وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

ٹرمپ صدر بنے تو "تہذیبوں کا تصادم" شروع ہو جائے گا

اتوار 13 مارچ 2016 ٹرمپ صدر بنے تو

Donald Trump

متحدہ عرب امارات کے ایک اہم سیکورٹی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بن گئے تو “تہذیبوں کا تصادم” شروع ہو جائے گا۔

ری پبلکن پارٹی کے لیے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں دیا گیا اپنا بیان کہ مسلمان مغرب سے نفرت کرتے ہیں، واپس لینے سے انکار کردیا ہے اور وہ اس سے قبل دسمبر میں یہ تک کہہ چکے ہیں کہ مسلمانوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دینا چاہیے۔

بارہا اس قسم کے بیانات دینے پر دبئی کے ڈپٹی چیئرمین پولیس اور جنرل سیکورٹی لیفٹینٹ جنرل ضاحی خلفان تمیم نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ جیت گئے تو اس کا ملطب ہوگا کہ “تہذیبوں کے تصادم” کا نظریہ عملاً سامنے آ جائے گا اور مستقبل ٹرمپ اور ابو بکر بغدادی جیسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ریئل اسٹیٹ کی دنیا کا ایک معروف نام ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بھی ان کا خاصا کاروبار ہے۔ جیسا کہ دبئی میں دو بڑے گالف کورس کے منصوبے اور ایک اور جاری رئیل اسٹیٹ منصوبہ۔ ساتھ ہی وہ خطے میں اپنے ہوٹل بھی کھولنا چاہتے ہیں۔ لیکن دسمبر کے بیانات کے بعد ان کے لیے مشرق وسطیٰ میں حالات اچھے نہیں دکھائی دے رہے یہاں تک کہ ایک مشہور ادارے نے اپنی 180 دکانوں پر ٹرمپ کے کاروبار سے وابستہ اشیا نکال دینے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں


شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے 4 جوان شہید،4دہشتگرد ہلاک وجود - پیر 13 جولائی 2020

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی اور سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ٹھکانے میں موجود 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں سے کی فائرنگ...

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے 4 جوان شہید،4دہشتگرد ہلاک

اسٹیٹ بینک کے 15کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے وجود - پیر 13 جولائی 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کر دیے گئے ۔ جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق بھی کیے گئے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ارب 68 کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کیے گئے ہیں ۔ ان بینکوں پر مارچ سے جون 2020 کے دوران جرمانے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں پر جرمانے عوام کے سامنے لانے کا سلسلہ جولائی 2019 سے شروع کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک نے تمام پندرہ بینکوں کے ناموں کی...

اسٹیٹ بینک کے 15کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس دھرنے پر غور وجود - پیر 13 جولائی 2020

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگر تین دن میں شہر میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحا ل بہتر نہیں ہوئی توگورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا اور پوری شاہراہ فیصل کو بھی بند کرسکتے ہیں،جماعت اسلامی نے ادارہ نورحق میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا ہے ،بجلی کی قیمتوں میں 3روپے اضافے کا کراچی دشمن فیصلہ واپس لیا جائے ،گزشتہ 15سال کی نجکاری کا فارنزک آڈٹ کیا جائے ،کے الیکٹرک کا لائسنس فوراًمنسوخ کر کے اسے قومی تحویل میں لیا جائے اور تمام اسٹی...

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس دھرنے پر غور

کراچی کے لیے پانی کا منصوبہ کے فورفیز ون تاخیر کا شکار وجود - پیر 13 جولائی 2020

شہر قائد کے لیے 260 ملین گیلن پانی کا منصوبہ کے فور فیز ون تاخیر کا شکار ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے کے فور منصوبے سے متعلق وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا، خط صوبائی سیکرٹری پلاننگ نے وفاقی سیکرٹری پلاننگ کو لکھا جس میں بتایا گیا ہے کہ کے فور منصوبہ خاص وجوہات اور ڈیزائن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ۔خط کے متن کے مطابق منصوبہ ساز کمپنی نیسپاک مسئلے کے حل کے لیے رابطے میں ہے ، سندھ حکومت نے کمپنی کو ڈیزائن کے ازسر نو جائزہ لینے کا کہا تھا۔سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ نیسپا...

کراچی کے لیے پانی کا منصوبہ کے فورفیز ون تاخیر کا شکار

واپسی نہ کرتے تو ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا،مریم نواز وجود - پیر 13 جولائی 2020

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا۔ نواز شریف کو سزا سنائے جانے کے بعد 13 جولائی 2018 کو وطن واپسی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہاتھا عین اس وقت سزاسنانے کے پیچھے جو مقاصد تھے وہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ نواشریف کو دباؤ...

واپسی نہ کرتے تو ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا،مریم نواز

ایتھوپین ایئرلائن نے 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات شروع کردیں وجود - پیر 13 جولائی 2020

امریکا، یوکے اور یورپی یونین کے بعد ایتھوپین ائر لائن نے بھی 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے سول ایوی ایشن سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر ایتھوپین ائرلائن نے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کو آپریٹ کرنے والے 5 پاکستانی پائلٹس کی اسناد اور لائسنسز سے متعلق کوائف طلب کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ وضاحت ایتھوپین سفارت خانے نے وزارت خارجہ کے توسط سے بذریعہ فیکس طلب کی ہے۔ فیکس کے متن کے مطابق پاکستانی پائلٹوں کے مشتبہ لائسنسز ک...

ایتھوپین ایئرلائن نے 5 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تحقیقات شروع کردیں

دوحہ معاہدے پر عملدر آمد ہونا بہت اہم ہے ، ترجمان افغان طالبان وجود - پیر 13 جولائی 2020

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ دوحہ معاہدے پرعملدر آمداور بین الافغان مذاکرات کاشروع ہونا بہت اہم ہے ۔افغان طالبان نے کہا کہ اگرکوئی پہلے جنگ کاخاتمہ اور پھرمذاکرات چاہتاہے تو یہ غیر منطقی بات ہے ۔ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ جنگ اس لیے جاری ہے کیونکہ اسکے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی حل نہیں ہے ۔افغان طالبان نے کہا کہ غیرذمہ دارانہ بیانات اور الزامات مسئلے کوحل نہیں کرسکتے ۔ ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات ہی مسئلے کا منطقی حل ہیں۔

دوحہ معاہدے پر عملدر آمد ہونا بہت اہم ہے ، ترجمان افغان طالبان

برطانیاکی دوسوسالہ تاریخ میں پہلی بار میجر جنرل کا کورٹ مارشل وجود - پیر 13 جولائی 2020

برطانیا کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی بار دھوکہ دہی کے جرم میں برطانوی فوج کے حاضرسروس میجر جنرل کا کورٹ مارشل کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی فوج کے حاضر سروس میجر جنرل نک ویلش کو بچوں کی تعلیم پر حد سے زائد اخراجات کے جرم میں فوجی عدالت نے چارج لگا کر کورٹ مارشل کر دیا۔برطانوی قانون کے مطابق بچے کی تعلیم پر سالانہ 23ہزار پاونڈز سے زائد رقم خرچ نہیں کر سکتے جبکہ نک ویلش نے 50 ہزار پاونڈز خرچ کیے ۔واضح رہے کہ نک ویلش برطانوی افواج اور وزارت دفاع کے اہم عہدوں...

برطانیاکی دوسوسالہ تاریخ میں پہلی بار میجر جنرل کا کورٹ مارشل

کیمرہ مین کی حرم مکی کے کبوتروں کی تصاویر بناکر اس پہلوکواجاگرکرنے کی کوشش وجود - پیر 13 جولائی 2020

سعودی عرب کے ایک پیشہ ور فوٹو گرافر بدر العتیبی نے حرم مکی میں کبوتروں کی نقل وحرکت اور ان کی وجہ سے ماحول میں ہونے والی خوبصورتی کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرکے مسجد حرام کے اس پہلو کو اجاگر کرنے کی منفرد کوشش کی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ معظمہ کی ام القری یونیورسٹی میں قانون کے طالب علم بدر العتیبی نے بتایا کہ فوٹو گرافی کا شوق چھ سال قبل پیدا ہوا۔پہلے پہل اس نے موبائل کیمرے سے اپنا شوق پورا کرنے کی کوشش کی مگر بعد میں اس نے ایک پیشہ ور فوٹو گرافر بننے کے لیے دوستوں...

کیمرہ مین کی حرم مکی کے کبوتروں کی تصاویر بناکر اس پہلوکواجاگرکرنے کی کوشش

جنوبی افریقہ کا گرجا گھر میدان جنگ بن گیا،200افرادیرغمال بنالیے وجود - پیر 13 جولائی 2020

عیسائیت کے مختلف فرقوں کے درمیان قیادت کے تنازع نے جنوبی افریقہ کے گرجا گھر کو میدان جنگ بنا دیا۔ اسلحے سے لیس 30 حملہ آوروں نے رات گئے زوربیکوم کے گرجا گھر پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چرچ کے باہر گولیاں برسادیں، چرچ میں موجود 200 افراد کو یرغمال بنالیا اور فائرنگ کے نتیجے میں...

جنوبی افریقہ کا گرجا گھر میدان جنگ بن گیا،200افرادیرغمال بنالیے

تہران کی گیس فیلڈ میں پراسرار دھماکے ، عمارتیں لرز اٹھیں وجود - پیر 13 جولائی 2020

ایران کے دارالحکومت تہران میں پراسرار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تہران میں ایک گیس فیلڈ میں ہونے والے دھماکے میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ اس دھماکے میں کم سے کم ایک شخص زخمی بھی ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں فائر بریگیڈ کے ترجمان جلال المالکی نے کہا کہ تہران کی بلدیہ میں فائر اینڈ سیفٹی سروسز کے پچیسواں نظام کی رہائشی عمارت میں ایک دھماکہ ہوا۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز فورا جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تھی کہ ایک پرانی عمارت کے تہ خانے میں جو ساٹ...

تہران کی گیس فیلڈ میں پراسرار دھماکے ، عمارتیں لرز اٹھیں

جاپان میں متعین امریکی میرینز میں بھی کرونا کی وبا پھیل گئی ،60فوجی متاثر وجود - پیر 13 جولائی 2020

جنوبی جاپان میں دو جزائر میں متعین امریکی میرینز میں بھی کرونا کی وبا پھیل گئی ،میڈیارپورٹس کے مطابق اوکیناوا حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی جاپان میں دو فوجی اڈوں میں کرونا پھیلنے سے دسیوں فوجی اس کا شکار ہوئے ۔ حکام نے اس حوالے سے امریکی فوج سے تمام تر تفصیلات سامنے لانے کو کہا ۔اوکیناوا کے صوبے کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ چند درجن کیسزحال ہی میں سامنے آئے ہیں کیونکہ امریکی فوج نے اصل تعداد ظاہر نہ کرنے کو کہاہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ وبا میرین کور فوٹ...

جاپان میں متعین امریکی میرینز میں بھی کرونا کی وبا پھیل گئی ،60فوجی متاثر