... loading ...

نیب پاکستان کے ایک ایسے ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے جو سرکاری دباؤ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ عملاً “لے کے رشوت پھنس گیا ہے، دے کے رشوت چھوٹ جا” کے بمصداق بااثر لوگوں کو ایک ایسی چھتری فراہم کرتا ہے جس سے یہ اپنے اوپر عائد الزامات سے خود کو بری کراکے پاک صاف بن جاتے ہیں۔ دوسری طرف یہ چھوٹے کاروباری حضرات کے خلاف ایک ننگی تلوار اور بلیک میلنگ کا ہتھیار بن جاتے ہیں ۔ چنانچہ یہ نیب ہی ہے جس نے مسلم لیگ نون سے مسلم لیگ ق نکالنے میں مدد دی تھی۔ یہ نیب میں بنائے گئے مقدمات کا خوف ہی تھا جس نے پیپلز پارٹی سے پیٹریاٹ کی نئی ٹوپی نکالی تھی ۔ جنرل مشرف کے ابتدائی دور میں بدعنوان سیاست دانوں کے خلاف پہلے پہل تو مقدمات بالکل صحیح بنیادوں پر بنا لیے گئے تھے، پھران مقدمات کو سیاسی ضرورتوں کے تحت ٹھکانے لگانے کا عمل شروع ہوا۔ اور اس طرح بدعنوان افراد آہستہ آہستہ حلقہ بگوشان مشرف بنتے چلے گئے۔
اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی اُسی دور کا شاہکار تھا۔ جس میں خود اسحاق ڈار کا ایک اعترافی بیان موجود تھا کہ اُنہوں نے شریف خاندان کا پیسہ ملک سے باہر بھیجنے میں مدد کی ہے۔ انتہائی مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ ایک صاف اور کھلا مقدمہ تھا جس کے تمام شواہد تب پوری طرح دستیاب تھے۔ باخبر ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ مقدمے کے شواہد اتنے مضبوط تھے کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں تمام سیاسی دباؤ کے باوجود اس مقدمے کو ختم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں۔ مگر اب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نیب میں اپنے خلاف قائم اس مقدمے کو ختم کرانے کے قابل ہو چکے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نیب کے تفتیش کاروں نے اسحاق ڈار کو پندرہ سال پُرانے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بے گناہ قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کا ایک اعلیٰ سطحی بورڈ جلد ہی اسحاق ڈار کے حق میں تفتیشی ٹیم کےا س فیصلے کی منظوری دے گا۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...