... loading ...
چین نے 40 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے والا پہلا اسٹیلتھ ڈرون متعارف کروا دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کا اسکائی ہاک نامی یہ ڈرون 3 ہزار میٹری کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے بالکل کلیئر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بغیر پائلٹ کا یہ ڈرون کافی عرصے سے چین میں صیغہ راز میں رکھا جارہا تھا اور اب پہلی بار اس کی فوٹیج کو جاری کیا گیا ہے۔ اسکائی ہاک کو چینی زبان میں تیان ینگ کا نام دیا گیا ہے جو کہ سی ہاک جنرل ایوی ایشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے جسے 2012 میں چین کے سرکاری ادارے چائنا ایرواسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن نے تشکیل دیا تھا۔
چینی سوشل میڈیا پر سی ہاک کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ ریڈار کی پکڑ میں نہیں آتا اور دشمن کے اہم اہداف کو نشانا بناسکتا ہے۔اس پوسٹ میں جاسوس طیارے کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔ ویڈیو میں زیادہ تر فوٹیج کمپیوٹر جنریٹڈ امیجنگ پر مبنی ہے مگر اس میں 10 سیکنڈ کیلئے حقیقی طیارے کا کلپ بھی شامل کیا گیاہے جس میں یہ ایک ائیرپورٹ سے اڑان بھررہا ہے۔اس ڈرون کو چین کے جدید ترین فوٹو الیکٹر ایریل پلیٹ فارم سے لیس کیا گیا ہے۔
اس پلیٹ فارم میں 7 مختلف کیمرے دیے گئے ہیں جن میں سے ایک انفراریڈ کیمرہ ہے جبکہ ایک ملٹی اسپٹیکرل کیمرہ ہے جس کی بدولت یہ 360 ڈگری پر دشمن کی جاسوسی کرسکتا ہے۔یہ طیارہ ساڑھے 7 ہزار میٹر بلندی تک پرواز کرسکتا ہے جبکہ 370 کلوگرام مواد بھی اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق مشرقی چین میں اس پروٹوٹائپ کی تیاری نومبر 2017 میں شروع ہوئی تھی اور گزشتہ سال فروری میں سی ہاک نے اعلان کیا تھا کہ ڈرون پہلی پرواز کیلئے تیار ہے۔اس وقت طیارے کو ڈیزائن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ما ہونگ زونگ نے کہا تھا کہ سی ہاک میں استعمال کی جانیوالی 80 فیصد .ٹیکنالوجی نئی ہے جن میں سے کچھ پہلی بار دنیا کے سامنے متعارف کرائی جائیگی
۔سی ہاک سے قبل چین 3 اسٹیلتھ ڈرونز متعارف کراچکا ہے جن میں سے ایک اسٹار شیڈو ہے جو کہ لڑاکا ڈرون ہے۔دوسرا شارپ سورڈ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2 ٹن بم اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ تیسرا سی ایچ 805 یا رینبو 805 ہے جو کہ چینی فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت کیلئے ڈیزائن کیا جانیوالا ٹارگٹ ڈرون ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...