... loading ...

بزرگ کشمیری رہنماسید علی گیلانی کو نئی دہلی کے میکس اسپتال میں جمعہ 10مارچ کو تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز دن کے دو بجے وہاں سے فارغ کئے گئے ہیں اوران کی حالت اب تسلی بخش ہے۔حریت ترجمان ایاز اکبر نے وجود ڈاٹ کا م سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سید علی گیلانی کو جمعہ بعدِ دوپہر نیورولوجی کے انتہائی نگہداشت والے وارڈمیں رکھا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں اور ان کی حالت قدرے مستحکم ہے ۔جب سے سید گیلانی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا یا گیا ، پوری ریاست میں ان کی صحت یابی کیلئے دعائیہ مجالس کا اہتمام شروع ہوا۔یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔نہ صرف حریت پسند تنطیموں کی طرف سے ان کی صحت پر تشویش اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی بلکہ بھارت نواز تنظیم نیشنل کا نفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھی ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔سوشل میڈیا پر اس وقت سید علی گیلانی پوری طرح چھائے ہوئے ہیں اور نئی نسل کے سید علی گیلانی کے حوالے سے جذبات قابل دید ہیں ۔ چھیاسی سالہ سید علی گیلانی چھاتی اور دل کے مریض ہیں ،ان کی کئی سال پہلے اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے ،ایک کینسر زدہ گردہ بھی نکالا جا چکا ہے ،اور جو کام کررہا ہے ، اپالو اسپتال کے ذرائع کے مطا بق اس کا بھی ایک حصہ نا کارہ ہوچکا ہے ۔لیکن ان سب جان لیوا بیماریوں کے باوجود وہ تحریک آزادی کے پرچم کو تھا مے ہوئے ہیں اور ان کے پایۂ استقامت میں لر زش تک نظر نہیں آتی ۔اس وقت وہ ریاست کے عوام میں با لعموم اور جوانوں میں با لخصوص مقبول ترین رہنما ہیں۔
اس دوران نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط، ڈپٹی ہائی کمشنر عبیداللہ نظامانی اورسفارت خانے کے کئی عہدیدار میکس اسپتال گیلانی کی عیادت کے لئے گئے جہاں انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر عبدالباسط نے گیلانی کے ساتھ مختصر بات چیت بھی کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ حریت ترجمان ایاز اکبر کے مطابق نماز جمعہ سے قبل پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر نے سیدگیلانی کو تحریکِ آزادی کشمیر کی علامت اور پاکستان کا محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا مانگ رہی ہیں اور وہ ان کی صحت کو لیکر کافی فکر مند ہے۔
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...
ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر، آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز اور این سی سی آئی اے کے نمائندے شامل جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے کردار کا تعین، ڈاکٹر اسامہ شیخ کی تربیت سے متعلق سفارش بھی ارسال سندھ حکومت نے نوجوان تاجر میر رضا عل...
دھمکی آمیز پیغام میں امیتابھ بچن کے جوہو میں واقع بنگلے جلسہ کا ذکر کیا گیا ہے، رپورٹس بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی دھمکی سے متعلق ای میل سامنے آنے کے بعد ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ ای میل شہر کے باندرہ کرلا ...
ترکیہ، پاکستان اور سعودیہ میں سے کسی پربھی حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، ذرائع ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اتحاد مستقل نوعیت کا ہوگا اور کوئی...
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا،ترجمان اتحادی فوج سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کا حکم سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے آئل فیلڈ پر داغے گئے ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ سعودی ف...
افغانستان میں لیتھیم، نایاب ارضی عناصر، تانبا، کوبالٹوسمیت 30 سے زائد معدنیات موجودہیں، رپورٹ شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پر کنٹرول،آمدنی کی تقسیم اور مقامی حقوق سے متعلق تنازعات بدامنی اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں،جبکہ کان کنی کے شعبے میں شفافیت اور مالی نگرانی کا فقد...
ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آنے والے مہمان پرندوں نے سی ویو، ہاکس بے اور رشین بیچ سمیت سندھ کی جھیلوں کا رخ کرلیا سرد ترین علاقے سائبیریا سے ہجرت کرکے آنے والے مہمان پرندوں کی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے ساحلی علاقوں اور آبی ذخائر کی رو...
ملک میں ہر سال 4 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ ڈگری ہولڈرز فارغ التحصیل ہوتے ہیں، پی آئی ڈی ای ملک میں نوجوان گریجویٹس کے لیے روزگار کا حصول سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ ہر سال تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ ڈگری ہولڈرز تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں، جن میں سے 31 سے 33 فیصد تک ب...
واقعہ راجن پور میں انڈس ہائی وے بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیووزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار،زخمی مسافروں کے بہترین علاج کا حکم راجن پور میں صبح سویرے سویرے انڈس ہائی وے پر س...
ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سندھ ہائی کورٹ نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خورد برد کے مقدمے میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست پر تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 نومبر تک جواب طل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔ امریکی میڈیا فوکس نیوز کے چیف فارن کوریسپونڈنٹ ٹری ینگسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے رات گئے فوجی مشق کی، ج...