... loading ...
مقبوضہ وادی کے ایک سرکردہ عالم دین، مصنف اور کالم نویس مولانا الطاف حسین ندوی کو نا معلوم شخص نے قتل کی دھمکی دی ہے۔ مولانا الطاف ندوی اور اُن کے دوست احباب اس دھمکی کو پر تشویش میں مبتلاہیں اطلاعات کے مطابق اُنہوں نے اس کی اطلاع متعلقہ تھانے میں کردی ہے۔مولانا ندوی کو اپنے آپ کو ابنِ تیمیہ الکشمیری کہلانے والے کسی شخص نے فیس بُک کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نامعلوم شخص نے مولانا ندوی کی تصویر والا ایک پوسٹر بنایا ہے جسکے ساتھ لکھا گیا ہے ”فساد کو جڑ سے مٹاوں۔۔۔۔ قتل علاجِ واحد“۔ کھلے عام قتل کی دھمکی دینے والے نے اس فوٹو کے نیچے خود تبصرہ کرتے ہوئے مولانا ندوی کا جُرم یوں بتایا ہے ”جو فوٹو میں ہے (ذاکر) موسیٰ کے خلاف زبان درازی کرتا ہے“۔
معروف اسلامی انسٹی ٹیوٹ ندوتہ العلماء کے فارغ التحصیل مولانا ندوی ایک مقبول خطیب ہونے کے علاوہ نامور کالم نویس ہیں جو ریاست کے مختلف اخباروں کے لیے کالم نگاری کرتے ہیں۔ مولانا ندوی کے کالم پاکستان میں وجود ڈاٹ کام کے علاوہ روزنامہ جرات کراچی میں بھی باقاعدہ شائع ہوتے ہیں۔ اُنکی دو کتابیں بھی چھپ چُکی ہیں۔ مولانا ندو ی سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں اور مختلف سماجی ،سیاسی و مذہبی معاملات پر اظہارِ خیال کرتے رہتے ہیں جس کے باعث اُن کا ایک بڑا حلقہ اثر موجود ہے۔ الطاف حسین ندوی نے وجود ڈاٹ کام اور روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں کچھ دوستوں کے ذریعہ کل رات کو پتہ چلا کہ اُنہیں دھمکی دی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا”پہلے تو مجھے لگا کہ کوئی معمولی بات ہے لیکن جب میں نے خود وہ پوسٹر دیکھا تو سچ پوچھیں میں تشویش میں مبتلا ہو گیا ہوں،ظاہر ہے کہ جنہیں پکڑے جانے کا اتنا بھی ڈر نہ ہوں کہ وہ کھلے عام فیس بُک جیسے اوپن فورم میں قتل کی دھمکی دیں وہ یقینانقصان بھی پہنچاسکتے ہیں“۔اُنکا مزید کہنا ہے ”اس شخص نے نہ صرف یہ کہ مجھے قتل کی دھمکی دی ہے بلکہ اس نے اوروں کو بھی میرے خلاف اُکسانے کی کوشش کی ہے جس سے میرے لئے یقیناًخطرات پیدا ہوگئے ہیں“۔ اُنکا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ دھمکی دینے والے کی اُنکے ساتھ کیا دشمنی ہے تاہم اُنہوں نے اپنے فیس بُک وال پر کچھ اشعار شائع کیے تھے اور اندازہ ہے کہ دھمکی دینے والے نے ان اشعار کو حزب المجاہدین کے باغی ذاکر کی توہین سمجھا ہے اور اسی بات سے ناراض ہوکر قتل کی سنگین دھمکی دینے پر اُتر آیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دوست احباب کے مشورے پر وہ یہ معاملہ پولس کی نوٹس میں لاچکےہیں۔ اُنکا کہنا ہے”میں نے اس حوالے سے پولس تھانہ سریگفوارہ میں تحریری شکایت درج کرائی ہے اور مجھے اس معاملے کی تحقیقات کرائے جانے کا یقین دلایا گیا ہے،ساتھ ہی پولس نے اس معاملے کی اصلیت معلوم ہوجانے تک مجھے احتیاط برتنے کے لیے بھی کہا ہے“۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے پہلے دھمکی آمیز پوسٹر اپنے فیس بُک وال سے ہٹایا اور پھر اپنا اکاونٹ بھی ڈلیٹ کردیا ہے تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ پولس کے پاس اس حد تک ٹیکنالوجی دستیاب ہے کہ وہ چاہے تو اس شخص کا پتہ لگا سکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...