... loading ...

شہرِ قائد میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیرا علیٰ قائم علی شاہ کے پروٹوکول نے دس ماہ کی معصوم بسمہ کی جان لے لی۔ ابھی اس دلخراش واقعے پر اہلِ کراچی اپنے آنکھوں کے آنسو پونچھ بھی نہ پائے تھے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوؤں کے ردِ عمل نے پورے ملک کو ہکا بکا کردیا۔
لیاری کی رہائشی بچی بسمہ کو سول ہسپتال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بروقت طبی امداد نہ مل سکی اور وہ دَم توڑ گئی۔ اس دوران میں اُن کے والد فیصل بچی کولے کر پروٹوکول سے باہر نکلنے اور اسپتال پہنچنے کی التجائیں کرتے رہے۔ وہ اپنی اسکوٹر چھوڑ کر پیدل اسپتال کے لئے دوڑے ، یہاں تک کہ جب وہ بمشکل اپنی بچی کو لے کر اسپتال پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تو اُنہیں اسپتال کے کسی بھی دروازے سے اس قاتل پروٹوکول کی وجہ سے داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ وہ اپنی بچی کی بگڑتی ہوئی حالت سے پریشان روتے روتے اور گرتے پڑتے ایک سے دوسرے دروازے پر جاتے رہے مگر کسی دروازے سے اُنہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔کیونکہ تب سول ہسپتال کے بے نظیرٹراما سینٹر میں بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر سخت سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے ہسپتال کے دونوں مرکزی دروازے بند کردیئے گئے تھے۔ اورآصف علی زرداری کے لخت ِ جگر کے پروٹوکول کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ ساتھ ایمبولینسوں کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
بلاول بھٹو کے اسی پروٹوکول کےباعث بسمہ کے والدین پہلے تو ایک گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسے رہے، بعد ازاں جب وہ اسپتال پہنچے تو انھوں نے بچی کو ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کرنے کی درخواست کی لیکن پروٹوکول افسران نے انھیں ہسپتال میں داخل ہی نہ ہونے دیا۔ اس بدترین اور انسانیت کش رویئے کا آخر کار نتیجہ یہ نکلا کہ دس ماہ کی معصوم بسمہ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اسپتال کے دروازے پر اپنے والد کی گود میں ہی اپنی جان ہار بیٹھی۔
بلاول کے جانے اور پروٹوکول کے ختم ہونے کے بعد جب ڈاکٹروں نے بچی کا معائنہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ صرف دس منٹ پہلے بھی بچی کو لایا جاتا تو اُس کی جان بچ سکتی تھی۔ جب یہ بات پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول کے علم میں آئی تو اُن کا ردِ عمل تھا کہ مذکورہ ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات کی جائے گی کہ اُنہوں نے یہ کس طرح کہاکہ دس منٹ پہلے لانے پر بچی کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ پیپلز پارٹی کے نیچے سے اوپر تک تمام رہنماوؤں کی جانب سے اسی طرح کے ردِ عمل کا رات گئے تک کراچی کو سامنا رہا۔ بلاول ہاؤس نے سرے سے بات کو تسلیم کرنے سے ہی انکار کرتے ہوئے اپنے ردِ عمل میں یہ کہہ دیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 15 سے 20 منٹ کے دوران ٹراما سینٹر کا دورہ کیا، افتتاح کیا اور واپس چلے گئے، اس دوران میں کوئی ٹریفک جام یا پروٹوکول ہی نہیں تھا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے اپنے ردِ عمل میں یہ تک کہاکہ ہمارے لئے تو سب سے زیادہ عزیز ہمارے بلاول بھٹو ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے جب اس بارے میں سوال کرنے کی کوشش کی گئی تو اُنہوں نے سرے سے اس سوال کوسننا ہی گوارا نہ کیا۔ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلارضا نے اس سوال پر ڈانٹ ڈپٹ شروع کر دی اور اسے کوئی مسئلہ ہی نہیں مانا۔ پیپلز پارٹی کے اس مجموعی ردِ عمل نے شہریوں کے دکھ میں اضافہ کردیا اور وہ بسمہ کی موت سے زیادہ اس پر پیپلز پارٹی کے رہنماوؤں کے ردِعمل پر غصے کے شکار دکھائی دیئے۔یوں لگتا ہے کہ بلاول کی سیکیورٹی نے تو صرف بسمہ کی جان لی مگر پیپلزپارٹی کے رہنماوؤں کے اس ردِ عمل نے شہر قائد کے باسیوں کی بھی جان لے لی۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...