... loading ...
پٹھوں کا یہ درد مذکورہ بالا درد سے مختلف ہے پٹھوں میں لگاتار درد نہیں ہوتا بلکہ تھوڑے تھوڑے وقفے سے ٹیسیں اُٹھتی محسوس ہوتی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ جسم میں خوردنی نمک کی کمی ہے گرمیوں میں بہت زیادہ پسینہ آنے سے خصوصاً پنکھے تلے سونے سے یا کسی بھی موسم میں بہت سخت ورزش میں بہت زیادہ پسینہ نکالنے سے جسم کے خوردنی نمک کی ایک بڑی مقدار ضائع ہوجاتی ہے نمک کی کمی سے اعصاب کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور پٹھوں میں درد ہونے لگتا ہے یہ تکلیف بہت زیادہ تھکاوٹ یا سرد ہوا کے تھپیڑوں سے بھی ہوسکتی ہے حاملہ عورتیں بھی عموماً اس بیماری کا شکار ہوتی ہے ان سب صورتوں میں درد زیادہ تر پنڈلی یا بازو کے پٹھوں میں ہوتا ہے تاہم یہ درد کسی بھی پٹھے میں ہوسکتا ہے ٹائپسٹ،ٹیلیگراف آپریٹر اور بہت زیادہ لکھنے والے لوگ مثلاً زیادہ نوٹ لینے والے طلباءاور منشی وغیرہ بھی اس قسم کے درد کا شکار ہوتے ہیں لیکن لیکن ان لوگوں کا ایسا درد عموماً انگلیوں یا ہاتھ کے پٹھوں میں ہوتا ہے۔
علاج:اگر ٹیسیں نمک کی کمی کی وجہ سے اٹھ رہی ہو ں تو نمکین پانی کے چند گلاس تھوڑے تھوڑے وقفیں سے پئیں بعض صورتوں میں نمک کی مقدار میں تیزی سے کمی آنے سے انسان کی زندگی خطرے میں پڑجاتی ہے مریض ٹیسیں اٹھنے سے پہلے تھکاوٹ،سر درد،متلی اور غنودگی محسوس کرتا ہے پھر اس کے پٹھوں میں شدید ٹیسیں اٹھنے لگتی ہے اور وہ نڈھال ہوجاتا ہے کبھی دل کی دھڑکن بے قاعدہ ہوجاتی ہے اور مریض بہت متفکر یا خوف زدہ ہوجاتا ہے ایسے مریضوں کو تسلی دیں یا اسے ایک آدھ گولی لارجیکٹل یا سٹیلازین کی کھلائیں اور فوراً کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں کیونکہ یہ صورت حال جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے تھکاوٹ کی وجہ سے اٹھنے والی ٹیسوں کے لیے متاثرہ پٹھے میں ذرا تناؤ پیدا کریں اور تھوڑی دیر کے بعد پٹھے کو ڈھیلا چھوڑدیں آدھ گھنٹے تک یہی ورزش کریں یا متاثرہ پٹھے پر شیر گرم پانی میں بھگو یا ہوا تولیہ صرف ایک تہہ لپیٹ کر پٹھے کو دبوائیںگرمیوں میں خصوصاً رات کے وقت پنکھے کے نیچے نہ سوئیں اگر آپ کمزور ہے تو مقوی چیزیں کھائیں اور گرمیوں میں پانی نمک ڈال کر پیا کریں دیر تک ایک جگہ کھڑے رہنے سے خون کی سطحی رگیں بند ہونے سے پٹھوں میں ٹیسیں اٹھنے لگتی ہے اگر آپ کی شکایت اس نوعیت کی ہے تو رگوں کے منہ کھلے رکھنے کے لیے آپ ہر دو گھنٹے کے بعد جوتے اور موزے اتار دیجیے تنگ موزے اورجوتے بھی ان ٹیسوں کا سبب بن سکتے ہیں پیٹھ کے نیچے تکیہ رکھ کر اور سر کے نیچے سے تکیہ ہٹا کر لیٹ جائیں اور ٹانگیں اوپر اٹھا کرانہیں آگے پیچھے پہنچائین اور دوران میں پاؤں کی انگلیوں اور پاؤں اور ٹانگ کے جوڑوں کو بھی حرکت دیجیے اس طرح خون کی رگوں کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی اور آپ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے خصوصاً بوڑھے لوگوں کو ایسی ورزش کی ضرورت ہوتی ہےاگر رات کو سوتے وقت آپ کے پٹھوں میں ٹیسیں اٹھنے لگتی ہے تو دس دن تک کونین کی روزانہ ایک گولی کھائین آئندہ چھ مہینوں تک آپ اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں گے البتہ حاملہ خواتین کو کونین استعمال نہیں کرنی چاہییں اگر آپ دل کی کسی مریض کا شکار ہے تو بھی کونین استعمال نہ کریں ۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...