... loading ...

بھارت کی بدنام زمانہ شدت پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا مشہور زمانہ خاکی نیکر پہننا ترک کردیں گے، جو گزشتہ 91 سال سے تنظیم سے وابستہ افراد کی ‘وردی’ ہے۔
آپ بھارت کے طول و عرض میں چلے جائیں، سفید قمیض، خاکی نیکر اور سیاہ ٹوپی پہنے یہ “نمونے” آپ کو نظر آئیں گے، جن کے ہاتھوں میں لاٹھیاں ہوں گی، یہ کہیں آپ کو جسمانی ورزشیں کرتے تو کہیں نعرے لگاتے دکھائی دیں گے۔ 1925ء میں قیام کے بعد سے اب تک ان کا لباس ایک ہی ہے جن میں سب سے نمایاں یہ خاکی نیکر ہیں۔ لیکن اب آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ وہ تنظیم کو جدید بنانے اور بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق چلنا چاہتے ہیں۔ یعنی کہ بدلتی دنیا کے تقاضے اسی صورت میں پورے ہو سکتے ہیں کہ وہ نیکر نہ پہنیں۔ چلیں یہ عقدہ بھی آج کھلا ہے کہ پینٹ پہننے سے آدمی جدید ہو جاتا ہے کیونکہ اس خاکی نیکر کی جگہ بھوری پینٹ کو آر ایس ایس کی نئی وردی قرار دیا گیا ہے۔
سریش بھیاجی جوشی نے یہ “تاریخی” اعلان تنظیم کے سہ روزہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آر ایس ایس کو بھارت میں شدت پسندی کے مساکن میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ گو کہ یہ خود کو ایک ثقافتی انجمن کے طور پر پیش کرتی ہے اور ظاہر یہی کرتی ہے کہ یہ بھارت کی ہندو ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے لیکن درحقیقت یہ مسلمان مخالف فاشسٹ تنظیم ہے، جو مذہبی عدم رواداری اور عدم برداشت کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور ماضی میں کئی بار پابندیوں کی زد میں بھی آئی ہے۔ مذہبی اقلیتوں کو اگر معمولی سی رعایت بھی ملتی ہے تو آر ایس ایس اس کی مخالفت میں سب سے آگے ہوتی ہے۔ اسی تنظیم کے ایک سابق رکن نے 1948ء میں موہن داس گاندھی کا قتل کیا جبکہ بابری مسجد کی شہادت میں بھی اس تنظیم کے ‘سیوک’ پیش پیش تھے۔ دونوں واقعات کے بعد آر ایس ایس پر پابندی لگی تھی۔ بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اپنی جوانی میں آر ایس ایس کے ایک پرجوش کارکن رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیصلے کا بھارت میں ہی خوب مذاق اڑایا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر تمام دن یہ ہیش ٹیگ چلتا رہا “چڈی نہیں، سوچ بدلو!”
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...