... loading ...
امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کے تین ہفتے گزرنے کے بعد بالآخر جو بائیڈن کی کامیابی پر چین نے اپنی خاموشی توڑ دی۔ چین کے ریاستی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے نومنتخب صدر امریکا کے نام جاری کردہ تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برداری ہم سے صحت مندانہ اور مستحکم تعلقات کی توقع رکھتی ہے ۔اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں تنازعات اور تصادم سے گریز کرتے ہوئے دو طرفہ احترام اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ہم چین اور امریکا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے لیے باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کے نتائج میں 7 نومبر کو جوبائیڈن کی اپنے مقابل امیدوار پر برتری واضح ہوچکی تھی جس کے بعد انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے ۔چین کی جانب سے اس تاخیر کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم بعض ماہرین کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے چوں کہ اپنے حریف کی کام یابی تسلیم نہیں کی تھی اور انتقال اقتدار کے لیے تیار نہیں ہوئے تھے ۔ اس لیے بیجنگ نے ٹرمپ سے تعلقات میں مزید تلخی سے بچنے کے لیے ان کے حریف کو مبارک باد دینے سے گریز کیا۔مبصرین کے مطابق یہی وجہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتقال اقتدار کے حوالے سے آمادگی کے اشارے ملنے کے بعد ہی چین نے نو منتخب صدر بائیڈن کو باقاعدہ مبارکباد دی ہے ۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد چین کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانے کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات کم ترین سطح پر آچکے ہیں۔ علاوہ ازیں ہانک کانگ اور تائیوان سے متعلق امریکی موقف پر بھی دنیا کی دونوں بڑی معاشی قوتوں میں ٹھنی ہوئی ہے ۔صدر ٹرمپ نے چین سے متعلق اپنے آخری دور میں سخت موقف اختیار کیے رکھا تاہم فتح یاب ہونے والے ان کے ڈیموکریٹ مقابل جو بائیڈن بھی چین سے متعلق اپنی انتخابی مہم میں کڑٰ تنقید کرتے دیکھے گئے ۔فروری میں ایک مباحثے میں جو بائیڈن نے چینی صدر کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا تھا۔ اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حالیہ پیش رفت سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا کہ جوبائیڈن کے برسر اقتدار آنے کے بعد چین امریکا تعلقات میں کوئی فوری بہتری آئے گی۔واضح رہے روس کے صدر پیوتن نے تاحال نومنتخب امریکی صدر کو مبارک باد نہیں دی ہے اور دو روز قبل سامنے آنے والے بیان میں انہوں ںے کہا تھا کہ وہ فی الحال جو بائیڈن کو امریکی صدر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...