... loading ...
نیوزی لینڈکے مشکل ترین دورے کا پریکٹس میچ میںفتح کے ساتھ آغازکرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اگرون ڈے سیریز ایک تلخ تجربہ ثابت ہوئی توٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شاہینوں نے کیویز کوان کے ہوم گرائونڈ شکست کاداغ لگانے کے ساتھ عالمی نمبر کا اعزازبھی چھین لیا۔ون ڈے سیریزگنوانے والے کپتان نے جب ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میڈیاسے کہا تھاکہ ہم اب جیت کے لیے میدان میں اتریں گے تواگلے ہی دن اس کاجواب نیوزی لینڈنے پہلے میچ میں فتح حاصل کیا۔ لیکن اس کے بعداگلے دومیچو ں میں جوہواوہ کم ازکم نیوزی لینڈکے شائقین کرکٹ کے لیے حیران کن تھا۔پروہ شائقین جوپاکستانی کرکٹ ٹیم سے واقف ہیں انھیں اندازہ تھاکہ اگرشاہینوں نے کسی چیزکاتہیہ کرلیاتھاکہ بس اب بہت ہوچکا۔ اورپھروہ شاہین ایسے پلٹ کرجھپٹے کے کیویزدیکھتے ہی رہ گئے ۔
پہلے میچ میں مکمل طورپرناکام نظرآنے والی بیٹنگ لائن اپ دوسرے میچ میں ایسی چلی کہ ایسی چلی کہ کیویزکے لیے رنزکاپہاڑہی کھڑاکردیاپوری سیریزمیں ناکاررہنے والی اوپننگ جوڑی میں احمد شہزادکی واپسی نے کمال دکھایااور91رنزکاآغازملا۔ اس دوران بابراعظم بھی جم کرکھیلے لیکن سب سے خاص بات خودکپتان سرفرازکاچوتھے نمبرپرآنے کافیصلہ تھا۔
اسکوربورڈپرسجا2001کامجموعہ دیکھ کرکیویزبلے بازوں کے ہوش اڑگئے اور پھروہی ہواجوہوناتھا۔یہ کوئی حیران کن پرفارمنس نہیں تھی پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی طرح کھیلنا جانتی ہے فرق صرف اتنا تھا چھ مسلسل شکستوں کے بعدپاکستان کوبھولاسبق پھر یاد آ گیاتھا۔ اور پھر کیا تھا چپمپئنز کواپنی شاندار فتوحات دہرانے میں دیر نہ لگی اوراس نے کیویز صرف سیریز ہی نہیں چھینی بلکہ ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبرایک ہونے کااعزازبھی چھین کر اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کیوی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز ہی بنا سکی۔
احمد شہزادنے جس طرح شاندار کارکردگی سے اپنی واپسی کاجشن منایااسے دیکھتے ہوئے مکی آرتھرہی نہیں انضمام بھی سوچ رہے ہونگے کہ اگرانھیں پہلے ٹی ٹوئٹی میں بھی کھلالیاجاتاتوکلین سوئپ کاجواب نیوزی لینڈکی سرزمین پرکلین سوئپ سے دیاجاسکتاتھا۔فخرزمان نے بھی اپنے کرارے اسٹروک کاسلسلہ جاری رکھا۔ سب سے عمدہ کارکردگی بابراعظم نے دکھائی جنھوں نے مجموعی طورپرنہ صرف کہ سیریزمیں ایک ففٹی کی مددسے 106رنزبٹورے بلکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیاکے نمبرون بلے بازبھی بن گئے ۔ سرفرازنے بھی خودپر تنقید کرنے والوں کواچھاجواب دیا۔پوری سیریز کے بجائے اگرآخری ٹی ٹوئنٹی کاجائزہ لیاجائے توقومی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 30 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 66 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم بھی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فخرزمان نے 46 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور مجموعی اسکور کو 106 رنز تک پہنچایا۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان سرفراز احمد نے 29 ، حارث سہیل 20 اور عمر امین نے 21 رنز بنائے۔میزبان ٹیم کی جانب سے مچل اسینٹنر اور ایش ساؤتھی نے 2، 2 جب کہ بولٹ اور گرینڈ ہوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان کین ولیمسن تھے جو کہ 9 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، 84 کے مجموعی اسکور پر کچن شاداب خان کا شکار ہوئے ، میزبان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز گپٹل نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے تاہم وہ بھی 87 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر بلے بازوں میں روس ٹیلر 25 اور بروس 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اسینٹنر 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے 48 رنز سے جیت لیا تھا۔عمدہ کارکردگی پر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فخرزمان کوااوردوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد عامر نے حاصل کیا۔قومی ٹیم نیوزی لینڈسے واپس لوٹ چکی ہے ۔ اس دورے کے دوران جہاں سینئرکھلاڑیوں نے مایوس کیا وہیں نوجوان کرکٹرزنے اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کیاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کامستقبل روشن ہے
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے د...
کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے ک...
شہباز شریف کہتے تھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ،رہنما تحریک تحفظ آئین عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں قید کر رکھا ہے،48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف...
پولیس افسرسے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ، رجسٹرار کو لکھا جائیگا،ڈی آئی جی ساؤتھ ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار،جنرل سیکریٹریز کا ہر صورت کرنے کا اعلان (رپورٹ:افتخار چوہدری)سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آ...
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ک...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے...
ہمیں کہا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی جب تک عاصم مُنیر کا نوٹیفکیشن نہیں آتا، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے اور اسے سیاست کہا جارہا ہیعلیمہ ، عظمیٰ ، نورین خان کیا یہ مقبوضہ پاکستان ہے؟ ہم پر غداری کے تمغے لگا دیے جاتے ہیں،9 مئی ہمارے خلاف پلان ک...
78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی 6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں ک...
عین الحلوہ پناہ گزینوں کے کیمپ پر ڈرون کی وحشیانہ بمباری ، متعدد زخمی ہوگئے شہدا کیمپ کے اپنے نوجوان ہیں، حماس نے اسرائیل کے دعوے کو مسترد کردیا جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں واقع عین الحلوہ کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں13فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واق...
جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کرینگے،ہمارا قانون ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جو اسلام کیخلاف ہو، ترمیم نے قانون کو غیر مؤثر کر دیا،ہر کوئی سیاہ پٹیاں باندھے گا،اپوزیشن اتحاد ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں ہ...