... loading ...
پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ججوں کی توجہ انصاف کے بجائے سیاست پر ہے جس کی وجہ سے انصاف کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا یہ کہنا تو درست ہے کہ سیاسی معاملات پر توجہ کی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے لیکن یہ بھی تو عجیب معاملہ ہے کہ جب کسی بڑے ملزم یا بڑے کیس کی تفتیش کی جائے تو ملزمان کا تعلق کسی سیاسی رہنما سے نکل آتا ہے پھر بھی تفتیش جاری رکھی جائے یا کسی کی گرفتاری عمل میں آئے تو بلاول زردار ی جیسے لوگ کہنے لگتے ہیں کہ اپنے کام پر توجہ نہیں ہے سیاست پر زیادہ ہے۔ اب اس کا کیا جواب دیں کہ جو مقدمہ اٹھاؤ ملزم یا مجرم کا دوسرا سرا کسی بڑے سیاست دان سے ملتا ہوا نظر آتا ہے۔ ایان علی کا معاملہ ہو یا عزیر بلوچ کا۔۔۔ صولت مرزا کا نام ہو یا حماد صدیقی کا۔۔۔ کھرے سیاسی لیڈروں سے ملتے ہیں۔پاناما لیکس کا معاملہ ہو یا اقامے کا پیچھے سیاست دان ہی ہوتے ہیں اور اب تو بلاول صاحب بھی کھل کر راؤ انوار کی حمایت میں آگئے ہیں۔
اگر عدالت راؤ انوار کے معاملے میں سنجیدگی سے تفتیش کرے تو دو خطرناک علاقوں میں جانا پڑے گا ایک وہ جو سابق صدارت کی حفاظتی دیوار کے پیچھے بیٹھے ہیں اور راؤ انوار کے اصل تخصیص یعنی جعلی اور مشتبہ مقابلے۔۔۔ ان کے پیچھے جو لوگ ہیں ان تک پہنچنا بھی عدالتوں اور تفتیشی اداروں کے بس میں نہیں۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ سابق صدر اور ملک ریاض صاحب کے حوالے سے کچھ انکشافات ہو جائیں گے۔ لیکن راؤ انوار کے شکار کہاں سے آتے تھے اس پر کوئی بات نہیں ہوسکے گی۔ بلاول زرداری نے پہلے تو کہاکہ پولیس مقابلوں سے دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔ لیکن پھر کہا کہ راؤ انوار کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے تو پھر راؤ انوار کے شکار ڈھائی سو سے زاید لوگوں کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے۔ یہ ایک بڑا گنجلک معاملہ ہے۔ اگرراؤ انوار کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیے تو پھر راؤ انوار کے شکار ڈھائی سو سے زاید لوگوں کو فیئر ٹرائل کا حق کیوں نہیں دیا گیا۔ جن لوگوں کو مارا جاتا تھا ان کے بارے میں عدالتوں کو بھی معلوم ہے کہ وہ کئی کئی ہفتوں اور مہینوں سے لاپتا ہوتے تھے انہیں کون گھروں سے اٹھاکر لے جاتاتھا۔
لے جاتے وقت بڑی ذمے داری سے تسلی دی جاتی تھی کہ دو دن میں بچہ آجائے گا۔ ابھی آدھے گھنٹے میں چھوڑ دیں گے پھر نامعلوم نمبروں سے فون آتے تھے کہ میڈیا سے رابطہ کیا یا شور مچایا تو لاش ملے گی۔ ان بچوں کو گھروں پر لاکر لاکھوں روپے وصول کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں جب ایک دو نہیں کئی ایسے واقعات ہو جائیں تو عدالتوں کو دو ٹوک فیصلہ دینا چاہیے اب تحقیقات اور ثبوت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ عدالت عظمیٰ اس پر غور کرے کہ بہت سے معاملات میں حکم امتناع دے دیا جاتا ہے اور اس حکم امتناع کے بعد کیا ہوتا ہے یعنی جو ہو رہا ہے وہ جاری رہتا ہے۔ ایسے حالات میں یہ مظلوم کیا کریں انہیں فیئر ٹرائل کا حق کیوں نہیں دیا جاتا۔ بلاول بھی جواب دیں کہ انہیں راؤ انوار کو فیئر ٹرائل کا حق دینے کی فکر کیوں ہوئی ہے جو مظلوم قتل ہوئے ان کے بارے میں خاموش کیوں ہیں۔ اور یہ جو پولیس مقابلے اور ماورائے عدالت قسم کے قتل ہیں ان کی بنیاد بھی تو آپ کی والدہ کی وزارت عظمیٰ میں وزیر داخلہ جنرل نصیر اللہ بابر نے رکھی تھی۔ اس وقت نہ سہی اب تو ان مقابلوں میں مارے جانے والوں کے فیئر ٹرائل کے حق کی بات کرلیں۔
بات یہی ہے کہ اس ملک میں فیئر ٹرائل شروع ہوتے ہی کوئی نہ کوئی سیاست دان لپیٹ میں آجاتا ہے پھر عدالت سیاست میں مداخلت نہ کرے تو کیا کرے۔ جہاں تک پولیس مقابلوں سے دہشت گردی کے خاتمے کا تعلق ہے تو یہ بات صرف کراچی کی نہیں ہے پورے ملک کی ہے پوری دنیا کی ہے۔ ہر جگہ طاقت کے ذریعے دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ سب کو ناکامی ہو رہی ہے۔ بلاول لگے ہاتھوں یہ تجویز بھی کردیں کہ عزیر بلوچ کو بھی فیئر ٹرائل کا حق دیں ۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...