... loading ...

ترکی میں افواج کے چھ کمانڈروں کو ناکام بغاوت سے تعلق کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں جنرل آکن اوزترک بھی شامل ہیں کہ جو 90ء کی دہائی میں اسرائیل کے لیے ترکی کے ملٹری اتاشی تھے۔
اوزترک، جنہوں نے بعد میں ترک فضائیہ کے کمانڈر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، 1998ء سے 2000ء تک تل ابیب میں موجود ترک سفارت خانے میں کام کیا۔ 64 سالہ فوجی شخصیت نے گزشتہ سال فضائیہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا لیکن ترکی کی سپریم ملٹری کونسل میں بدستور کام کر رہے تھے۔
اب ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب اردوغان کے ازلی دشمن تصور کیے جانے والے فوجی رہنما ایک اہم شخصیت تھے اور نہ صرف فضائیہ بلکہ نیٹو کی جانب سے بھی کئی تمغے اور اعزازات حاصل کیے۔
ترک حکومت اعلان کیا ہے کہ جنرل اوزترک اور ان کے مبینہ ساتھیوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے مبینہ طورپر کہا ہے کہ انہیں سزائے موت نہیں دی جائے گی کیونکہ ترکی میں اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مستقبل میں ایسی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیےآئین میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔
ناکام بغاوت میں کم از کم پانچ دیگر جرنیلوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس میں سیکنڈ آرمی کے کمانڈر جنرل آدم ہدوتی بھی شامل ہیں، جو اب تک حراست میں لیے گئے سب سے بڑے افسر ہیں۔ سیکنڈ آرمی شام، عراق و ایران کے ساتھ ترکی کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور روزنامہ “حریت” کے مطابق کمانڈر ایونی انگن اور تھرڈ آرمی کے کمانڈر اردل اوزترک بھی گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔
ترک حکام کے مطابق بغاوت کی کوشش کرنے والے کافی عرصے سے حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھے۔ انہوں نے یہ تک طے کرلیا تھا کہ کون سا فوجی افسر کون سے صوبے کا گورنر بنے گا اور کس حکومتی ادارے کی سربراہی کس کو ملے گی۔ لیکن اگست میں سپریم ملٹری کونسل کے اجلاس کی وجہ سے پہلے ہی اس پر عملدرآمد کردیا۔ اس اجلاس میں فوجی عہدیداران کی تعیناتی اور ریٹائرمنٹ کے معاملات دیکھے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ باغی عناصر کو تشویش ہوئی کہ وہ اگلے ہی مہینے اپنے عہدوں سے ہٹا نہ دیےجائیں اس لیے فوراً اقتدار پر قبضے کی کوشش کی۔ حکام کے مطابق ان کا پہلا ہدف کلیدی مقامات پر قبضہ جمانا تھا جیسا کہ استنبول میں آبنائے باسفورس پر واقع پل اور تقسیم چوک اور دارالحکومت انقرہ کے اہم مقامات بشمول ایوان صدر، پارلیمان اور انٹیلی جنس اداروں کے دفاتر۔ انہوں نے رابطے کے ذرائع پر بھی قبضہ کی کوشش کی اور چند مقامات پر ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہوئے۔
دوسری جانب ترک پولیس نے عدالت سے وابستہ افراد کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا ہے جس میں دو اعلیٰ شخصیات بھی شامل ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے 2745 ججوں اور وکلا کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔
رات گئے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران 160 عام افراد کی جانیں بھی گئیں جو صدر رجب طیب اردوغان کی اپیل پر سڑکوں پر نکل آئے تھے اور فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اب تک اس سازش میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد 2839 ہے جن میں عام سپاہیوں سے لے کرسینئر افسران تک شامل ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...