... loading ...

روس نے 2008ء میں جارجیا میں کامیابی کا اعلان کیا لیکن اس فتح کو دھندلایا روس کی زمینی و فضائی افواج کی ناقص کارکردگی نے، جس کی وجہ سے جنگ روسی توقعات سے کہیں زیادہ غیر منظم اور خونریز ثابت ہوئی۔ اس کے بعد ولادیمر پیوتن نے، جو اس وقت وزیر اعظم تھے، افواج کی تعداد کو گھٹانے، تربیت کو بہتر بنانے اور پرانے ہتھیاروں کی جگہ نئے اسلحہ کی شمولیت کا ایک جامع پروگرام بنایا۔ اب شام میں ڈھائی ماہ سے جاری فضائی کارروائی کے ذریعے اپنی فوجی اصلاحات کو میدان عمل میں آزما رہا ہے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں روس نے داعش کے غیر اعلانیہ دارالحکومت رقہ پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔ یہ کوئی معمولی حملہ نہیں تھا کیونکہ یہ میزائل ایک جدید اسٹیلتھ آبدوز سے داغے گئے تھے جو بحیرۂ روم میں موجود ہے۔ ساتھ ہی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کرکے شام کی خصوصی افواج کو مدد فراہم کی ہے جس نے گزشتہ ماہ ترکی کی جانب سے گرائے گئے روسی لڑاکا طیارے کا بلیک باکس برآمد کرلیا ہے۔
یہ دعوے کتنے درست ہیں، اس بارے میں تو ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن روس کی جانب سے قوت کا یہ مظاہرہ بتاتا ہے کہ ماسکو اپنی فوجی طاقت کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ فی الحال، شام میں ماسکو کا آپریشن نسبتاً محدود ہے لیکن اب تک اس نے شامی مہم کو نئے اسلحے اور ہتھیاروں کو آزمانے اور ان کا تجربہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ اس طرح وہ دو دہائیوں کے بعد امریکا اور دیگر مغربی قوتوں پر اپنی اصل فوجی طاقت آشکار کر رہا ہے۔
انسٹیٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کے سینئر بحری تجزیہ کار کرس ہارنر کہتے ہیں کہ “آبدوز سے داغے گئے میزائل کا فوجی ہدف تو داعش تھا، لیکن اس سے کہیں زیادہ یہ ایک سیاسی ہتھیار تھا، جس کا نشانہ واشنگٹن تھا۔
جس آبدوز سے یہ کروز میزائل داغا گیا ہے وہ دنیا کی خاموش ترین آبدوز ہے۔ ہارنر کہتے ہیں کہ کروز میزائل کے ساتھ اتنی پیچیدہ ٹیکنالوجی کا استعمال عجیب لگتا ہے حالانکہ روس اپنی فضائی طاقت کے ذریعے کہیں کم اخراجات کے ساتھ اور زیادہ موثر انداز میں یہ کام کر سکتا تھا۔ لیکن اس نے اس کام کے لیے آبدوز کا استعمال کیا، جس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتے۔ سوائے اس کے کہ وہ دنیا کو بتائے کہ وہ ایسا بھی کرسکتا ہے۔
نیو یارک یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور روسی افواج کے ماہر مارک گیلوٹی نے کہا کہ روس شام میں اپنی نئی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہا ہے اور ساتھ ہی پرانی ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے تجربات بھی کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے ممکنہ خریداروں کو دکھا رہا ہے کہ روس کے ہتھیار کتنے متاثر کن ہیں۔
فضائی حملوں میں بمبار طیاروں سے لے کر زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس-400 دفاعی نظام تک کے استعمال کے ارادے یہاں تک کہ صدر پیوتن خود اپنے خطاب میں داعش کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔ وہ الگ بات کہ اس کا اثر زائل کرنے کے لیے انہوں نے کہہ دیا کہ امید ہے کہ ان کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لیکن یہ سب روس کے ارادوں کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے۔
شام اور اس سے قبل کریمیا اور یوکرین کی مہمات میں ہمیں 2010ء کے بعد ہونے والی فوجی اصلاحات کارفرما نظر آئی ہیں۔ جدید بنانے کے منصوبے کے تحت 2020ء تک سوویت عہد کے 70 فیصد فوجی ہتھیار تبدیل کردیے جائیں گے۔ ان میں 50 نئے جنگی بحری جہاز، سینکڑوں نئے لڑاکا طیارے اور زمینی افواج کے لیے ہزاروں گاڑیاں شامل ہوں گی۔
لیکن بڑے فوجی اخراجات کے ساتھ روس کو بڑی رکاوٹوں کا بھی سامنا ہے۔ اس کی معیشت کو مغرب کی پابندیوں اور تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ 400 بلین ڈالرز کا فوج کو جدید بنانے کا منصوبہ تقریباً ایک تہائی منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور روس کی پوری کوشش ہے کہ اسے جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے، اس سے پہلے کہ اس کے لیے مزید مالی مشکلات کھڑی ہو جائیں۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...