وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar
دنیا کی کوئی طاقت آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ، چینی صدر وجود - منگل 01 اکتوبر 2019

چین کے صدر شی جن پنگ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ہلا نہیں سکتی۔چین کے قومی دن کے موقع پر شاندار ملٹری پریڈ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت چین کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی، مقررہ اہداف کے حصول کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھنی ہوںگی۔انہوں نے کہا کہ مسقبل میں چین مزید خوشحال اور مستحکم ہوگا، ملکی ترقی اور استحکام ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ قومی دن کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔ پریڈ کا انعقاد تیانمن اسکوائر پر کیا ...

دنیا کی کوئی طاقت آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ، چینی صدر

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز ریلی پر پابندی،تحریک کے دوکارکن گرفتار وجود - منگل 01 اکتوبر 2019

ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے ایک بڑی احتجاجی ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ہیومن رائٹس فرنٹ نامی احتجاجی تحریک کی ایک ترجمان نے بتایا کہ اس تحریک کے دو کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کے بقول یہ گرفتاریاں دیگر مظاہرین کو خوف زدہ کرنے کے لیے کی گئیں۔ اس جمہوریت نواز تحریک نے عوامی جمہوریہ چین کے یوم تاسیس کے موقع پر یکم اکتوبر کو مزید مظاہرے کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز ریلی پر پابندی،تحریک کے دوکارکن گرفتار

چین کے قومی دن پربیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ وجود - پیر 30 ستمبر 2019

چین میں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، سڑکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا جبکہ شہر میں ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ۔چین میں یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری پریڈ کی جائے گی، جس میں 15 ہزار اہلکار، 160 سے زائد ایئر کرافٹ500 سے زائد جنگی سامان شامل ہوگا۔قومی دن کے موقع پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، تیانمن اسکوائر کے ارد گرد کی سڑکیں بند ہیں جبکہ شہر میں ڈرون کے ساتھ کبوتر اور پتنگیں اڑانے ...

چین کے قومی دن پربیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ

چین کا ''نئے عہد میں چین اور دنیا'' کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری وجود - هفته 28 ستمبر 2019

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر چینی ریاستی کونسل کی دفتر اطلاعات نے "نئے عہد میں چین اور دنیا" کے عنوان سے قرطاس ابیض( وائٹ پیپر) جاری کیا ہے ، اس میں چین کی ترقی کی پیش رفت ، ترقی کی راہ ،ترقی کی سمت نیز چین اور دنیا کے تعلقات کے بارے جوتفصیلات بیان کی گئی ہیں ان سے عالمی برادری چینی ترقی کو بہتر اندازمیں سمجھ سکتی ہے ۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 70 سالوں سے چینی کیمونسٹ پارٹی کی قیادت میں ملک میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں ،خاص طور پر کیمونسٹ پارٹی کی اٹھار...

چین کا ''نئے عہد میں چین اور دنیا'' کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری

چین نے دو سیٹلائٹس کو زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا وجود - پیر 23 ستمبر 2019

چین نے بے دوئے ۔ 3 سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کے مزید دو سیٹلائٹس کو زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو سیٹلائٹس کو صبح 5 بج کر 10 منٹ پر چین کے شی چھانگ لانچنگ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ زمین کے گرد مدار میں چھوڑا گیا۔ تین گھنٹوں کے سفر کے بعد یہ دو سیٹلائٹس مقررہ مدار میں پہنچ گئے ۔ یہ دونوں سیٹلائٹس بعد میں سسٹم میں شامل ہو کر مواصلاتی خدمات فراہم کریں گے ۔

چین نے دو سیٹلائٹس کو زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا

ویٹی کن سٹی سے معاہدے کے تحت پہلی مرتبہ چینی پادری کا تقرر وجود - جمعه 30 اگست 2019

چین اور ویٹی کن سٹی کے درمیان مفاہمت کو بڑھانے کی غرض سے ایک معاہدے کے تحت پوپ اور بیجنگ کی مشترکہ منظوری کے بعد پہلی مرتبہ چینی کیتھولک پادری کا تقرر کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں ایک کروڑ 20 لاکھ کیتھولک افراد حکومت کے تحت چلنے والی ایسوسی ایشن اور ویٹی کن سٹی سے ہمدردی رکھنے والے انڈر گراؤنڈ چرچ میں تقسیم ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی سرپرستی میں ایسوسی ایشن پادری کا انتخاب حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کرتی تھی۔چین اور ویٹی کن کے درمیان طے پانے والی شرائط کے...

ویٹی کن سٹی سے معاہدے کے تحت پہلی مرتبہ چینی پادری کا تقرر

امریکا نے چین کو کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دے دیا وجود - منگل 06 اگست 2019

امریکا نے چین کو باضابطہ طور پر کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز اہم کرنسیوں کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی نہ روکنے کے اقدام کو امریکا اور چین کے مابین جاری تجارتی جنگ میں چینی ردِ عمل قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی حکومت کے مطابق امریکا چینی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث چین کو حاصل ہونے والی غیر منصفانہ تجارتی مسابقت کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔ ...

امریکا نے چین کو کرنسی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملک قرار دے دیا

چین کا امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ وجود - منگل 06 اگست 2019

امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد امریکی اسٹاک رواں ہفتے کے پہلے روز سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئی۔چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری روکنے کافیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی ان پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا بھی عندیہ دیاہے۔چین نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قدر میں مزید کمی کردی تھی۔تمام تر صورتحال میں امریکی اسٹاک ڈاو جونز میں سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی، دن کے اختتا...

چین کا امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

امریکی پابندیوں کے باوجودچین کا ایران سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان وجود - هفته 29 جون 2019

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف لگائی گئی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ہم امریکا کی طرز پر ایرانی تیل کی درآمدات کم سے کم کرنے کی پالیسی پر نہیں چلیں گے۔ ہم یکطرفہ سزاؤں کے خلاف ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جوہری معاہدے کا پاس رکھتے ہوئے ایران کو اپنا تیل برآمد کرنے کا موقع دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں اسلحہ کنڑول کے ڈائریکٹر جنرل فو کانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ چین ایران کے خلاف لگائی گئی امریکی پابندیو...

امریکی پابندیوں کے باوجودچین کا ایران سے تیل خریداری جاری رکھنے کا اعلان

این ایس جی میں شمولیت، چین کی بھارت کو رعایت دینے کی مخالفت وجود - هفته 22 جون 2019

چین نے کہا ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تمام اراکین کی نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کیلئے رکنیت کیلئے یکساں اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔چینی عہدیدار کے دیے گئے بیان کے مطابق چین نیاب تک کازغستان میں اختتام پذیر ہونے والے منصوبہ بندی اجلاس میں بھارت کی درخواست پر غور کیا گیا۔چینی ترجمان کے حوالے سے بھارتی رپورٹس میں کہا گیا کہ بھارت کی نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کا معاملہ کازغستان کے دارلحکومت نور سلطان میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔رپورٹ میں...

این ایس جی میں شمولیت، چین کی بھارت کو رعایت دینے کی مخالفت

امریکا نے چین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی ڈیڈ لائن موخر کردی وجود - پیر 25 فروری 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چینی درآمدات پر اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کی ڈیڈ لائن مؤخر کر رہے ہیں جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی معاملات پر مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر مزید پیشرفت ہوتی ہے تو وہ فلوریڈا میں اپنے چینی ہم منصب شی جی پنگ کے ساتھ ملاقات میں تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔ امریکا نے گزشتہ برس ستمبر میں چینی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لاگو کردی تھی۔ ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی تھ...

امریکا نے چین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی ڈیڈ لائن موخر کردی

امریکا ٹیکنالوجی میں چین کو نشانا بنارہا ہے وجود - اتوار 10 فروری 2019

برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ گزشتہ ہفتے واشنگٹن پہنچے جہاں ان کی کئی ( ترجمہ: عبدالرحیم)ملاقاتوں میں ایک اہم سوال زیر غور تھا کہ آیا برطانیا چین سے اپنے تعلقات کو خطرہ میں ڈال کر ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ چین کی سرکردہ ٹیلی مواصلات اکیوپمنٹ تیار کرنے والی کمپنی کو اگلی جنریشن ( 5G) کمپیوٹر او ر نیٹ ورکس تیار کرنے پر پابندی عائد کر دے۔ برطانیہ واحد امریکی حلیف نہیں ہے جو دباؤ محسوس کر رہاہے۔ پولینڈ میں حکام پر امریکا کا دباؤ ہے کہ ...

امریکا ٹیکنالوجی میں چین کو نشانا بنارہا ہے

سی پیک کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل، چینی سفارت خانہ وجود - پیر 28 جنوری 2019

چینی سفارتخانے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں ، 12 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ چینی سفارت خانہ کے حکام کے مطابق سی پیک سے پاکستان میں 2030ء تک روزگار کے 7 لاکھ سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے غربت کی شرح میں کمی اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ سی پیک کی تکمیل سے پا کستان میں خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے، منصو بے کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ حکام کے مطابق ...

سی پیک کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل، چینی سفارت خانہ

چین میں مائیکروسافٹ کے سرچ انجن بِنگ پر بھی پابندی عائد وجود - جمعه 25 جنوری 2019

مائیکروسافٹ کمپنی کا سرچ انجن بنگ بظاہر وہ تازہ ترین انٹرنیٹ پلیٹ فارم ہے جس پر چین میں بندش عائد کر دی گئی ہے۔ چین میں اب اس ویب سائٹ تک رسائی نہیں ہو رہی۔ قبل ازیں وہاں گْوگل، ٹوئٹر، یوٹیوب، فیس بْک اور واٹس ایپ پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت نے بِنگ کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ چین میں انٹرنیٹ پر سخت حکومتی کنٹرول ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے انٹرنیٹ پر حساس نوعیت کی معلومات ...

چین میں مائیکروسافٹ کے سرچ انجن بِنگ پر بھی پابندی عائد

چین نے مسلسل 40 گھنٹے پرواز کرنے والا پہلا اسٹیلتھ ڈرون متعارف کروا دیا وجود - منگل 08 جنوری 2019

چین نے 40 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے والا پہلا اسٹیلتھ ڈرون متعارف کروا دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کا اسکائی ہاک نامی یہ ڈرون 3 ہزار میٹری کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے بالکل کلیئر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بغیر پائلٹ کا یہ ڈرون کافی عرصے سے چین میں صیغہ راز میں رکھا جارہا تھا اور اب پہلی بار اس کی فوٹیج کو جاری کیا گیا ہے۔ اسکائی ہاک کو چینی زبان میں تیان ینگ کا نام دیا گیا ہے جو کہ سی ہاک جنرل ایوی ایشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے جسے 2012 میں چین کے سرکاری ادا...

چین نے مسلسل 40 گھنٹے پرواز کرنے والا پہلا اسٹیلتھ ڈرون متعارف کروا دیا

چینی جہاز چاند کے تاریک حصے میں کامیابی سے اتر گیا، خلائی تاریخ کا نیا باب رقم وجود - جمعه 04 جنوری 2019

چین نے اعلان کیا ہے کہ ان کی خلائی ایجنسی کی جانب سے بھیجا گیا روبوٹک خلائی جہاز چینگ فور چاند کے تاریک حصے میں کامیابی سے اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔عالمی معیاری وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب چین کا چینگ فور طیارہ چاند کے قطب جنوبی۔ائیٹکن بیسن پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اس لینڈنگ کو خلابازی کی تاریخ کا اہم قدم قرار دیا ہے۔چینی حکام نے اس روبوٹک طیارے سے بھیجے جانے والی چاند کی تصویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں چاند پ...

چینی جہاز چاند کے تاریک حصے میں کامیابی سے اتر گیا، خلائی تاریخ کا نیا باب رقم

امریکانے دو چینی ہیکرز پر فرد جرم عائد کردی وجود - هفته 22 دسمبر 2018

امریکا نے چین کی جانب سے سائبر جاسوسی کے سلسلے میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے چین کے دو شہریوں پر ہیکنگ کی فرد جرم عائد کردی۔دونوں چینی افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کیلئے کام کرتے ہوئے امریکا سمیت تقریباً ایک درجن ملکوں کے سرکاری اداروں اور کمپنیوں سے ہیکنگ کے ذریعے ڈیٹا چرانے کی کوشش کی۔ان دو ہیکرز پر امریکی خلائی، ایوی ایشن اور فارما سیوٹیکل سمیت اہم صنعتوں کے سسٹم میں گھس کر غیر قانونی طور پر حساس ڈیٹا چرانے کا الزام ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہیکرز کی شناخت زھو ہوا او...

امریکانے دو چینی ہیکرز پر فرد جرم عائد کردی

چین کا دنیا کو حیران کرنے والے زیر سمندرہوٹل کا افتتاح وجود - بدھ 21 نومبر 2018

چین فن تعمیرات اور اپنے کاروباری منصوبوں کے حوالوں سے اپنی مثال آپ ہے، گزشتہ ایک دہائی میں اس نے اپنے کئی منصوبوں سے نہ صرف اپنی معیشت اور سیاحت کو فروغ دیا ہے، بلکہ اس نے ان منصوبوں سے دنیا کو بھی حیران کردیا۔اور اب چین کا ایک اور لوگوں کو حیران کرنے والا منصوبہ سامنے آیا ہے۔چین نے ایک ایسے ہوٹل کو عام عوام کے لیے کھول دیا ہے، جس کی تعمیر میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ لگا۔چینی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اس ہوٹل کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کی 18 منزلوں میں سے 2 منزلیں زیر سمندر ہی...

چین کا دنیا کو حیران کرنے والے زیر سمندرہوٹل کا افتتاح

شنگھائی ایکسپو میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے پیش وجود - پیر 05 نومبر 2018

چین کے شنگھائی ایکسپو میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے پیش کردیے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں جاری ’شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘ میں 10 ہزار چھوٹے چھوٹے قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔نمائش کے بعد یہ جوتے پوری دنیا کی سیر کرتے ہوئے واپس چین آئیں گے اور اس دوران دنیا کے مختلف ممالک میں تجارتی نمائشوں میں اس انوکھے اور منفرد جوتے کی نمائش کی جائے گی۔ چینی کمپنی نے یہ جوتے تقریباً 4.35 ملین ڈالر کی خطیر رقم سے خصوصی طور ...

شنگھائی ایکسپو میں قیمتی ہیروں سے مزین جوتے نمائش کے لیے پیش

اقتصادی میدان میں سپر پاور چین یا امریکا؟ فیصلہ پاکستان میں ہوگا، امریکی جریدہ وجود - جمعرات 18 اکتوبر 2018

چین اور امریکا کی اقتصادی سپر پاور کی لڑائی میں پاکستان میدان جنگ بن گیا۔ امریکی جریدے کے مطابق چین نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بچا لیا تو خطے میں امریکی اجارہ داری خطرے میں پڑسکتی ہے ۔اقتصادی میدان میں سپر پاور چین یا امریکا؟ اگلے چند روز میں یہ فیصلہ پاکستان میں ہونے والا ہے ۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے چین اور امریکا دونوں کوشاں ہیں۔ اگر چین پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بچاتا ہے تو نہ صرف ...

اقتصادی میدان میں سپر پاور چین یا امریکا؟ فیصلہ پاکستان میں ہوگا، امریکی جریدہ

شوہر کی موت، جھوٹی خبر سن کر بیوی کی بچوں سمیت خودکشی وجود - بدھ 17 اکتوبر 2018

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے ہنان میں ایک شخص نے انشورنس کمپنی سے رقم حاصل کرنے کیلیے اپنی موت کی جھوٹی خبر گھڑی لیکن اس کی بیوی یہ خبر سن کر دلبرداشتہ ہوگئی اور دو بچوں سمیت تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق اس شخص نے بیوی اور بچوں کی خودکشی کے واقعہ کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا مذکورہ شخص نے اپنے منصوبے کا ذکر بیوی سے نہیں کیا تھا اس لیے خاتون نے خبر سنتے ہی اس پر یقین کر لیا اور گھر کے نزدیک تالاب میں چھلانگ لگ...

شوہر کی موت، جھوٹی خبر سن کر بیوی کی بچوں سمیت خودکشی

چین نے مسلمانوں کو قید میں رکھنے کا الزام مسترد کردیا وجود - بدھ 17 اکتوبر 2018

چین نے اپنے مغربی صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیت کو مبینہ قید میں رکھنے کے معاملے پر دفاعی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی حکام انہیں ’پیشہ ورانہ تعلیمی‘ مراکز کے ذریعے دہشت گردی کو روک رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے ان مراکز سہولیات کے خلاف عالمی احتجاج کا جواب سلسلہ وار اداریے اور انٹرویوز کے ذریعے دیا جارہا ہے اور اس تاثر کو مسترد کیا جارہا کہ سنکیانگ میں کیمپوں میں ماورائے عدالت ’تعلیم دینے‘ کا نظام استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پیشہ ورانہ مراکز ...

چین نے مسلمانوں کو قید میں رکھنے کا الزام مسترد کردیا

پاکستان کا 48 مسلح ڈرونز چین سے خریدنے کا فیصلہ وجود - منگل 09 اکتوبر 2018

پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ڈرونز کی خریداری کا یہ اب تک سب سے بڑا سودا ہے تاہم اس کی لاگت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔چینی کمپنی شینگ ڈو ائرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی کے تیار کردہ ‘ونگ لونگ 2 ڈرون’ کو جاسوسی اور میزائل حملوں دونوں کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ یہ ڈرون 480 کلوگرام بارود کے ساتھ 20 گھنٹے تک پرواز کرنے...

پاکستان کا 48 مسلح ڈرونز چین سے خریدنے کا فیصلہ

چین میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد22 ہزارسے تجاوز کرگئی وجود - اتوار 07 اکتوبر 2018

گزشتہ 5 برسوں میں چین میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد 5 ہزارسے بڑھ کر22 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تعلیمی سال 2018-19ء کیلیے چین کی حکومت، یونیورسٹیوں، مقامی حکومتوں اورکمپنیوں نے ایک ہزارسے زائد پاکستانی طالب علموں کو وظائف جاری کر دیے ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت چین کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں میں 22 ہزارسے زیادہ پاکستانی طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں، چین میں غیرملکی طالب علموں کے حوالے سے پاکستان سرفہرست ہے اورپاکستانی طالب علم چینی تاریخ، ثقافت، طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی،...

چین میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد22 ہزارسے تجاوز کرگئی

مضامین
محکمہ بہبودی آبادی کے گریڈ چودہ کے ملازم کے اختیارات و مراعات!! وجود هفته 24 جولائی 2021
محکمہ بہبودی آبادی کے گریڈ چودہ کے ملازم کے اختیارات و مراعات!!

اپنوں کی حوصلہ شکنی حب الوطنی نہیں وجود هفته 24 جولائی 2021
اپنوں کی حوصلہ شکنی حب الوطنی نہیں

مسلماں نہیں راکھ کا ڈھیر ہے وجود بدھ 21 جولائی 2021
مسلماں نہیں راکھ کا ڈھیر ہے

مساوات، قربانی اور انعام وجود بدھ 21 جولائی 2021
مساوات، قربانی اور انعام

’’ایف آئی آر‘‘ کے خلاف سندھ حکومت کی قانونی کارروائی وجود بدھ 21 جولائی 2021
’’ایف آئی آر‘‘ کے خلاف سندھ حکومت کی قانونی کارروائی

’’ بک رہا‘‘ عید ۔۔ وجود بدھ 21 جولائی 2021
’’ بک رہا‘‘ عید ۔۔

افغانستان میں نئی جنگ ! وجود منگل 20 جولائی 2021
افغانستان میں نئی جنگ !

امن کادرس وجود منگل 20 جولائی 2021
امن کادرس

تیسری عالمگیر جنگ 2034 امریکا میں بیسٹ سیلز ناول وجود منگل 20 جولائی 2021
تیسری عالمگیر جنگ 2034 امریکا میں بیسٹ سیلز ناول

خلافت ِ عثمانیہ کی بنیاد وجود پیر 19 جولائی 2021
خلافت ِ عثمانیہ کی بنیاد

وزیراعظم پاکستان کا کامیاب دورۂ ازبکستان وجود پیر 19 جولائی 2021
وزیراعظم پاکستان کا کامیاب دورۂ ازبکستان

وقوفِ عرفات اور عرفہ کا روزہ وجود پیر 19 جولائی 2021
وقوفِ عرفات اور عرفہ کا روزہ

اشتہار

افغانستان
امریکی جنگی طیاروں کے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے وجود هفته 24 جولائی 2021
امریکی جنگی طیاروں کے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

افغان صدارتی محل میں نماز عید کے دوران راکٹ حملے کی ویڈیو وائرل وجود بدھ 21 جولائی 2021
افغان صدارتی محل میں نماز عید کے دوران راکٹ حملے کی ویڈیو وائرل

وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو آئینہ دکھا دیا وجود هفته 17 جولائی 2021
وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو آئینہ دکھا دیا

پاکستان سے 10ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ، اشرف غنی کا الزام وجود هفته 17 جولائی 2021
پاکستان سے 10ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ، اشرف غنی کا الزام

طالبان نے افغانستان کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا، امریکی میڈیا وجود پیر 12 جولائی 2021
طالبان نے افغانستان کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا، امریکی میڈیا

اشتہار

بھارت
پیگاسس کے ذریعے جاسوسی،نریندر مودی نے غداری کا ارتکاب کیا، راہول گاندھی وجود هفته 24 جولائی 2021
پیگاسس کے ذریعے جاسوسی،نریندر مودی نے غداری کا ارتکاب کیا، راہول گاندھی

بھارت میں کورونا اموات سرکاری اعداد وشمار سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہیں وجود بدھ 21 جولائی 2021
بھارت میں کورونا اموات سرکاری اعداد وشمار سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہیں

افغانستان سے بھارتی سفارتکاروں کا انخلائ، سوشل میڈیا پہ مذاق اڑنے لگا وجود پیر 12 جولائی 2021
افغانستان سے بھارتی سفارتکاروں کا انخلائ، سوشل میڈیا پہ مذاق اڑنے لگا

نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 42فیصدوزراء کے خلاف فوجداری مقدمات قائم ہیں'رپورٹ وجود پیر 12 جولائی 2021
نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 42فیصدوزراء کے خلاف فوجداری مقدمات قائم ہیں'رپورٹ

افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت نئی صورت حال سے پریشان وجود جمعرات 08 جولائی 2021
افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے والا بھارت نئی صورت حال سے پریشان
ادبیات
عظیم ثنا ء خواں،شاعر اورنغمہ نگار مظفر وارثی کی دسویں برسی منائی گئی وجود جمعرات 28 جنوری 2021
عظیم ثنا ء خواں،شاعر اورنغمہ نگار مظفر وارثی کی دسویں برسی منائی گئی

لارنس آف عربیا، بچپن کیسے گزرا؟ وجود منگل 20 اکتوبر 2020
لارنس آف عربیا، بچپن کیسے گزرا؟

بیروت سے شائع کتاب میں اسرائیل نواز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب وجود جمعرات 17 جنوری 2019
بیروت سے شائع کتاب میں اسرائیل نواز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب

14واں بین الاقوامی کتب میلہ کراچی ایکسپوسینٹر میں ہوگا وجود پیر 10 دسمبر 2018
14واں بین الاقوامی کتب میلہ کراچی ایکسپوسینٹر میں ہوگا

شاعر جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے وجود جمعرات 08 نومبر 2018
شاعر جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے
شخصیات
188ارب ڈالر کے مالک ایلون مسک دنیا کے مالدار ترین آدمی بن گئے وجود جمعه 08 جنوری 2021
188ارب ڈالر کے مالک ایلون مسک دنیا کے مالدار ترین آدمی بن گئے

ہالی وڈ اداکار ادریس البا کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر وجود پیر 23 مارچ 2020
ہالی وڈ اداکار ادریس البا کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر

امریکی میگزین فوربز میں سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری وجود منگل 01 جنوری 2019
امریکی میگزین فوربز میں سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات کی فہرست جاری

سال 2018، مختلف شعبہ ہائے حیات کی بہت سی عالمی شخصیات دنیا چھوڑ گئیں وجود بدھ 26 دسمبر 2018
سال 2018، مختلف شعبہ ہائے حیات کی بہت سی عالمی شخصیات دنیا چھوڑ گئیں

ماضی کی رہنما خواتین وجود پیر 14 مئی 2018
ماضی کی رہنما خواتین