... loading ...

اسرائیل اور امریکا نے میزائل شکن بیلسٹک میزائل انٹرسپٹر کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔
یہودی ریاست خطے میں اپنے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سےہمیشہ دفاع کے معاملے میں بہت سنجیدہ رہی ہے اور یہ تجربہ اس سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہوگا۔ اسرائیل نے ایرو3 انٹرسپٹر نامی اس میزائل کا تجربہ اپنی ایک ٹیسٹ رینج سے کیا جس نے بحیرۂ روم کے اوپر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ نظام داغے گئے میزائلوں کو فضا ہی میں مار گرانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ایک سال پہلے اس نظام کا تجربہ ناکام ہوا تھا لیکن گزشتہ روز ہونے والے تجربے میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔
اسرائیل کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کامیاب تجربہ ایرو سسٹم کی تیاری میں ایک اہم سنگ میل ہے اور مستقبل میں بڑھتے ہوئے خطرات کے سامنے اسرائیل کی صلاحیتوں کو اعتماد بخشتا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اس نظام کو مکمل طور پر قابل عمل بنانے کے لیے ابھی مزید تجربات بھی کیے جائیں گے۔
ایرو پروجیکٹ پہلی بار امریکی صدر رونالڈ ریگن کے عہد میں 1988ء میں اسٹار وارز پروگرام کے تحت جاری ہوا تھا جسے 1993ء میں ختم کردیا گیا تھا۔ اب امریکا و اسرائیل کا مشترکہ ایرو 3میزائل شکن نظام یہ کام کر رہا ہے۔ کم بلندی پر دوسرے میزائل کو مار گرنے کا یہ نظام یا تو مکمل ہو چکا ہے یا عملی طور پر استعمال ہونے کے بہت قریب ہے۔
اس پورے منصوبے کی جزوی سرمایہ کاری امریکا نے کی ہے اور اس کی تیاری اور پیداوار اسرائیل کی ایرواسپیس انڈسٹری نے مشہور زمانہ بوئنگ کمپنی کے ساتھ مل کر کی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں سال جولائی میں ایران اور بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی سختی سے مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اس معاہدے کے باوجود ایران ایٹمی ہتھیار حاصل اور استعمال کرنے کا راستہ بند نہیں کرے گا۔ بلکہ معاہدے کے تحت پابندیوں کا خاتمہ ایران کو مزید سہارا دے گا کہ وہ خطے میں عسکریت پسندوں کو مدد فراہم کرے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...