... loading ...
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ بال ٹیمپرنگ کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کی بھی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹمپرنگ اور کھیل کے دوران جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو سبق سکھانے کے لیے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی، آئوٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور ایمپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے واقعات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو بھی مدِ نظر رکھتے ہوئے نئے قوانین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی حکام کا کہنا ہے یہ فیصلہ حالیہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے باعث کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے خراب رویوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور بال ٹیمپرنگ کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تا کہ سپرٹ آف گیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں ہم سابق اور موجودہ کرکٹرز کی بھی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایلن بارڈر، شان پولاک، کورٹنی والش، رچی رچرڈسن اور انیل کمبلے کے نام میرے ذہن میں ہیں۔ کھلاڑی آپس میں مشاورت کرنے کے بعد آئی سی سی کرکٹ کمیٹی، میلبورن کرکٹ کمیٹی اور میچ آفیشلز سے اس بارے تبادلہ خیال کر کے اپنی تجاویز دیں گے۔ اپریل میں شیڈول آئی سی سی میٹنگز میں بھی کھلاڑیوں کے کوڈ آف کنڈکٹ اور بال ٹیمپرنگ کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ترکیہ، پاکستان اور سعودیہ میں سے کسی پربھی حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، ذرائع ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اتحاد مستقل نوعیت کا ہوگا اور کوئی...
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا،ترجمان اتحادی فوج سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کا حکم سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے آئل فیلڈ پر داغے گئے ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ سعودی ف...
افغانستان میں لیتھیم، نایاب ارضی عناصر، تانبا، کوبالٹوسمیت 30 سے زائد معدنیات موجودہیں، رپورٹ شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پر کنٹرول،آمدنی کی تقسیم اور مقامی حقوق سے متعلق تنازعات بدامنی اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں،جبکہ کان کنی کے شعبے میں شفافیت اور مالی نگرانی کا فقد...
ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آنے والے مہمان پرندوں نے سی ویو، ہاکس بے اور رشین بیچ سمیت سندھ کی جھیلوں کا رخ کرلیا سرد ترین علاقے سائبیریا سے ہجرت کرکے آنے والے مہمان پرندوں کی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے ساحلی علاقوں اور آبی ذخائر کی رو...
ملک میں ہر سال 4 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ ڈگری ہولڈرز فارغ التحصیل ہوتے ہیں، پی آئی ڈی ای ملک میں نوجوان گریجویٹس کے لیے روزگار کا حصول سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ ہر سال تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ ڈگری ہولڈرز تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں، جن میں سے 31 سے 33 فیصد تک ب...
واقعہ راجن پور میں انڈس ہائی وے بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیووزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار،زخمی مسافروں کے بہترین علاج کا حکم راجن پور میں صبح سویرے سویرے انڈس ہائی وے پر س...
ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سندھ ہائی کورٹ نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خورد برد کے مقدمے میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست پر تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 نومبر تک جواب طل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔ امریکی میڈیا فوکس نیوز کے چیف فارن کوریسپونڈنٹ ٹری ینگسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے رات گئے فوجی مشق کی، ج...
دہشت گردی کے خلاف ہیں،،ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے، گفتگو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نش...
صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی جا سکتی، سلمان اکر م راجہ کے ریمارکس وزیرِ اعلیٰ کے پی کی گرفتاری کے خلاف ہر جگہ آواز اٹھائیں گے، ہماری لیڈرشپ کو رہا کیا جائے، بیرسٹر گوہر ہمارے اراکین کو اٹھایا جا رہا ہے، صوبے کے اندر بے امنی کا کہا گیا او...
مقصد پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعاون میں اضافہ کرنا ہے، ایرانی حکام پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران دورے پر پہنچے ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق ان کے دورے کا تعلق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے بھی ہے...
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...