... loading ...

پاکستان کرکٹ کی مسلسل بدنامی کا باعث بننے والے نجم سیٹھی اور پی سی بی کے سربراہ شہر یار خان کو ہٹائے جانے کے بجائے لیپا پوتی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کےکپتان شاہد آفریدی نے بآلاخر استعفیٰ دے دیا تھا۔ مگر انتظامیہ کی سطح پر پہلا استعفیٰ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کی جانب سے آیا ۔ جس کے بعد پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ وقار یونس کے استعفے کے بعد پی سی بی کے شہر یار خان نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ کی جائزہ رپورٹ کے ذرائع ابلاغ میں افشا ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔
قومی ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے انیس ماہ پوری ایمانداری سے کام کیا، بہت بوجھل دل سے کے ساتھ عہدہ چھوڑ رہا ہوں، میرا معاہدہ ختم ہونے میں اب بھی تین ماہ باقی ہیں جس کے عوض میری تقریباً پچاس لاکھ کی رقم بنتی ہے لیکن کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ اس پیسے کو فرسٹ کلاس کرکٹ پر لگایا جائے اور کرکٹ کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے۔وقار یونس کے اس تبصرے پر کرکٹ ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ وہ جس بوجھل دل کے ساتھ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں ، اُس کی وجہ کرکٹ کا ستیاناس کرنا نہیں بلکہ اُن کے ذہن میں اب بھی پچاس لاکھ روپے ہیں۔ کرکٹ کی پوری انتظامیہ پر یہی اعتراض تو کیا جا رہا ہے کہ یہ سب کے سب کرکٹ کے نام پر صرف پیسے کمانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس سے قطع نظر وقار یونس نے یہ درست با ت کہی تھی کہ پی سی بی نے میری رپورٹ افشا کرکے زیادتی کی لیکن کرکٹ بورڈ میرا گھر ہے۔ میں اس کی بدنامی کا باعث نہیں بننا چاہتا۔ اُنہوں نے استعفیٰ بھی ملکی بدنامی کے باعث دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری تجاویز پر عمل کیا گیا تو آنے والے کوچ کے لیے آسانیاں ہوں گی، جب بھی ضرورت پڑی کرکٹ کی خدمت کے لیے دستیاب ہوں جب کہ کرکٹرز سے درخواست ہے کہ میری خدمات نہ بھلائی جائیں۔
دوسری جانب پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا جب کہ نئے کوچ کی تلاش کا کام سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے سپرد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی کی طرف سے کپتانی سے دستبردار ہونے کےبعد ٹی ٹوئنٹی کے لیے نئے کپتان کا اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔ جس کے لیے سرفراز احمد کو مضبوط امیدوار قراردیا جارہا ہے۔
ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کےبعد شہریار خان اور نجم سیٹھی سمیت ہیڈ کوچ اور تمام عہدیدارن کو شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ مگر بدقسمتی سے جن افرا کو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا ہے وہی افراد کرکٹ بورڈ میں کچھ رسمی تبدیلیوں کے ذریعے لیپا پوتی کرنے میں مصروف ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...