... loading ...

پاکستان اور افغانستان میں سوموار کو آنے والا زلزلہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.7 شدت کا تھا لیکن پاکستان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کی شدت 8.1 تھی۔ یعنی یہ بہت بڑے زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان میں 10 سال قبل اکتوبر کے مہینے میں ہی تاریخ کا ایک بدترین زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً ایک لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ 8 اکتوبر 2005ء کے زخم ابھی بھرے ہی ہیں کہ 26 اکتوبر 2015ء کے زلزلے نے ان پرانی اور خوفناک یادوں کو تازہ کردیا ہے۔
فی الوقت تو اندازہ نہیں کہ زلزلے کی شدت اور اس کی تباہی کا پھیلاؤ درحقیقت کتنا ہے۔ حتمی معلومات آنے میں کچھ وقت لگے گا۔ امید ہے کہ اللہ خیر و عافیت کا معاملہ فرمائیں گے۔
سائنس دانوں نے اکیسویں صدی کے آغاز سے اب تک بڑے زلزلوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے۔ لیکن زلزلے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ زمانۂ قدیم میں بھی آنے والے چند زلزلوں نے بہت تباہی مچائی تھی اور ریکارڈ پر موجود زلزلے بھی ریکٹر اسکیل پر بہت شدید نظر آتے ہیں۔ ان میں سب سے بڑا زلزلہ 22 مئی 1960ء کو جنوبی امریکا کے ملک چلی میں آیا تھا۔ 9.5 کی شدت کا یہ زلزلہ 1655 اموات کا سبب بنا جبکہ 3 ہزار افراد زحمی اور تقریباً 20 لاکھ بے گھر ہوئے۔ نقصانات کا تخمینہ 550 ملین امریکی ڈالرز لگایا گیا تھا
28 مارچ 1964ء کو امریکی ریاست الاسکا میں آنے والا زلزلہ نقصان کے لحاظ سے تو کم تھا لیکن ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 9.2 تھی۔ پیدا ہونے والے سونامی سے 128 افراد مارے گئے جبکہ امریکا کو 311 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچا، جس میں سب سے زیادہ ریاستی دارالحکومت اینکریج میں ہوا۔

جانی و مالی نقصان، شدت اور پھیلاؤ کے لحاظ سے 26 دسمبر 2004ء کو انڈونیشیا میں آنے والا زلزلہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک ہے۔ 9.1 کی شدت کے اس زلزلے سے تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار جانیں لیں۔ جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے 14 ممالک میں کوئی 17 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔
اس کے بعد 11 مارچ 2011ء کو سینڈائی، جاپان میں آنے والا زلزلہ بھی بہت خوفناک تھا۔ اس نے جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک کو تلپٹ کرکے رکھ دیا۔ 9.0 کی شدت کے اس زلزلے سے 16 ہزار افراد مارے گئے جبکہ 6 ہزار زخمی اور ڈھائی ہزار لاپتہ ہوئے۔ بے گھر افراد کی تعداد سوا 2 لاکھ تک پہنچی۔ اس زلزلے سے پہنچنے والا مالی نقصان بہت زیادہ تھا، جس کا اندازء ساڑھے 34 ارب امریکی ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔ جاپان کی معیشت کو بھی سخت نقصان پہنچا، جو 235 ارب ڈالرز تھا، یعنی یہ معاشی لحاظ سے سب سے بڑا قدرتی سانحہ تھا۔
9.0 کی شدت تک پہنچنے والا ایک زلزلہ 4 نومبر 1952ء کو روس کے انتہائی مشرقی علاقے میں آیا، جس سے سونامی بھی پیدا ہوا اور اس نے امریکی ریاست ہوائی میں 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔ البتہ اس سے اموات نہیں ہوئی۔
اگر جانی نقصان سے لحاظ سے دیکھا جائے تو تاریخ کے تینوں بدترین زلزلے چین میں آئے ہیں۔ ایک 23 جنوری 1556ء کو چین کے صوبہ شانسی میں آیا جس سے 8 لاکھ 20 ہزار افراد مارے گئے۔ اندازہ ہے کہ اس زلزلے کی شدت 8.0 ہوگی۔ 16 دسمبر 1920ء میں بھی چین میں ایک زلزلہ آیا تھا جس سے 2 لاکھ 73 ہزار اموات ہوئی تھیں۔ اس زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔ جولائی 1976ء میں چین کے صوبہ ہیبی میں آنے والے زلزلے سے 2 لاکھ 42 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
زمانۂ قدیم میں شام و ترکی کے موجودہ علاقے میں آنے والا زلزلہ بدترین تھا۔ 526ء میں آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں دو لاکھ 40 ہزار افراد مرے تھے۔ یہ علاقہ اس زمانے میں قدیم رومی سلطنت کا حصہ تھا۔
اگر اموات کی تعداد کی لحاظ سے دیکھیں تو 2004ء کا سونامی تاریخ انسانی کا پانچواں معلوم بدترین سانحہ تھا۔ اس میں 2 لاکھ 30 ہزار اموات ہوئیں۔
اکتوبر 2005ء میں پاکستان میں آنے والا زلزلہ بھی بدترین آفات میں شمار ہوتا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ افراد نے اپنی جان سے ہاتھ دھوئے۔ 30 ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے پر بڑے پیمانے پر تباہی مچی جو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاوہ مقبوضہ کشمیر اور پڑوسی ملک افغانستان تک پھیلی۔ زخمیوں کی تعداد لگ بھگ یڑھ لاکھ تھی جبکہ 35 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے۔ ملکی تاریخ کی اس بدترین قدرتی آفت میں 4 لاکھ گھر، 6 ہزار سے زیادہ اسکول اور 800 ہسپتال تباہ ہوئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...