... loading ...
امریکی کانگرس کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو حساس جوہری ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک ڈیمو کریٹ پینل نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا وائٹ ہاؤس واقعی سعودی عرب میں ایک جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔اس حوالے سے خبردار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا ہوگا اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو بڑھاوا ملے گا۔
ایوانِ نمائندگان کی نگراں کمیٹی کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات خاص طور پر ضروری ہیں کیونکہ بظاہر انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو امریکا کی حساس جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 فروری کو وائٹ ہاؤس میں جوہری توانائی بنانے والے افراد سے ملاقات کی اور سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے ممالک میں جوہری پلانٹس لگانے کے حوالے سے بات چیت کی۔صدر ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاوس کے شمیر جیرڈ کشنر بھی رواں ماہ مشرق وسطی کا دورہ کریں گے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کہ امن منصوبے کے معاشی پہلوؤں کے بارے میں تبادلہ خیال کر سکیں۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسے اپنی توانائی کے ذرائع بڑھانے کے لیے جوہری توانائی کی ضرورت ہے۔
تاہم امریکی میڈیا کے مطابق اس کی حریف ریاست ایران کی جوہری ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے اس حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی امریکی جوپری ٹیکنالوجی تک رسائی خطے میں ہتھیاروں کی ایک خطرناک دوڑ شروع کر سکتی ہے۔یہ رپورٹ وسل بلوئر یعنی خبردار کرنے والوں کے کچھ بیانات اور دستاویزات پر مبنی ہے جن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں اور جوہری کمپنیوں کے درمیان رابطوں کی تفصیلات ہیں۔اس کے مطابق امریکاکے اندر کچھ مضبوط نجی کمرشل سطح پر اس حوالے دلچسپی پائی جاتی ہے اور وہ شدت سے حساس جوہری ٹیکنالوجی کے سعودی عرب منتقل کیے جانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔یہ کمرشل ادارے سعودی عرب میں ان جوہری سہولیات کی تعمیر کے کنٹریکٹس کی مدد سے اربوں ڈالر کما سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سارے معاملے میں براہِ راست ملوث ہیں۔وائٹ ہاؤس نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آر...
مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے...
افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر دہشت گرد تنظیموں کو بیچا جاتا ہے ہر جگہ طالبان ہیں، وہ ہتھیار رکھتے ہیں اور ابھی جنگ سے نہیں تھکے ، معاون خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربی...
توہین عدالت کی درخواست بھی اس کیس کے ساتھ ہی سنی جائے گی ، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلاف ،نظر ثانی درخواستیں ناقابل سماعت قرار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے...
بھارت کی بنگلادیشی برآمدات دیگر ممالک پہنچانے کے لیے ٹرانزٹ سہولت پر پابندی بنگلادیش نے جواباً بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانز...
بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے ، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کررہا ،خود دہشت گردی کا شکار ہے ، ، قومی اسمبلی میں خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کیخلاف جرم ہے...
بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں،دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، سید جنرل عاصم منیر غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کے لیے سنگین خطرہ ہے ، دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم ن...
دہشت گرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا، موبائل فون اور ڈرون فرانزک سے ثابت بھارتی فوجی افسران میجر سندیپ ورما، صوبیدار سکھوندر، حوالدار امیت کے دہشت گرد سے رابطے،’’ دھماکے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی...
بھارتی جاسوس اور نگراں طیارے P8I کو پاک بحریہ نے مسلسل نگرانی میںرکھا پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8Iکا سراغ لگایا، پاک بحریہ بھارت کے کسی جارحیت کا موثر جواب دین...
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...