... loading ...
2019 میں دنیا بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل پانچویں سال کمی واقع ہوئی ہے ۔ایک معروف تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ برائے اکنامکس اینڈ پیس(آئی ای پی) نے دہشت گردی سے متعلق عالمی درجہ بندی (گلوبل ٹیررازم انڈیکس) پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تنازعات ہی اس وقت دنیا بھر میں دہشت گردی کا اصل محرک ہیں جب کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے واقعات میں کمی کے باوجود مغربی ممالک میں دائیں بازو کی دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2019 میں دنیا بھر میں دہشت گردی سے 13 ہزار 826 اموات ہوئیں جوکہ 2018 کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2014 کے بعد سے دہشت گردی سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل پانچویں سال کمی آئی ہے ۔تھنک ٹینک کی سالانہ رپورٹ میں خبردارکیاگیا ہے کہ شمالی امریکا، مغربی یورپ اور اوشنیائی ممالک (براعظم آسٹریلیا) میں 2019 میں دائیں بازو کی دہشت گردی کی وجہ سے 89 ہلاکتیں ہوئی ہیں جوکہ 5 سالوں میں 250 فیصد زیادہ ہے اور یہ گزشتہ 50 سالوں کے دوران بھی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازعات ہی دہشت گردی کی اصل وجہ ہیں اور 2019 میں دہشت گردی سے ہونے والی 96 فیصد ہلاکتیں تنازعات کا شکار ممالک میں ہوئی ہیں۔گلوبل ٹیررازم انڈیکس کے مطابق ہلاکتوں میں سب سے زیادہ کمی افغانستان اور نائیجیریا میں ہوئی ہے لیکن یہی دو ممالک ہیں جہاں ایک سال میں دہشت گردی سے ایک ہزار سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں مجموعی طور پر کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود برکینا فاسو ، سری لنکا ، موزمبیق ، مالی اور نائجر میں صورت حال خراب ہے جب کہ بہت سے ملکوں میں یہ ایک سنگین خطرہ ہے ۔اس کے علاوہ جنوبی ایشیا وہ خطہ ہے جو کہ مسلسل دوسرے سال سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے ۔تھنک ٹینک کے چیئرمین اسٹیو کلیلیاکاکہنا ہے کہ نئی دہائی میں داخلے کے ساتھ ہمیں دہشت گردی کے نئے خطرات بھی نظر آرہے ہیں جس کی مثال مغربی ممالک میں دائیں بازو کی انتہاپسندی اور صحارا کے خطے میں ہونے والی بدامنی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھی دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد گروہوں میں طالبان سرفہرست ہیں جب کہ داعش کی طاقت میں مسلسل کمی آرہی ہے تاہم اس سے منسلک گروہ زیریں صحارا کے افریقی ممالک میں سرگرم ہیں۔رپورٹ میں مزیدکہاگیا ہے کہ کورونا وباکے بعد سیگلوبل ٹیررازم انڈیکس کے اعداد وشمار دہشت گردی کے واقعات اور ہلاکتوں میں کمی کااشارہ کرتے ہیں تاہم کورونا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی بدحالی سے سیاسی عدم استحکام اور تشدد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...