... loading ...
آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج پاکستانی نڑاد بلے باز عثمان خواجہ سے شادی کرنے کے لیے غیر مسلم لڑکی ریچیل میکلین نے اسلام قبول کرلیا۔عیسائیت کو ترک کرنے والی 22 سالہ لڑکی اور 31 سالہ آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ایک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریچیل کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ وہ پہلا مسلمان شخص تھا جس سے میری ملاقات ہوئی۔ عثمان کے ساتھ ملاقات سے قبل میں اسلام کے بارے میں اتنا ہی جانتی تھی جتنا میڈیا میں بتایا جاتا تھا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں مذہب کو اولین درجہ حاصل ہے، اور اسی لیے انہیں بڑی حیرانی ہوئی کہ وہ ایک کیتھولک اسکول سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوئے۔
ریچیل نے گفتگو کے دوران اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہیں اپنے رشتے کو عوام کے درمیان لے جانے پر نفرتوں اور طرح طرح کی باتوں کا سامنا کرنا پڑا، کئی مرتبہ انہیں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی جانب سے نفرت آمیز کلمات تک سننے پڑے۔ عثمان بھی جب اپنی اور میری تصویر اپلوڈ کرتے تو طرح طرح کے ردعمل دیکھنے کو ملتے، لوگ کہتے تھے کہ یہ مسلمان نہیں ہے، یہ سب حرام ہے، آپ اس سے شادی نہیں کرسکتے۔اطلاعات کے مطابق عثمان نے ریچیل کو سنہ 2016 نیویارک میں چھٹیاں گزارنے کے دوران شادی کی پیشکش کی تھی۔ پاکستانی نڑاد آسٹریلوی بلے باز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ریچیل پر اسلام قبول کرنے کے لیے زور نہیں دیا۔ یہ فیصلہ حتمی طور پر ان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔ریچیل نے بھی بتایا کہ ان پر کبھی عثمان یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے اسلام کی قبولیت کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کم...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ا...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے رہنما راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو سنگھ پریوار کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں جموں خطے میں ہن...
پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ک...
حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 288روپے 49پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپ...
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات کر دیا گیا۔ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024ء میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزی...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر تحریک انصاف...
گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی۔شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پا...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روکنے کی کوشش کرنے والا خود مصیبت کو دعوت دے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کے زیر صدارت شروع ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ا...