وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar
کورونا وائرس امریکا پہنچ گیا، پہلے متاثرہ شخص کی تصدیق وجود - بدھ 22 جنوری 2020

کورونا وائرس امریکا پہنچ گیا ، امریکی حکام کی جانب سے پہلے متاثرہ شخص کی تصدیق کی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ چائنا وائرس، یعنی کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی تصدیق ہوئی ہے جو حال ہی میں چین کے سفر سے واپس آیا تھا۔امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی)کی جانب سے کہا گیا کہ چین میں دریافت ہونے والا وائرس امریکی شہر سیاٹل میں ایک ایسے شخص میں پایا گیا جو چین کے سفر سے واپس آیا تھا۔امریکہ میں پائے جانے والا مریض 30 کی دہ...

کورونا وائرس امریکا پہنچ گیا، پہلے متاثرہ شخص کی تصدیق

چین میں فی کس جی ڈی پی 10 ہزار ڈالرسے تجاوز کرگئی وجود - منگل 21 جنوری 2020

چین کی قومی ترقی و اصلاحات کی کمیٹی کے ترجمان مینگ وے نے کہا ہے کہ 2019 میں چین میں فی کس جی ڈی پی دس ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے ۔بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس سے چین کی مجموعی طاقت میں اضافے ، سماجی پیداواری صلاحیت کے فروغ اور عوامی زندگی کی بہتری کی عکاسی ہوتی ہے ۔یہ چین کے ہمہ گیر خوشحال معاشرے کی تعمیر کے راستے میں حاصل کردہ ایک اہم کامیابی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں فی کس جی ڈی پی تیس ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ، ا...

چین میں فی کس جی ڈی پی 10 ہزار ڈالرسے تجاوز کرگئی

دیوارِ چین نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی وجود - بدھ 08 جنوری 2020

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواح میں واقع دیوارِ چین نے برف باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی اس کے باوجود مقامی طالب علموں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کا لطف اٹھانے کے لیے دیوار چین کا رخ کیا ،برفباری کے بعد دیوار چین آنے والے سیاحوں میں خوشی دیکھی گئی ۔برف باری کے بعد دیوار چین کو دیکھنے کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے مناظر مزید دلکش ہو گئے ۔

دیوارِ چین نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

سائبر کرائم کے شبہ میں100 سے زائد چینی باشندوں کی نیپال میں گرفتاری وجود - بدھ 25 دسمبر 2019

نیپال کی پولیس نے 122 چینی باشندوں کو سائبر کرائمزمیں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ان گرفتار ہونے والوں میں چینی خواتین بھی شامل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں پہلی مرتبہ غیرملکیوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نیپال میں چینی سفارت خانے نے اس پولیس کارروائی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ چینی باشندوں نے مختلف بینکوں کی کیش مشینوں سے رقوم حاصل کی تھیں۔ان چینی افراد پر مشتبہ سرگرمیوں میں مل...

سائبر کرائم کے شبہ میں100 سے زائد چینی باشندوں کی نیپال میں گرفتاری

امریکی اسپیس فورس خلا میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے ، چین وجود - منگل 24 دسمبر 2019

چین نے حال ہی میں وجود میں آنے والی امریکی اسپیس فورس کو خلا میں سلامتی و امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ چین کو اس پیش رفت پر شدید تحفظات ہیں۔ امریکی اقدام عالمی توازن، خلا میں امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے ۔امریکا نے حال ہی میں خلا کے لیے ایک فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ یہ پیش رفت اس سال فروری میں سامنے آنے والی اس رپورٹ کے تناظر میں سامنے آئی، جس میں امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ چین اور روس نے ایسی ٹیک...

امریکی اسپیس فورس خلا میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے ، چین

امریکاجلد چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کریگا ،ڈونلڈ ٹرمپ وجود - پیر 23 دسمبر 2019

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ جلد چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرے گا۔ ٹرمپ نے یہاں منعقد ایک پروگرام کے دوران کہاکہ ہم نے حال ہی میں تجارتی معاہدے کے سلسلے میں اتفاق ہوا ہے اور جلد ہی معاہدے پر دستخط بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چین سے درآمدات پر امریکہ کے ذریعہ کی گئی سخت کارروائی نے تجارتی معاہدے میں پیش رفت حاصل کرنے میں مدد کی ہے ۔واضح رہے کہ دونوں ملک حال ہی میں ایک بڑے دوطرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر پہنچے ہیں جس پر جنوری کی شروعات میں دستخط...

امریکاجلد چین کیساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کریگا ،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کا چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے، صدر ٹرمپ کی منظوری کا انتظار وجود - جمعه 13 دسمبر 2019

بلومبرگ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا اور چین تجارتی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے اور معاہدے کے اصول بھی وضع کرلیے ہیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس کی منظوری باقی ہے ۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کا ایک مرحلہ باقی ہے اور وہ صدر ٹرمپ کی طرف سے اس کی منظوری ہے ۔"بلومبرگ" کا کہنا ہے کہ اسے چین اور امریکا کیدرمیان ممکنہ سمجھوتے کے حوالے سے باخبر ذرائع کی طرف سے ا...

امریکا کا چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے، صدر ٹرمپ کی منظوری کا انتظار

چینی شہری چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کے خلاف ہیں،سروے وجود - هفته 07 دسمبر 2019

بیجنگ کے ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں کہاگیا ہے کہ چین میں شہری، چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف ہیں۔سروے میں شامل تقریباً 74 فیصد افراد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کی بجائے روایتی شناختی طریقوں کو استعمال کیا جانا چاہیے۔سروے میں شامل چھ ہزار سے زائد افراد کو بنیادی طور پر بائیو میٹرک ڈیٹا کے ہیک کیے جانے یا بصورت دیگر لیک ہونے کے خدشات تھے۔ ملک بھر کے سٹیشنوں، سکولوں او...

چینی شہری چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کے خلاف ہیں،سروے

انوکھی بیماری نے 15 سالہ چینی بچی کو بوڑھی خاتون بنا دیا وجود - هفته 07 دسمبر 2019

شمال مشرقی چین میں ہیشان کاؤنٹی کی رہائشی 15 سالہ نوجوان لڑکی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے کہ وہ دکھنے میں ایک بوڑھی خاتون کی طرح نظر آتی ہے اور اس بیماری نے اس کے روز مرہ معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 15سالہ چینی لڑکی ایک سال کی عمر سے ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جس کا نام ہٹچنسن گلفورڈ پروگیرہ سینڈروم ہے اور یہ بیماری بہت ہی کم لوگوں میں پائی جاتی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق شیاؤ فینگ نامی لڑکی کی بیماری کی وجہ سے اس کے چہرے پر جھریاں ...

انوکھی بیماری نے 15 سالہ چینی بچی کو بوڑھی خاتون بنا دیا

ہواوے کا امریکا میں قائم ریسرچ سینٹر کینیڈا منتقل کرنے کا اعلان وجود - جمعرات 05 دسمبر 2019

چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے امریکا میں قائم اپنا ریسرچ سینٹر کینیڈا منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس جون میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا کے نواح میں واقع سیلیکون ویلی میں واقع ریسرچ سینٹر میں چھ سو افراد کی ملازمتیں ختم کر دی گئی تھیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کینیڈا میں ریسرچ سینٹر کس مقام پر بنایا جائے گا۔ چینی کمپنی نے یہ فیصلہ امریکی پابندیوں کے تناظر میں کیا ہے۔ اس چینی کمپنی کے امریکا کے علاوہ جرمنی، بھارت، سویڈن اور ترکی میں ب...

ہواوے کا امریکا میں قائم ریسرچ سینٹر کینیڈا منتقل کرنے کا اعلان

چین ،کھانسی کی شکایت پر گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف وجود - هفته 30 نومبر 2019

چین میں ایک شخص کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں ایک شخص 2 مہینے سے شدید کھانسی میں مبتلا تھا، ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر اس کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو آپریشن کے بعد نکال لی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ چینی شخص 2 مہینے سے شدید بلغم اور خون والی کھانسی کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی چیک اپ کے بعد اس کا سی ٹی اسکین کروایا جس میں بھی کھانسی کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آئی۔میڈیا رپورٹس...

چین ،کھانسی کی شکایت پر گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف

ہانگ کانگ مظاہرے ، حمایت میں امریکی بل منظور، چین ناراض وجود - جمعه 29 نومبر 2019

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ میں مظاہرین کی حمایت میں بل کی منظوری دے دی، چین نے بل کی منظوری پر اظہار مذمت کرتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کردیا۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بیان میں کہا ہے کہ ہانگ کانگ مظاہرین کی حمایت میں بل امریکی عوام کے جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی عمل داری کے ساتھ عزم کا اعادہ ہے ،بل متفقہ طور پر ایوان بالا سے بھی منظور کرلیا گیا ۔ امریکی صدر نے بل پر دستخط کے بعد جاری بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے چین اور ہانگ...

ہانگ کانگ مظاہرے ، حمایت میں امریکی بل منظور، چین ناراض

امریکی کانگریس سے ہانگ کانگ کے شہریوں کی حمایت میں بل منظور وجود - جمعه 22 نومبر 2019

امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں نے ہانگ کانگ کے شہریوں کے حقوق کی حمایت میں بل منظور کر لیا جس کے بعد امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دونوں ایوانوں نے ہانگ کانگ کی سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال آنسو گیس، ربڑ کی گولیاں اور دیگر ساز و سامان کی فروخت پر پابندی کا قانون بھی منظور کیا۔ہانگ کانگ کی سیکیورٹی فورسز چھ ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کر رہی ہے ۔کانگریس سے منظوری کے بعد بل ...

امریکی کانگریس سے ہانگ کانگ کے شہریوں کی حمایت میں بل منظور

ہانگ کانگ ،حکومت مخالف مظاہرے ، پولیس سے جھڑپیں وجود - اتوار 17 نومبر 2019

ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی، مظاہرین اور پولیس جھڑپوں کے دوران متعد افراد زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریت کے حامی صبح ہی سڑکوں پر آ گئے اورحکومت مخالف مظاہرہ کیا، سکیورٹی اہلکاروں نے آنسو گیس کے شیل پھینکے تو مظاہرین نے بھی پٹرول بم سے پولیس کو ضرب لگائی، نوجوانوں نے آنسو گیس سے بچنے کے لیے ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھے تھے ، انہوں اپنے دفاع کے لیے چھتریاں بھی اٹھا رکھی تھیں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین پٹ...

ہانگ کانگ ،حکومت مخالف مظاہرے ، پولیس سے جھڑپیں

چین 2020ء میں مریخ پر پہنچ جائے گا وجود - هفته 16 نومبر 2019

چین نے 2020ء میں مریخ پر لینڈ کرنے کا اعلان کر دیا اور بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تجربہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چین 2020ء میں مریخ پر مشن بھیجنے والا ہے جس کے سلسلے میں صوبے ہیبائی میں مریخ پر پہلا غیر انسانی مشن بھیجنے کے تجربے میں اہم کامیابی ملی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریخ پر پہنچنے کے لیے مشن کو 7 ماہ کا عرصہ درکار ہو گا، جب کہ صرف 7 منٹ میں مریخ پر لینڈنگ عمل میں آ جائے گی۔سربرا...

چین 2020ء میں مریخ پر پہنچ جائے گا

امریکا، تبت میں مداخلت کیلئے اقوام متحدہ کو استعمال کررہا ہے، چین وجود - منگل 12 نومبر 2019

چین نے تبت کے دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب کے حوالے سے واشنگٹن کی مبینہ سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، تبت میں مداخلت کے لیے اقوام متحدہ کو استعمال کر رہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے سفیر برائے مذہبی آزادی سیم براون بیک نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ تبت کے روحانی رہنما کی جانشینی کے معاملے کو اقوام متحدہ دیکھے۔ان کا کہنا تھا کہ دلائی لامہ کے جانشین کا انتخاب تبت کے بدھ مذہب کے ماننے والوں سے متعلق ہے اور اس پر چینی حکومت کا کوئی ت...

امریکا، تبت میں مداخلت کیلئے اقوام متحدہ کو استعمال کررہا ہے، چین

چین سعودی سیاحتی ویزے حاصل کرنے سرفہرست وجود - پیر 04 نومبر 2019

سعودی سیاحتی ویزے حاصل کرنے میں چین سرفہرست رہا ۔سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کرنے والوں میں چین پہلے نمبر پر ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب کے سیاحتی ویزوں کے حصول میں چین سرفہرست رہا۔ تقریبا 18 ہزار چینی سیاحوں نے سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کیے ۔اس کے بعد برطانیہ کے 17 ہزارشہریوں نے سیاحتی ویزے حاصل کئے ۔ چینی اور برطانوی سیاح اکتوبر میں سعودی عرب کے سیاحتی ویزے حاصل کرنے والے کل سیاحوں کا 46 فی صد رہے ۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق 8926 سیاحوں نے سعودی عرب کی سیاحت ک...

چین سعودی سیاحتی ویزے حاصل کرنے سرفہرست

ایغور مسلمانوں سے سلوک، امریکاسمیت 20ممالک کی چین پر تنقید وجود - بدھ 30 اکتوبر 2019

جرمنی اور امریکا سمیت کئی ممالک نے چینی حکومت پر ایغور مسلم اقلیت کے خلاف اس کے ناروا سلوک پر شدید تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی، امریکا، برطانیہ اور 20 دیگر ریاستوں کی طرف سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ حکومت ایغور اور دیگر مسلم اقلیتوں کی بلا جواز حراستوں کا سلسلہ ترک کرے۔ یہ بیان اقوام متحدہ کے صدر دفتر سے جاری کیا گیا ۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ چین کو اپنی ملکی اور غیر ملکی ذمہ داریوں کا پاس کرنا چاہیے اور انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا ...

ایغور مسلمانوں سے سلوک، امریکاسمیت 20ممالک کی چین پر تنقید

چین ، امریکا تجارتی تنازعات کو حل کرنے کا مذاکراتی رائونڈ شروع وجود - هفته 26 اکتوبر 2019

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازعات کو حل کرنے کا مذاکراتی رائونڈ شروع ہوگیا ہے ،امریکی ٹی وی کے مطابق توقع ہے ان مذاکرات میں امریکا چین کو پیشکش کرے گا کہ وہ امریکی زرعی مصنوعات کی خرید میں اضافہ کرے۔ اس کے جواب میں چین کی حکومت اپنی مصنوعات کی امپورٹ پر امریکی درآمدی ٹیکس میں کمی یا منسوخی کا مطالبہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی نمائندگی خصوصی تجارتی مندوب رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ اسٹیون منوچن ک...

چین ، امریکا تجارتی تنازعات کو حل کرنے کا مذاکراتی رائونڈ شروع

امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کی آمدن میں اضافہ وجود - جمعه 18 اکتوبر 2019

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور مختلف پابندیوں کا سامنا کرنے والی چینی کمپنی ہواوے کے منافع میں کوئی کمی نہیں آ سکی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے چینی کمپنی کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں، تمام تر کوششوں کے باوجود رواں سال کے پہلے نو ماہ میں کمپنی کی آمدن میں 24.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے مطابق ہواوے کو 86.2 ارب ڈالرز کا منافع ہوا ہے اور اسکے منافع کی شرح میں 8.7 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یاد رہے کہ امریکی صد...

امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کی آمدن میں اضافہ

اویغور مسلمان‘ چین میں لاپتہ جغرافیہ کے پروفیسر کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا وجود - منگل 15 اکتوبر 2019

2017 تک تاشپولات طیپ ایک جانے پہچانے معلم اور سنکیانگ یونیورسٹی کے سربراہ تھے، ان کے دنیا بھر میں رابطے تھے جبکہ انھوں نے فرانس کی مشہور پیرس یونیورسٹی سے اعزازی ڈگری بھی حاصل کر رکھی تھی۔لیکن اسی برس وہ بغیر کسی پیشگی انتباہ کے لاپتہ ہو گئے اور اس حوالے سے چینی حکام مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ان کے دوستوں کا خیال ہے کہ پروفیسر طیپ کو علیحدگی کی تحریک چلانے کا ملزم قرار دیا گیا، ان پر خفیہ انداز میں مقدمہ چلا اور بعدازاں اس جرم کی پاداش میں انھیں سزائے موت دے دی گئی۔پروف...

اویغور مسلمان‘ چین میں لاپتہ جغرافیہ کے پروفیسر کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا

چین براعظم افریقا میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن گیا وجود - هفته 12 اکتوبر 2019

چین براعظم افریقا میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے ۔بین الاقوامی کنسلٹنگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی ارنسٹ اینڈ ینگ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق چین 2014 سے 2018 کے درمیان 72.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ بر اعظم افریقہ کے لئے سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کرنے والا ملک ہے ۔چین کے بعد فرانسیسی زبان بولنے والے ممالک کے لئے 34.1ارب ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ فرانس دوسرے ، 30.8 ارب ڈالر کے ساتھ امریکہ تیسرے اور 25.2 ارب ڈالر کے ساتھ متحدہ عرب امارات چوتھے نمبر پر ہے ۔...

چین براعظم افریقا میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن گیا

شام کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کا احترام کیا جائے، چین وجود - جمعه 11 اکتوبر 2019

ترکی کی جانب سے شام کے کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد چین نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کردیا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ہزاروں لوگوں کو بے گھر اور گھروں سے بھاگنے پر مجبور کرنے والوں کے خلاف بدھ کو بمباری کا اعلان کیا تھا۔کارروائی کے اعلان کے بعد امریکا نے ترکی اور شام کی سرحد سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کیا تھا جس امریکی سینیٹرز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی افواج کو واپس بلانے سے داعش کے دہشت...

شام کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کا احترام کیا جائے، چین

جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف چین بھی تفتیش کرے، ٹرمپ وجود - جمعه 04 اکتوبر 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تفتیشی عمل شروع کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے ابھی تک چینی صدر سے براہ راست اس کا مطالبہ نہیں کیا لیکن انہیں تفتیش شروع کرنا چاہیے۔ ٹرمپ اس سے قبل یوکرائنی صدر وولوودومیر زیلنسکی سے بھی سابق امریکی نائب صدر اور ان کے بیٹے کے خلاف تفتیشی عمل شروع کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ ان کی یوکرائن کے صدر کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کی اطلاع ایک امریکی انٹیلیجنس اہل...

جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف چین بھی تفتیش کرے، ٹرمپ