... loading ...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) عام انتخابات سے متعلق اپنی تفصیلی اور حتمی رپورٹ میں پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات ماضی کے تینوں انتخابات کی نسبت بہتر اور شفاف تھے ۔پاکستان میں انتخابات کا مشاہدہ کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’’فافن ‘‘نے 2018 کے انتخابات سے متعلق اپنی تفصیلی اور حتمی رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں اس نے عام انتخابات 2018 کو گزشتہ انتخابات سے بہتر قرار دیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں 38 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں جبکہ عام انتخابات 2013 میں 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئی تھیں
۔رپورٹ کے مطابق حالیہ انتخابات میں ملک بھر میں کسی پولنگ اسٹیشن پر قبضہ نہیں ہوا، 2013 میں 1.2 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا گیا تھا، اس مرتبہ 2.5 فیصد پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ پولنگ ایجنٹوں کو نہیں دیا گیا جبکہ 2013 میں 7.5 فیصد پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ایجنٹوں کو نہیں دیا گیا تھا۔عام انتخابات 2018 میں تشدد کے واقعات میں کمی واقع ہوئی، صرف 1.1 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر تشدد کے واقعات ہوئے ، پولنگ اسٹاف پر 0.5 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر غیر متعلقہ افراد نے دباؤ ڈالا جبکہ 0.5 پولنگ اسٹیشنز پر شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔2013میں شناختی کارڈ کے بغیر 2.7 فیصد پولنگ اسٹیشنزپر ووٹ ڈالنے کی اجازت تھی جبکہ پولنگ اسٹاف کے ووٹرز پر دباؤ کی شرح 2 فیصد تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے 180 ایسے حلقے ہیں جن پر معمولی بے ضابطگیاں ہوئیں، معمولی بے ضابطگیوں والے حلقوں میں سے 66 پی ٹی آئی، 50 (ن) لیگ اور 34 پیپلز پارٹی نے جیتیں، عام انتخابات 2018 میں کوئی ایسا پولنگ اسٹیشن نہیں تھا جس میں کسی خاتون نے ووٹ نہ ڈالا ہو۔فافن کی حتمی رپورٹ میں ووٹوں کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکالنے کے تاثر کی نفی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پولنگ بوتھز والے اضافی پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا، قانون کے مطابق گنتی کے وقت ہر پولنگ اسٹیشن پر ہر امیدوار کا ایک ایجنٹ بیٹھ سکتا ہے ۔
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...
الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کو شوکاز جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 26 اکتوبر 2026 کو شوکاز جاری کیا گیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، سیاسی جماعت نے مقررہ توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026...
عالمی مالیاتی ادارے کا 15 ہزار 264 ارب کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عالمی مالیا...
عدالت عالیہ نے سانحہ پمز کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا جسٹس آف پیس کا حکم معطل کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز میں بچوں کی اموات کا مقدمہ درج کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ سمیت مکمل ریکارڈ...
شہباز شریف کا بس چلے تو کابینہ کے 55 وزیروں میں سے 52 یا 53 فارغ ہوں گے اور 2 یا 3 ہی بچیں گے، حذیفہ رحمان وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کی ذہانت کا موازنہ معروف سائنسدان آئزک نیوٹن سے کیا ہے۔نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کا...