منی بجٹ ، اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت تحریک انصاف کو منی بجٹ کی منظوری کے معاملے میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت احتجاجی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق اپوزیشن منی بجٹ کے خلاف (آج)جمعرات کوقومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے کارکنوں کو بھی پارلمینٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایات کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنما (آج) جمعرات کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی مختصر مشاورت کا بھی قوی امکان ہے۔