... loading ...
کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے ایک باڈی گارڈ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن آج سے 11 سال قبل ہی دنیا میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے آگاہ تھے جس کی وجہ سے وہ ہر وقت ماسک پہن کر رکھتے تھے ۔غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائیکل جیکسن کے گارڈ میٹ فیڈز نے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا کہ جب پوری دنیا کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور 20 ہزار سے زائد لوگ موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔میٹ فیڈز نے بتایا کہ مائیکل جیکسن اس بات سے آگاہ تھے کہ جلد یا بدیر ایک ایسا تیزی سے پھیلنے والا جراثیم وبائی مرض کی صورت اختیار کرکے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور دنیا والے اس کے سامنے بے بس ہوں گے ۔گارڈ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مائیکل جیکسن ہمیشہ ہمیں بھی قدرتی آفت کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ مائیکل جیکسن ہمیشہ اپنے چہرے پر ماسک پہنے رکھتے تھے ، جب ان کے ساتھی ماسک اتارنے کا کہتے تو وہ جواب میں کہتے کہ میں دن میں ہزاروں لوگوں سے ملتا ہوں، پتہ نہیں وہ مجھے کیا دے کر جائیں اور میں ابھی بیمار ہونا برداشت نہیں کرسکتا، مجھے صحت مند رہنا ہے تاکہ میں اپنے مداحوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں۔واضح رہے کہ مائیکل جیکسن 150سال تک زندہ رہنا چاہتے تھے ، وہ رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتے تھے ، جراثیم، وائرس اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے دستانے پہن کر لوگوں سے ہاتھ ملاتے تھے اور لوگوں میں جانے سے پہلے منہ پر ماسک چڑھا لیتے تھے ۔وہ مخصوص خوراک کھاتے تھے اور انہوں نے مستقل طور پر دنیا کے بہترین 12ڈاکٹرز ملازم رکھے ہوئے تھے ۔ یہ ڈاکٹرز روزانہ ان کے جسم کے ایک ایک حصے کا معائنہ کرتے تھے ۔ان سب تدبیروں کے باوجود،150سال تک جینے کی خواہش رکھنے والے مائیکل جیکسن 50سال کی عمر میں ہی اس جہانِ فانی سے کْوچ کرگئے ۔
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...
ہلاک دہشتگردوں میں خلیل الرحمان، نعیم الدین کفایت اللہ شامل ہیں، حکام دہشت گردوں سے 6 کلاشنکوف، 3 دستی بم برآمد، فرار ساتھیوں کی تلاش جاری لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق برچڑی پہاڑی میں دہشت گرد...
مودی سرکارکی بدترین خارجہ پالیسی، سنجیدہ سفارت کاری سوشل میڈیاپر تماشا بن گئی ناقص پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،رپورٹ مودی کی عالمی سطح پر موجودگی کے باوجود بھارت کے سفارتی تعلقات کمزور ہونے لگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے کٹ...
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...