سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی انتقال کرگئے

طویل عرصے سے علیل سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی انتقال کرگئے ۔خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کافی عرصہ سے علیل تھے ، ہفتہ کو انہوں نے آخری سانسیں لیں اور خالق حقیقی سے جاملے ، مرحوم کی تدفین کوئٹہ کے قدیم کاسی قبرستان میں ہوگی۔ڈاکٹرعبدالمالک کاسی دوہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ کی نگراں حکومتوں میں وفاقی وزیر رہے ہیں۔