... loading ...
فواد عالم کو ایک بار پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سیر کراکے گھر واپس بھیجنے کی تیاریاں ہونے لگیں۔دورئہ سری لنکا میں ڈیبیو پر 168کی اننگز کھیلنے والے فواد عالم بعد ازاں صرف 2 ٹیسٹ میچز ہی کھیلنے کے بعد ایسے باہر ہوئے کہ دوبارہ اس فارمیٹ کی کرکٹ میں نظر نہیں آئے، انھوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2010میں کھیلا، 38 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 40.25 کی اوسط سے 966رنز بنانے کے بعد 2015میں ڈراپ ہوئے اور ابھی تک دوبارہ گرین شرٹ نہیں پہن سکے۔ مئی 2016میں کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینرز کے زیر نگرانی کیمپ ہوا تو یونس خان، مصباح الحق اور شان مسعود کے ساتھ فواد عالم بھی سپر فٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل تھے،اس کے باوجود دورئہ انگلینڈ کے لیے کسی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔گزشتہ سال ریٹائر ہونے والے یونس خان اور مصباح الحق کے بغیر سری لنکا کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم دونوں ٹیسٹ ہارگئی،یواے ای کے مضبوط قلعے میں پہلی بار اتنا بڑا شگاف پڑنے کے بعد نومبر میں فواد عالم کو اچانک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلایا گیا۔اس وقت ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں میں تو جگہ نہیں،البتہ انھیں برطانیاکے ٹیسٹ ٹور میں آزمایا جا سکتا ہے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین اوسط کے حامل فواد عالم کو اب ایک بار پھر لاہور میں فٹنس ٹیسٹ کیلیے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکٹرزنے میڈیا اور شائقین کی تنقیدکے بعد صرف دباؤکم کرنے کیلیے انھیں بلایا،آئرلینڈ کیخلاف ایک اور انگلینڈ میں 2ٹیسٹ میچز کیلیے اسکواڈ میں ان کی جگہ بننے کا امکان کم نظر آ رہا ہے، سلیکٹرز کی قریبی شخصیات نے ابھی سے اس حوالے سے لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کرنا شروع کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...