... loading ...
فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل نے آن لائن کورونا وائرس کی ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن تفصیلات کے پھیلا ئوکے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تینوں کمپنیاں دنیا بھر میں حقائق جانچنے والے اداروں اور حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جلد متعارف ہونے والی کورونا ویکسینز کے بارے میں غلط اور گمراہ کن رپورٹس کی روک تھام کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مقصد کے لیے تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ایک نئی شراکت داری کی ہے جس کے تحت محققین اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اینٹی ویکسین تفصیلات پھیلانے کے حوالے سے ردعمل کا فریم ورک تیار کیا جائے گا۔برطانیہ کے حقائق جانچنے والے ادارے فل فیکٹ نے ایک بیان میں بتایاکہ اس وقت جب کورونا ویکسین ممکنہ طور پر چند ماہ میں متعارف ہوسکتی ہے ، اس کے حوالے سے گمراہ کن رپورٹس اور تفصیلات کی لہر ویکسین کے حوالے سے لوگوں کے اعتماد کو ختم کرسکتی ہے ، یہ پراجیکٹ ماضی کی کی اس طرح کی مہمات سے سیکھے گئے سبق کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا گیا ہے ، تاکہ ہم اگلے بحران کو پیدا ہونے سے پہلے روکنے کے قابل ہوجائیں۔فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر تینوں اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں گے جن کے ساتھ امریکا، برطانیہ، بھارت، اسپین، ارجنٹائن اور افریقہ کے حقائق جانچنے والے ادارے ہوں گے ، جبکہ برطانیہ کے سرکاری ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا و اسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اورر کینیڈا کی پرائیوی کونسل آفس بھی اس کا حصہ ہوں گے ۔فل فیکٹ کے مطابق یہ گروپ گمراہ کن تفصیلات کی روک تھام کے لیے اصول مرتب کرے گا اور ایسا مشترکہ فریم ورک تیار کیا جائے گا تاکہ اس کے خلاف کام کیا جاسکے ۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اینتی ویکسین سازشی خیالات کے خلاف کچھ اقدامات کیے گئے ہیں۔مثال کے طور پر فیس بک نے حال ہی میں ویکسینز کی حوصلہ شکنی کرنے والے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا، مگر کمپنی نے انسٹاگرام اور فیس بک گروپس میں ویکسین سازشی خیالات کو پھیلنے دیا۔ٹوئٹر نے بھی حال ہی میں کووڈ 19 ویکسینز کے حوالے سے غلط رپورٹس پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس کا کہنا تھا کہ ویڈیوز کو ہٹایا نہیں جائے گا۔ٹوئٹر کی جانب سے مستند تفصیلات کے پھیلا کے لیے اقدامات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...