... loading ...
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہرن کبھی بھی چیتے سے تیز بھاگ کر نہیں بچ سکتا لیکن اگر ہرن آخری وقت پر تیزی سے اپنی سمت تبدیل کرے تو اس کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔سائنسدانوں نے اس تحقیق کے لیے افریقہ کے سوانا میں زیبرا اور ہرن کا مشاہدہ کیا کہ وہ کب چیتے اور شیروں کے حملے سے بچے ہیں۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ شکار کے وقت اگر رفتار کم ہو تو شکار کے بچ نکلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن کے ایلن ولسن کا کہنا ہے ’شکار کے آخری مراحل میں جب شکاری شکار کے قریب ہہنچ چکا ہوتا ہے تو اس وقت تیز رفتاری کا فائدہ نہیں ہوتا۔‘’اگر شکار اپنی رفتار کے بلبوتے پر بچنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ غلط آپشن ہے کیونکہ شکاری اس سے زیادہ تیز رفتار ہے اور زیادہ تیزی سے اپنی رفتار بڑھا سکتا ہے اس لیے کا فائدہ شکاری ہی کو ہوتا ہے۔ ‘ انھوں نے مزید کہا ’اپنی جان بچانے کے لیے بہترین تکنیک ہے کہ رفتار آہستہ رکھی جائے اور عین شکاری کے حملے کے وقت پر تیزی سے مڑا جائے۔‘اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے شیروں اور چیتوں کی ایتھلیٹک صلاحیتوں کا موازنہ کیا ان کے پسندیدہ شکار زیبرا اور امپالا کی صلاحیتوں سے۔تحقیق میں ان چاروں جانوروں کی سب سے تیز رفتار، رفتار بڑھانے اور کم کرنے کی صلاحیت اور کون سا جانور ایک دم سے مڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ شکاری یعنی چیتا اور شیر امپالا اور زیبرا سے زیادہ تیز اور زیادہ طاقتور ہیں۔تاہم شیر اور چینتا اس وقت زیبرا اور امپالا سے کمزور ہیں اگر امپالا اور زیبرا کم رفتار پر تیزی سے مڑیں یا اپنی سمت تبدیل کریں۔بوٹسوانا یونیورسٹی کے ساتھ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اپنے تعاقب میں شکاری جانور کو شکار ہونے والا جانور کنٹرول کر سکتا ہے۔ ’امپالا یا زیبرا یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کتنا تیز بھاگنا ہے اور کب سمت تبدیل کرنی ہے۔ اس طرح شکار ہونے والا جانور اپنے شکاری سے ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتا ہے۔‘ایلن ولسن کا کہنا ہے ’چونکہ شکار ہونے والا جانور اس شکار کو کنٹرول کرتا ہے اس لیے شکاری جانور کو زیادہ ایتھلیٹک ہونے کی ضرورت ہے۔‘چیتا اپنی برق رفتاری کی وجہ سے مشہور ہے اور وہ ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔ شیر چیتے سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں لیکن ان کی رفتار کم ہوتی ہے۔امپالا اور زیبرا کے
مقابلے میں شیر اور چیتا 20 فیصد زیادہ طاقتور ہوتے ہیں، ان میں رفتار بڑھانے کی صلاحیت 37 فیصد زیادہ ہوتی ہے اور رفتار کم کرنے کی صلاحیت 72 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ شیر اور چیتا اپنے ایک تہائی شکاروں میں کامیاب ہوتے ہیں۔زیبرا اور امپالا کے بارے میں تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان دونوں کے بچنے کے امکانات زیادہ اس وقت ہوتے ہیں اگر وہ تیزی سے سمت تبدیل کریں اور خاص طور پر رفتار آہستہ کر کے سمت تبدیل کریں۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ چیتے اور شیروں کی کامیابی کے امکانات اس وقت بہت زیادہ ہوتے ہیں اگر وہ اپنے شکار سے کچھ تیز بھاگیں۔یہ تحقیق سائنسی جرنل نیچر میں شائع ہوئی ہے۔
٭ ٭ ٭
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...