امریکی کانگرس کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو حساس جوہری ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک ڈیمو کریٹ پینل نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا وائٹ ہاؤس واقعی سعودی عرب میں ایک جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔اس حوالے سے خبردار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطی میں عدم استحکام...

جامعہ عبرانی یروشلم القدس کی ایک عرب پروفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اکثر ہتھیاروں کی طاقت سے متعلق جاننے کے لیے معصوم فلسطینیوں یہاں تک کہ بچوں پر بھی ان کے تجربات کررہا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر نادیرا شالہوب۔کیوورکین نے چند روز قبل کولمبیا یونیورسٹی میں دیے گئے ایک لیکچر میں کہا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ہتھیاروں کی آزمائش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقامات اسرائیلی...

امریکی کانگریس کی ایک نو منتخب مسلمان خاتون رکن الھان عمر کی طرف سے اسرائیل اور یہودیوں کے حامیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر انہیں کانگریس میں ان کی اپنی جماعت کی طرف سے بھی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری جانب الھان عمر نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے الفاظ واپس لے لیے ہیں۔ معافی کے باوجود الھان کے کانگریس سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی...

امریکی کانگریس میں پہلی دو مسلمان خواتین کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کیے جانے سے ڈیموکریٹک پارٹی میں خلیج اور امریکا،اسرائیل اتحاد میں دراڑ آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الہان عمر اور رشیدہ طالب نے گزشتہ ماہ جنوری میں ایوانِ نمائندگان میں قدم رکھا تھا اور علی الاعلان اسرائیل کے خلاف فلسطین کی بائیکاٹ تحریک اور ترک سرمایہ و پابندی (بی ڈی ایس) کی حمایت کا اعلان...

امریکی محکمہ دفاع کے بعض عہدے داروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ شام میں داعش شکست سے دوچار نہیں ہوئے بلکہ وہ وقت گزاری کے لیے زیر زمین چلے گئے ہیں اور وہ جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا ء کے منتظر ہیں۔اس کے بعد وہ دوبار ہ حملے کرسکتے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق عسکری حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ داعش نے ایک...

القسام بریگیڈ کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی’بٹ کوائن‘ پر انحصار کرنے کے اعلان سے صہیونی ریاست کے حکومتی اور عسکری حلقوں میں شدید تشویش اورخوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حماس کا عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ بٹ کوائن کرنسی کو تزویراتی مالیاتی حکمت عملی کے طور پر استعمال کرے گا۔اسرائیلی اخبارنے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ القسام کا بٹ کوائن جیسی ڈیجیٹل کرنسیوں پر انحصار صہیونی سیکیورٹی اداروں کیلئے...

امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ ماریہ کیری نے بے پناہ عالمی دباؤ کے باوجود سعودی عرب میں کامیاب میوزیکل شو کیا جس پر گلوکارہ کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی معروف گلوکارہ ماریہ کیری کو سعودی عرب میں پرفارمنس کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا تھا لیکن گلوکارہ نے تمام تر دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے کنگ عبداللہ...

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو پیش کردی ۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انسداد بدعنوانی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے کرپشن کے 381 کیس نمٹا دیے ہیں اور ان افراد کو عدالتوں طلب...

عراق میں زیرحراست ایک کیمیائی سائنسدان نے انتہائی خطرناک گروپ داعش کے ساتھ کام کرنے اور تنظیم کو کیمیائی بموں کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق 49 سالہ سلیمان العفاری عراق میں حکومت کا سرکاری ملازم تھا مگر 2014ء کو اس نے موصل میں قبضہ کرنے والی داعش کا ساتھ دیا۔ اس نے داعش کو پیش کش کی کہ وہ اسے اپنے ساتھ ملازمت پر رکھیں، وہ...

برطانوی اخبارگارڈجین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی پر کھل کر خیالات کا اظہار کیا ۔ اخبار اپنے اداریہ میں لکھتا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بے خوف قتل کررہا اور فلسطینیوں کے قتل عام پر ڈھٹائی کے ساتھ دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے ۔ صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام کے نتائج پر کوئی پریشانی تک نہیں ہے ۔اخباری رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج ہر ہفتے...