وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

مولانافضل الرحمان کی بلاول بھٹوسے ملاقات، نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار

پیر 19 اکتوبر 2020 مولانافضل الرحمان کی بلاول بھٹوسے ملاقات، نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار

پی ڈی اے کے صدر مولانافضل الرحمان نے بلاول ہائوس میں جلسے سے قبل بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمن نے جلسے میں نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار کیا ۔ فضل الرحمان نے کہا نوازشریف کاخطاب پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم ثابت ہوگا۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاوس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے ۔ملاقات میں جلسے کے حوالے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے دوران جلسے سے نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار کیا ۔ مولانانے پی پی قیادت سے کہا کہ نوازشریف کاخطاب پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں