... loading ...

امریکا میں بائیں بازو کے اہم دانشور نوم چومسکی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔
منگل کو استنبول کے مرکزی سیاحتی علاقے میں بم حملے کے بعد طیب اردوغان نے نوم چومسکی اور ان تمام “نام نہاد دانشوروں” پر سخت تنقید کی تھی جنہوں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے، جس میں ترکی سے جنوب مشرق میں کردوں کا “باضابطہ قتل عام” روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اردوغان نے چومسکی کو علاقے کا دورہ کرنے کے لیے بھی مدعو کیا، جسے چومسکی نے ٹھکرا دیا ہے۔ برطانیہ کے معروف روزنامے “گارجین” کو بھیجی گئی ایک ای میل میں چومسکی نے کہا ہے کہ اگر میں نے کبھی ترکی جانے کا فیصلہ کیا بھی، تو یہ اردوغان کی دعوت پر نہیں ہوگا۔ بلکہ کردوں سمیت ان تمام بہادر مخالفین کی دعوت پر جاؤں گا جو سالوں سے سخت حملوں کی زد میں ہیں۔ نوم چومسکی نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کے معاملے پر اردوغان کے معیارات دوہرے ہیں۔
گزشتہ ماہ اردوغان کے نام لکھے گئے کھلے خط میں چومسکی اور دیگر ہزاروں دانشوروں نے اردوغان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنے ہی عوام پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ ان کے الزامات اور مطالبات کی طویل فہرست کے جواب میں اردوغان نے کہا کہ ہم یہ بتانے اور دکھانے کے لیے تیار ہیں کہ آخر جنوب مشرقی ترکی میں ہو کیا رہا ہے۔ “انہیں چاہیے کہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ مسئلہ ریاست کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ہے یا دہشت گرد تنظیم کی جانب سے شہری حقوق اور شہریوں کی آزادی سلب کرنے کی کوششیں۔
طیب اردوغان نے کہا کہ چومسکی اور اس خط پر دستخط کرنے والے دیگر افراد دراصل اپنی “نوآبادیاتی ذہنیت” ظاہر کر رہے ہیں۔ “یہ نام نہاد دانشور روشن خیال نہیں، بلکہ تاریک خیال ہیں۔ ان کا دانشوری سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ ایک کاغذ پر محض دستخط کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، یہاں ترکی آئیں۔ چومسکی اپنی آنکھوں سے آکر یہاں کی صورت حال دیکھیں کہ کسی اور کی نظروں سے نہیں۔ ان سب دانشوروں کو ترکی آنے دیں، ہم انہیں حقیقی تصویر دکھائیں گے۔”
جبکہ گارجین کو لکھی گئی ای میل میں چومسکی نے اردوغان کو منافقت کا الزام دیا اور کہا کہ “ترکی استنبول میں ہونے والے دھماکے کا الزام داعش پر لگاتا ہے، جس کی کئی طریقے سے اردوغان مدد کر رہے ہیں، جبکہ وہ جھبۃ النصرہ کو بھی سپورٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کردوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرنے والوں کے خلاف بھی بڑی دھواں دار تقریریں کی ہیں، جو دراصل شام و عراق میں داعش کے خلاف لڑنے والی اصل قوت ہیں۔ کیا اس معاملے پر اب مزید کسی تبصرے کی گنجائش ہے؟”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...