... loading ...
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کو سڈنی کے ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑگیا۔شلپا شیٹھی نے انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتایا کہ وہ سڈنی سے کنٹاس ایئرویز کے ذریعے میلبرن جارہی تھیں اْس دوران انہیں تعصب کا سامنا کرنا پڑا، ایئرپورٹ پر جب وہ اپنا بیگ چیک کرانے کاؤنٹر پر گئیں تو وہاں موجود بد مزاج خاتون نے اْن کے ساتھ جارحانہ اور غیر ضروری رویہ اپنایا۔شلپا نے بتایا کہ اس خاتون نے اپنے منفی رویے کی وجہ سے میرا بیگ چیک کرنے سے انکار کردیا اور بڑے بیگ والے کاؤنٹر پر جانے کا کہا جبکہ میرا بیگ حقیقت میں آدھا خالی تھا ۔