... loading ...

پاناما پیپرز نے دنیا بھر میں پھیلی نام نہاد اشرافیہ کی بدعنوانی کا پردہ چاک کیا ہے اور اگر تاریخ میں خفیہ دستاویزات کا سب سے بڑا اور اہم ذخیرہ قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ جعلی ادارے قائم کرکے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنے اثاثے چھپانے کی حرکات کی عالمی سطح پر تحقیقات ہو سکتی ہیں۔ آئس لینڈ کے وزیر اعظم کو تو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا، پاکستان میں ابھی دفاع جاری ہے لیکن بڑے اور اہم مغربی ممالک میں کچھ اور ہی کہانی چل رہی ہے۔
11 ملین دستاویزات کے بڑے ذخیرے میں رشوت ستانی، ہتھیاروں کے سودوں، ٹیکس سے فرار، مالیاتی فراڈ اور منشیات کے دھندوں سے کمائے گئے پیسوں کے خفیہ ٹھکانوں کی معلومات محفوظ ہے اور بہت ہی کم افراد ایسے ہوں گے جنہیں نام نہاد اشرافیہ کی ان حرکات پر حیرت ہوئی ہوگی۔ فہرست میں دنیا فلم و کھیل کے ستاروں سے لے کر معروف سیاست دان اور ان کے رشتہ داروں کے نام تک شامل ہیں لیکن یہ واضح رہے کہ یہ صرف ایک ادارے موساک فون سیکا کی دستاویزات ہیں۔ ایسے کتنے ادارے ہیں جو چور دروازے دکھانے کی ‘قانونی خدمات’ دیتے ہیں اور ایسے کتنے “آف شور ادارے” ہیں، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ یعنی ‘پاناما پیپرز’ محض ایک جھلک ہیں، اصل فلم کا تو ابھی کسی کو معلوم بھی نہیں۔
گو کہ عوام ان رازوں کو افشا کرنے والے کو احترام کی نظر سے دیکھ رہی ہے لیکن برطانیہ میں انسانی حقوق کے کارکن کریگ مرے کہتے ہیں کہ اس راز سے پردہ اٹھانے والوں سے ایک غلطی ہوئی ہے کہ انہوں نے نتائج دنیا کے سامنے لانے کے لیے مغرب کے کارپوریٹ میڈیا کا سہارا لیا۔
مرے کا کہنا ہے کہ اس کہانی کا یہ بہت اہم پہلو ہے کہ یہ معلومات منظر عام پر لانے والا کون ہے؟ انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نامی ادارہ۔ اسے امریکا کا سینٹر فار پبلک انٹیگریٹی سرمایہ دیتا اور منظم کرتا ہے، جس کی کفالت کرنے والے اداروں میں فورڈ فاؤنڈیشن، کارنیگی انڈاؤمینٹ، روک فیلر فیملی فنڈ، ڈبلیو کے، کیلوگ فاؤنڈیشن اور اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن شامل ہیں۔
اب آئی سی آئی جے کی معلومات جن ہاتھوں میں آ چکی ہے، عجب نہیں کہ برطانیہ میں ذرائع ابلاغ کی پوری توجہ بجائے “اپنوں” کے “دشمنوں” کی طرف ہو جائے۔ روس کے صدر ولادیمر پوتن کے حوالے سے تو برطانوی اخبارات میں ایسی ایسی سرخیاں جمائی گئی ہیں کہ برطانوی اشرافیہ کے کرتوتوں پر پردہ پڑ گیا ہے۔ مرے کہتے ہیں کہ یہ معلومات منظر عام پر لانے والوں کو واضح کرنا ہوگا کہ آخر سینکڑوں اسرائیلی اداروں کے حوالے سے اب تک خاموشی کیوں ہے؟
نقار خانے میں طوطی کی آواز جو ابھری ہے وہ دو اخبارات میں ڈیوڈ کیمرون کے والد کے بارے میں ہے۔ موساک فون سیکا کی فہرست میں ڈیوڈ کے والد این کا نام شامل ہے جنہوں نے ٹیکس ادائیگی سے بچنے کے لیے آف شور کمپنیوں کا سہارا لیا تھا۔ تبھی تو ڈیوڈ کیمرون ٹیکس سے فرار کو محض “اخلاقی برائی” سمجھ رہے ہیں۔
پاناما پیپرز کے معاملے پر اب تک جو کچھ ہوا ہے اس سے یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ معلومات کا بہت بڑا حصہ کبھی سامنے نہیں آئے گا۔ صرف اپنے حریفوں کی ٹانگیں کھینچنے کے لیے ان دستاویزات کا استعمال ہوگا، چاہے وہ مقامی سیاست میں ہو یا عالمی سطح پر۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...