... loading ...
ایران کا اپنے جوہری پروگرام کو وسعت دینا، خطے میں اپنی مہم جوئی اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپوں کے ساتھ تعلقات کے پیچھے کئی خطرات اور راز پنہاں ہیں۔امریکی جریدے کے مطابق ایران کئی سال سے القاعدہ کمانڈروں کو اپنی سرزمین پر پناہ دیے ہوئے ہے ۔ القاعدہ اور ایران نے ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کا بھی تبادلہ کیا۔ بعض القاعدہ کمانڈروں کو ایران میں گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا گیا۔ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدوں کے بعد القاعدہ جیسی خطرناک دہشت گرد تنظیم کو ایران میں آزادانہ کام اور نقل وحرکت کا موقع ملا۔ مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائیوں کے لیے القاعدہ اور ایران کے درمیان تعاون بھی رہا۔تجزیہ نگار عساف مقدم کے مطابق القاعدہ اور ایران کے درمیان باہمی تعاون ٹیکٹیکل کوآپریشن تک محدود نہیں رہا بلکہ ایرانی رجیم نے تہران کو القاعدہ کے لیے سہولت کاری کے مرکزکے طورپر استعمال کرنے کی اجازت دی۔ سنہ 2007 میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن نے کہا تھا کہ ایران ہمارے جنگجوئوں کو رقوم کی منتقلی کے لیے شہ رگ کا درجہ رکھتا ہے تاہم ساتھ ہی انہوںنے اعتراف کیا کہ ایران نے اپنے ہاں پناہ لینے بعض القاعدہ جنگجوئوں پر قدغنیں بھی عاید کی ہیں۔ دونوںکے درمیان مختصر عرصے کے لیے تبائو اور کشیدگی بھی دیکھی گئی۔نائن الیون کے واقعے کے بعد القاعدہ کے کئی جنگجوئوںنے ایران میں پناہ حاصل کی۔ ایران آنے والے القاعدہ جنگجوئوں میں سے بعض کو گرفتار کیا گیا اور کچھ کو گھروں ہر نظربند کیا گیا۔ ان القاعدہ جنگجوئوں کا دوسرے ممالک میںموجود جنگجوئوں کے ساتھ رابطہ منقطع کیا گیا۔امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق سنہ 2015 میں طے پانے والے معاہدے میں القاعدہ کے پانچ سرکردہ ارکان کو رہا کیا گیا۔ ان میں تین مصری تھے جن کی شناخت سیف العدل، ابو محمد المصری اور ابو الخیر المصری کیناموں سے کی گئی جب کہ دو کا تعلق اردن سے تھا اور ان کے نام ابو القسام اور ساری شہاب بتائے جاتے تھے ۔ انہیں یمن سے اغوا کیے ایک ایرانی سفارت کار کے بدلے میں رہا کیا گیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...