... loading ...

ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جدید تہذیب کے پاس محض چند دہائیاں ہی بچی ہیں جس میں وہ اپنی بقا کے لیے کچھ کر سکتی ہے، بصورت دیگر ہمارے پاس جو کچھ ہے، اور جو بھی ہمیں معلوم ہے، بکھرنا شروع ہو جائے گا اور بالآخر جدید تہذیب کا ہی خاتمہ ہو جائے گا۔
یہ رپورٹ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے نیشنل سوشو-انوائرومنٹ سنتھیسس سینٹر کی ریاضی دان صفا متشرعی نے فطری و سماجی علوم کے کئی ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر تیار کی ہے، جو واضح کرتی ہے کہ جدید تہذیب کے خاتمے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اس کا ذمہ دار کوئی مخصوص گروہ نہیں بلکہ پورا بنیادی ڈھانچہ اور جدید معاشرے کا فطری مزاج ہی اس کا قصور وار ہے۔
رپورٹ میں معاشرے کی تباہی کے پانچ عوامل – آبادی، آب و ہوا، پانی، زراعت اور توانائی – کا جائزہ لیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پیچیدہ سماجی ڈھانچوں کو اس وقت اچانک زوال آ سکتا ہے جب یہ عوامل دو اہم کسوٹیوں پر مرتکز ہو جائیں۔ متشرعی کی رپورٹ کہتی ہے کہ گزشتہ پانچ ہزار سالوں میں جتنے بھی معاشرے اور تہذیبیں تباہ ہوئیں، ان کی دو بنیادی وجوہات تھیں، ایک “وسائل پر بڑھتا ہوا دباؤ”، دوسرا “معاشرے کی دولت کی بنیاد پر تقسیم” کہ جس میں امرا دستیاب وسائل تک عوام کی رسائی کو محدود کرتے ہیں۔ طبقہ اشرافیہ اپنی ضرورت سے زیادہ اکٹھا کرتا ہے اور یوں قدرتی وسائل پر دباؤ ڈالتا ہے۔ اس صورت حال کا بالآخر انجام معاشرے کی تباہی کی صورت میں نکلتا ہے۔
متشرعی نے کہا کہ سائنس ہمیں بچا لیتی لیکن ٹیکنالوجی نے حالات مزید گمبھیر کردیے ہیں۔ اس سے حاصل ہونے والے فوائد اتنے نہیں جتنا کہ یہ پہلے سے مشکلات سے دوچار نظام پر بوجھ بڑھا رہی ہے، اور تباہی کو یقین بنا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کی وجہ سے آنے والی تبدیلی نے وسائل کے استعمال کو زیادہ موثر بنا دیا ہے، لیکن ساتھ ہی فی کس وسائل کی کھپت اور انہیں نکالنے میں بھی اضافہ کیا ہے۔
بدترین یہ ہو سکتا ہے کہ قحط کی وجہ سے فوری تباہی آئے یا پھر قدرتی وسائل کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے تہذیب کا ہی خاتمہ ہو جائے۔ اور بہترین یہ ہے کہ اشرافیہ صورت حال کو سمجھے اور معاشرے کو زیادہ منصفانہ اور مساوی بنایا جائے۔ معاشی ترقی زمین کے ماحولیاتی نظام کی سب سے بڑی قاتل ہے۔ جو سمجھتے ہیں کہ ایک پنپتی ہوئی معیشت اور ایک صحت مند ماحول ایک ساتھ حاصل کیے جا سکتے ہیں، وہ غلطی پر ہیں۔
صفا متشرعی نے رپورٹ میں صاف صاف کہا ہے کہ آج کی دنیا کے حقائق دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ اس تباہی کا منہ نہیں موڑا جا سکتا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت برطانیہ سمیت متعدد اہم اداروں نے بھی تحقیق کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ خوراک، پانی اور توانائی کا بحران اگلے پندرہ سالوں میں زبردست تباہی مچا سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...