔ گل ظفر خان نے کہاکہ فواد عالم سمیت باجوڑ کے کئی بہترین کرکٹر کو پوچھا تک نہیں جاتا،ایک ایم این اے کے کہنے پر اگر کھلاڑی رکھنے ہیں تو کیا میرٹ ہے ۔ممبر کمیٹی گل ظفر خان نے کہاکہ لوگ سفارش پر رکھے جاتے ہیں۔ احسان مانی نے کہاکہ نہیں ایسا کچھ نہیں،سب میرٹ پر ہوتا ہے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...