... loading ...
پاکستان نے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ممتاز کشمیری سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کی علمبردار آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جینیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے رابطہ کیا ہے ۔ آسیہ اندرابی کی جان خطرے میں ہے جنہیں 18 جنوری 2020 کو ایک جعلی عدالت نے ا ن کی حق گوئی سے خاموش کرانے کے لئے ناحق سزا سنائی تھی۔انسانی حقوق کی توانا آواز اور خواتین کو بااختیار بنانے کی مبلغ کے طورپر آسیہ اندرابی نے غیرقانونی طورپ...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے انتقال بارے سوشل میڈیا پر وائرل خبریں بے بنیاد ہیں،سید علی گیلانی اللہ کے فضل و کرم سے حیات ہیں اوران کی صحت مستحکم ہے ۔حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کشمیری اور پاکستانی عوام کے علاوہ پوری مسلم امہ سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کو سوشل میڈیا پر حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ وہ انتقال کرگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاک سرزمین کے حوالے سے سید علی گیلانی کا ویڈ...
مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے مسلسل جاری فوجی محاصرے کی وجہ سے مصائب کے شکار کشمیریوںکی مشکلات شدید سرد موسم میں مزید بڑھ گئی ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیرمیں جمعہ کو مسلسل145ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری رہا ۔ وادی اور جموں ریجن اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوںمیں خوف و ہراس کا ماحول مسلسل جاری ہے ۔دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اورچپے چپے پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سر...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم و نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کا ظلم اور بربریت جاری ہے ۔ حالیہ واقعے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کیا اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادروچار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔
جنت نظیر وادی کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا۔ 109روز سے جاری کرفیو اور لاک ڈائون کے دوران بھارتی درندے کشمیری بچوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ ہزاروں افراد کی گرفتاری کا بھارت نے خود اعتراف کر لیا۔ عالمی تنظیموں کی رپورٹس نے بھی مودی سرکار کی فسطائیت کا پردہ چاک کر دیا۔مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید ہے ، مسلسل لاک ڈائون کے باعث حالات انتہائی خراب ہیں، 109 روز سے جاری بربریت بھی حوصلے پست نہ کر سکی، مظالم کے باوجود کشمیریوں کا عزم جوان ہے ۔بھارت کے وزیر مملکت برائے دا...
کشمیر میں غیر اعلانیہ ہڑتال اور غیر یقینی صورتحال کے سبب ہر برس کشمیر آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے ۔شہرہ آفاق سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ، اور سونہ مرگ میں سال کے آخر میں غیر ملکی سیاحوں کا تانتا بندھارہتا تھا لیکن آج یہ مقامات سنسان ہیں۔محکمہ سیاحت کی جانب سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق 2018کے مقابلے میں رواں برس سیاحوں کی آمد میں 88.41 فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے ۔محکمہ سیاحت کے ایک اعلی افسررشید احمد کے مطابق مواصلاتی نظام پر پابندیوں اور غیر یق...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (یو این ایچ سی آر) نے بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ خطے میں تمام حقوق کو مکمل طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این ایچ سی آر کے ترجمان روپرٹ کولویل نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی زیر تسلط کشمیر میں عوام کے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق سے محروم ہونے پر شدید تشویش ہے اور ہم بھارت کی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ معمول کی صورت حال کو بحال کر...
مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی کے رکن اور نیشنل کانفرنس کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ جلد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کردے گی۔مقامی ویب سائٹ کو دیئے گے انٹرویو میں جسٹس حسنین مسعودی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کی آسانی کے لیے کوئی راستہ نکالتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے صدارتی آرڈیننس کو منسوخ کرنے کا حکم دیگی۔نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ بھارتی حکومت، پارلیمنٹ، یہاں تک کہ صدر بھی آئین ...
بھارت بھر سے طلبا اور اساتذہ نے کشمیریوں پر تشدد کے خلاف مودی سرکار کو خط لکھ دیا۔مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد لاک ڈاؤن کو تقریباً دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور مظلوم کشمیریوں کا مسلسل دو ماہ سے دنیا سے رابطہ ٹوٹا ہوا ہے تاہم مودی سرکار ہے کہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ اب تو غیر انسانی کرفیو کے خلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔بھارت کی مختلف ریاستوں اور ٹیکنالوجی تعلیمی اداروں سے وابستہ تقریباً 132 طلبا اور اساتذہ نے مودی ...
ترک پارلیمنٹ کے اسپیکرمصطفی سینٹوپ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دینا ترکی کی ذمہ داری ہے ۔ ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر مصطفی سینٹوپ نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ترکی اس مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم جنگ آزادی کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کی مدد کو نہیں بھول سکی اور نہ ہم نے اس دوستی کو بھلایا ہے ۔ترک اسپیکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں کرفی...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتا۔ مودی کے اقدامات نے کشمیریوں کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے ۔ اخبار نے پاکستان کی امن پسند کوششوں کو بھی سراہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کا واضح موقف، اداریے میں لکھا گیا ہے کہ دوجوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کرسکتا۔اخبار نے لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثب...
کینیڈا اور فن لینڈ میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں خراب موسم کے باوجودکشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کینیڈا کے شہریوں نے ریلی نکالی اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دفتر کے باہر کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا تا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم کو کشمیر کی موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے ۔اسی طرح فن لینڈ کے دارلحکومت ہیلسنکی میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ریلی کی شکل میں احتجاجی مظا...
یورپی پارلیمنٹ کی ریسرچ سروس نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال پر ایک تحقیقی دستاویز جاری کی ہے ،اس دستاویز میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں کرفیوکے نفاذ سے ابتک کے تمام واقعات کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے ، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کی یہ دستاویزمقبوضہ کشمیر کے موجودہ حقائق کو تسلیم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے ، اس دستاویز سے یورپی قانون سازوں کو مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سمجھنے میں مدد ملے گی، دستاویز میں پانچ اگست سے ابتک ہزاروں کا...
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میںجاری لاک ڈائون کی وجہ سے انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث کشمیری طالبعلموں کا دنیا بھر میں موجود تحقیقی اداروں اور سائنسدانوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کی ویب سائٹس اپ ڈیٹ نہیں ہو رہیں اورگوگل کے سرچ رزلٹ سے کشمیر یونیورسٹی بھی غائب ہو گئی ہے ۔بھارت کے 780سے زائد ممتاز سائنسدانوں، محققین اور ماہرین تعلیم نے اپنے بیانات میںمقبوضہ کشمیرمیں جاری مواصلاتی لاک ڈائون فوری طورپر ختم کرنے کیلئے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے ۔ بیان می...
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری بحران کی کوریج کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے جمعرات کو دنیا کے ممتاز امریکی اور برطانوی نشریاتی اداروں کے سامنے احتجاج کیا ہے ۔ سینکڑوں افراد برطانوی نشریاتی کارپوریشن بی بی سی کے صدر دفتر کے باہر جمع ہوئے ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ عالمی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جاری بحران اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحا ل کو موثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے ۔ اسی طرح کا مظاہرہ سی این این کے لندن دفتر کے باہر بھی ہوا۔مظاہرین نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے اور...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو ٹریس نے جنوبی ایشیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مذاکرات کے ذریعے بحران حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ جنوبی ایشیا میں تنا ئوبڑھ رہا ہے جہاں اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ، تنازعات جنم لے رہے ہیں، دہشت گردی پھیل رہی ہے اور اسلحے کی بڑھتی ہوئی دوڑ سے خطرات میں اضافہ ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں افتتاحی تقریب میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئ...
مقبوضہ کشمیر میں اتوار کے روز بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ شوپیاں، اننت ناگ (اسلام آباد) کے اضلاع میں ’’آزادی، آزادی‘‘ کے نعرے لگانے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے سیدھی گولیاں چلائیں۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے چہروں پر فائرنگ کی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مجموعی طور پر بیس کشمیریوں کو شہید اور ایک سو سے زیادہ کو زخمی کر دی...
مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران قابض فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس سے 27کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ کو جھڑپ کا نام دیتے ہوئے پولیس حکام نے دعویٰ کیا کشمیر کے جنوبی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ مبینہ طور پر یہاں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے لیے آئے تھے۔ آئی این پی کے مطابق بھارتی پولیس اور فوج نہتے مظاہرین پر ٹوٹ پڑی اور پیلٹ گنز سے فائرن...
مقبوضہ وادی کے ایک سرکردہ عالم دین، مصنف اور کالم نویس مولانا الطاف حسین ندوی کو نا معلوم شخص نے قتل کی دھمکی دی ہے۔ مولانا الطاف ندوی اور اُن کے دوست احباب اس دھمکی کو پر تشویش میں مبتلاہیں اطلاعات کے مطابق اُنہوں نے اس کی اطلاع متعلقہ تھانے میں کردی ہے۔مولانا ندوی کو اپنے آپ کو ابنِ تیمیہ الکشمیری کہلانے والے کسی شخص نے فیس بُک کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نامعلوم شخص نے مولانا ندوی کی تصویر والا ایک پوسٹر بنایا ہے جسکے ساتھ لکھا گیا ہے ”فساد کو جڑ سے مٹاوں۔۔۔۔ قتل عل...
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی پوری طرح عکاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین دشمنی کی مثال قائم کررہا ہے،رپورٹ میں یہ چشم کشا انکشاف بھی کیاگیا ہے کہ بھارتی فوجی اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’’موساد‘‘ کی مدد سے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاراستعمال کررہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمی...
کشمیری پاکستانیوں سے سینئر پاکستانی ہیں کہ پاکستان کا قیام14 اگست 1947 کو وجود میں آیا اس سے قبل تمام لوگ ہندوستان کے شہری تھے جو ہندوستان سے ہجرت کر کے جب پاکستان میں داخل ہوئے وہ اس وقت سے پاکستانی کہلائے لیکن کشمیریوں نے 13 جولائی1947کو پاکستان سے الحاق کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کشمیر کی اسمبلی میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی اور اسمبلی کی عمارت پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا یوں کشمیری13 جولائی 1947 سے ہی پاکستانی ہیں ۔ قیام پاکستان کے بعد بھارت نے جارحیت کرتے ہوئ...
اکتوبر2015ء میں جب کشمیر میں تاریخی معرکے لڑنے والے ابوالقاسم عبدالرحمن شہادت کی خلعت فاخرہ سے سرفراز ہوئے توابوالقاسم شہیدکے قافلہ جہاد سے متاثر برہان مظفروانی نامی ایک چمکتا دمکتاستارہ جہادی افق پرنمودارہوا۔اس نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی رُوح پھونک دی۔ برہان وانی ایک تو بالکل کشمیرکی نوخیز نئی نسل کانمائندہ بنا'دوسرے اس نے تحریک کی تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا کو اپنا نیا ہتھیار بنایا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی پرچم لہرانے کی تحریک بھی برہان کے دورمیں ہی عروج پر پہنچی۔ ...
امریکا نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندرا مودی کے دورۂ امریکا کے موقع پر بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے مسلح رہنما محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین کو ’خصوصی طورپر نامزد عالمی دہشت گرد‘ قرار دے دیا ہے۔بھارت نے جہاںامریکا کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے، وہیں پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے ردعمل میں اس کو ’مکمل طور پر بلاجواز‘قرار دیا ہے۔سید صلاح الدین مقبوضہ کشمیر میں حکومتی افواج سے برسرِپیکار سب سے بڑی کشمیری عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ ہیں۔پیر کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب س...
شاعر نے کہا تھا کہ بچوں کی دنیا میں موت نہیں ہوتی۔ بچوں کی دنیا میں امنگیں ہوتی ہیں، خواب ہوتے ہیں، کھلکھلاہٹ ہوتی ہے، مسکراہٹ ہوتی ہے، کھلندڑاپن ہوتا ہے۔ بچپن تو معصوم ہوتا ہے، بھولا اور دنیاوی برائیوں سے پاک۔مگر کشمیر کے بچوں کی دنیا الگ سی لگتی ہے۔ ان کی دنیا سے بھولپن لاپتہ ہو گیا ہے۔ ان کی معصوم مسکراہٹ کہیں گم ہوتی جا رہی ہے۔ان بچوں نے ایک تصویری مقابلے کے لیے اپنے ہاتھوں سے اپنی دنیا کی جو تصاویر بنائی ہیں، ان میں تشدد، سڑکوں پر بکھرے پتھروں اور بند گھروں کی جھلک ملتی ...
کشمیر کے علاقے پلوامہ کے گاؤں ترال میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکتوں کے خلاف ایک بار پھر شدید مظاہرے ہوئے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کی شروعات سحر خوانوں کی صدا کے بجائے کرفیو، مواصلاتی پابندیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے سائرن سے ہوئی ہے۔خیال رہے کہ ہفتے کی صبح جنوبی قصبہ ترال میں مسلح تصادم کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر سبزار بٹ کی ان کے ساتھی سمیت شہادت کے بعد جگہ جگہ مظاہرے ہوئے تھے۔ اس سے قبل ترال کے 'سوئی مْو' گاؤں میں محصور سبزار اور اس کے...
کشمیری افسانے سے ایک اقتباس وادی کشمیر کے معروف ادیب و افسانہ نویس نو ر شاہ کی ایک کتاب " کشمیر کہانی"ہے جس پر مایہ ناز افسانہ نویس اور دانشو ر ڈاکٹر ریاض توحیدی کا حال ہی میں ایک تبصرہ سری نگر کے ایک مؤقر اخبار "کشمیر عظمیٰ "میں شائع ہوا ہے ۔تبصرے میں جہاں اس کتاب کی اہمیت اور خصوصیت بیان کی گئی ہے ،وہیں اس تبصرے میں کچھ افسانوں سے چند اقتبا سات بھی درج ہیں۔ ان اقتباسات کو پڑھ کر یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگتی کہ کس طرح اس جد ید اور نام نہاد مہذب دنیا میں ایک ثقافت سے بھرپورق...
27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ دن تھا جب بھارتی سامراج نے سرزمین جموں و کشمیر پراپنی فوجیں اُتار کر جابرانہ قبضہ جمایا اور ایک امن پسندآزاد قوم کو بنیادی حق سے محروم کرکے جبری غلامی میں مبتلا کر دیا۔ جابرانہ فوجی قبضے کے بعد ڈوگرہ فورسز اور آر ایس ایس سے وابستہ غنڈوں اوردہشت گردوں نے نہرو اور پٹیل کی براہ راست آشیرباد سے نہتے مسلمانوں کا بے دریغ قتلِ عام کیا اور اُن کی جائیدادوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ 6 نومبر 1947ء کو جموں کے مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کے بہانے پولیس لا...
فدائین نے رنگروٹہ کے اس فوجی کیمپ پر دھاوا بولا جس میں ایل او سی اور پاکستانی علاقے پر بلااشتعال فائرنگ کی منصوبہ سازی ہوتی تھی ،ذرائع۔درجنوں بھارتی فوجی زخمی۔3فدائین کی شہادت کی بھی اطلاعات ۔بھارتی فوج مظالم سے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتی ،حریت رہنما ۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی نے علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ، ہماری برداشت کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا بھارت کے لیے خطرناک ہو گا،سبکدوش آرمی چیف راحیل شریف کی آخری خطاب میں تنبیہ، او آئی سی کا کشمیر...
راحیل شریف کی جانب سے بھارتی ہلاکتوں کے بیان کے بعدنئی دہلی کا 13بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف بھارتی آبدوز کی پاکستانی بحری حدود میں چھپ کر گھسنے کی کوشش ،پاک بحریہ نے سراغ لگا کر بھاگنے پر مجبور کردیا بھارت نے بالآخر کنٹرول لائن پر پاک فوج کی کارروائی میں اپنے 13فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنو ں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران 7پاکستانی فوجی جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائیو ں میں ہمارے 13فوجی مارے گئے...
زندان یا شہادت حریت پسند کا مقدر ہوا کرتا ہے ، ہم اسکے لیے تیار ہیں، کشمیری قوم ضرور آزادی کی منزل سے ضرورہمکنار ہوگی محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ جیسے لوگ بھارت کے آلہ کار ہیں،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یٰسین ملک سے خصوصی انٹرویو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین 50سالہ محمد یٰسین ملک تحریک آزادی کے ان گنے چنے رہنما وں میں شا مل ہیں جنہوں نے بچپن سے ہی کشمیر کی آزادی کو اپنا مشن سمجھا اور" اپنا آج ،قوم کے کل "پر قربان کرنے میں کو ئی ہچکچا ہٹ محسوس نہیں کی ۔ا...
پاکستان بار بار یہی بات دہرارہا ہے لیکن بھارت فوجی قبضے اورتسلط پراَڑاہوا ہے ،نتیجہ آنے تک مقد س اورجائزجدوجہد جاری رکھیں گے بھارتی مظالم کے آگے سینہ سپر87سالہ ناتواں بزرگ لیکن جواں عزائم اورمضبوط اعصاب کے مالک چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس انٹرویوپینل:شیخ امین ۔مقصود منتظر وجود:1990 سے لیکر آج تک ہزاروں نامور عسکری کمانڈر اور سیاسی رہنماشہید ہوئے ۔ آپ کی نظر میں وہ کیا خاص چیز تھی جس نے حزب المجاہدین کے کمانڈربرہان وانی کو مقبولیت کی بلندیوں تک پہنچا یا اور 8جولائی...
کشمیر کے بارے میں معلومات اور خبریں حکومتی عہدیداران مسخ کردیتے ہیں،بھارتی نظام کے خلاف 80 سالہ شخص سے 6 سالہ بچے تک کے سینے میں تکلیف دہ جارحیت موجود ہے کچھ صحافی اراکین پارلیمان کی پٹی آنکھوں پر چڑھا کر صحافی کا حقیقی کردار فراموش کردیتے ہیں اوربھارت کی سالمیت اورقومی یکجہتی سے کھیلنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ،بھارتی وزیر اعظم کیلیے کھلا خط بھارتی صحافی ستوش بھاٹیہ نے مقبوضہ کشمیر کے 4روزہ دورے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی کے نام ایک کھلا خط روزنامہ'رائزنگ کشمیر' می...
انٹونیو گیٹریز کے حق میں سلامتی کونسل کے 15 مستقل ارکان میں سے 13 نے ووٹ دئے، 2ارکان غیر حاضر رہے،کوئی ووٹ ان کے خلاف نہیں پڑا پرتگال کے سابق وزیر اعظم، 10 سال تک اقوام متحدہ کے ایک اہم عہدے کے سربراہ رہے، رکن ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے منشور پر عملدرآمدکے لیے پرعزم جنرل اسمبلی نے گزشتہ دنوں اپنے اجلاس میں پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گیٹریز کوبان کی مون کی جگہ اگلے 5سال کیلیے اقوام متحدہ کانیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔وہ اگلے سال جنوری میں اپنے عہدے کاحلف اٹھائی...
وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطا ب کرتے ہوئے بھارت کوبڑی مدت بعد آئینہ دکھایا، جس کا چند ماہ پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ شہیدبرہان وانی کو تحریک آزادی کی علا مت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کا تفصیلی ذکر کیا۔ واضح رہے کہ حزب کے جواں سال رہنما برہان وانی 8جولائی کو شہید ہوئے۔ ان کی شہادت کے بعد پوری کشمیری قوم نے بھارتی قبضے کے خلاف پر امن مظا ہروں کا ایک طویل سلسلہ شروع کیا۔ نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی فورسز بے...
جموں و کشمیر میں نواز شریف کی تقریر کو خوب سراہا گیا اور اسے موجودہ حالات کے مطابق بہت ہی حوصلہ افزا قرار دیا جارہا ہے۔ عام کشمیریوں کا ما ننا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے جذبات و احساسات کو پوری ایمانداری کے ساتھ پیش کیا گیا اور جس طریقے سے میاں نواز شریف نے ریاست جموں کشمیر کے عوام کی طرف سے چلائی جارہی تحریک مزاحمت و انتفاضہ کی وکالت کی وہ قابل تحسین ہے۔ قائد تحریک حریت سید علی گیلانی نے نواز شریف کی تقریر کو بہت ہی حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کشمیریوں کے ...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے ایک قصبے اوڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے حملے میں 17 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو علی الصبح 5 بجکر 30 منٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج کی 12 ویں بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں داخل ہوکر اچانک فائرنگ شروع کردی۔مذکورہ فوجی مرکز لائن آف کنٹرول کے قریب ہے جہاں سرحدی تنازع کی وجہ سے پہلے ہی سیکیورٹی بہت زیادہ سخت ہوتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں اور ہندوستانی فورسز کے درمیان فوجی مرکز...
برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد عوامی مزاحمت کو کچلنے کیلئے، بھارتی فورسز جس بربریت کا مظا ہرہ کررہی ہیں اس کے نتیجے میں اب تک 80سے زائد معصوم افراد جاں بحق اور 11000سے زائدد زخمی ہوئے ہیں۔ 600کے قریب بچوں اور بچیوں کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہوچکی جبکہ 300سے زائد افرد کی بینائی مکمل طور پر جانے کا اندیشہ ہے۔ 66دنوں سے بھارتی فورسز کی طرف سے بے انتہا ظلم و ستم کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہی حالات میں کشمیری منگل کے روز عید الاضحی منا نے جارہے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطا بق ک...
سری نگر کے دو پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ علاقے اور جنوبی ضلع پلوامہ کو چھوڑ کر پیر کو وادی میں جاری احتجاجی لہر کے52ویں روز جونہی کرفیو اور بندشیں ہٹائی گئیں، تو شہر ودیہات میں شمال سے لیکر جنوب تک کشمیری ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا۔سری نگر کی معروف نیوز ایجنسی کے این این کے مطابق اگرچہ کرفیو ہٹائے جانے کا سرکاری طور پر اعلان کیاگیا ہے، لیکن بیشتر علاقوں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے بعد غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا اور متاثرہ ع...
مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو مسلسل44ویں روز بھی ہڑتال ، دن ورات کرفیو اور بندشوں کا سلسلہ سختی کے ساتھ جاری رہنے کے باعث معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔جبکہ شمال وجنوب میں فورسز کے ہاتھوں شبانہ چھاپوں، توڑ پھوڑ ، مارپیٹ اور گرفتاریوں کے بیچ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جار ی رہا جس دوران مرد و خواتین نے قریہ قریہ احتجاجی جلسوں کا اہتمام کرنے کے علاوہ جلوس اور ریلیاں بھی نکالی اور کئی مقامات پر کھلے آسمان تلے نماز یں بھی ادا کی گئیں ۔رواں آزادی حامی احتجاجی لہر کے مرکز جنوب...
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور آزاد کشمیر میں اپنے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کی پیشکش کردی ہے۔ واضح رہے کہ 15 جولائی کو پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کو ایک تحریری خط میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ 8 جولائی سے جموں و کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اپنے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو وہاں بھیجے۔دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سے پاکستان کی جانب سے خط میں یہ درخواست کی گئی ...
سابق سفارت کار اور مسلم لیگ نون کے امیدوار مسعود خان بھاری تعداد میں ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے 26ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا۔ مجموعی طور پر 48 ووٹ ڈالے گئےجس میں سے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار مسعود خان نے 42 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر تھے جو صرف 6 ووٹ حاصل کرسکے۔ آزاد کشمیر کے 26 ویں صدر کے انت...
مسلسل کرفیو اور بندشوں کے باعث شہر خاص میں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے وادی میں جاری ہڑتال میں 12 اگست تک توسیع کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسی بھی احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے سے روکنے کے لئے بیشتر مزاحمتی لیڈران کو یا تو اپنے گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے، یا پولیس تھانوں میں مقید کردیا گیا ا ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر وادی میں موبائل، انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروس کو بدس...
آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے لیے قانون ساز اسمبلی میں رائے شماری کاعمل مکمل ہوگیا ہے۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ فاروق حیدر نے 38 ووٹ لے کر قائد ایوان کا منصب حاصل کرلیاہے۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت جاری ہے جس میں ریاست کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں آیا۔اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ (ن) کے فاروق حیدر، پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین اور تحریک انصاف کے غلام محی الدین مدمقابل تھے ۔تاہم مسلم لیگ (ن) کے راج...
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ نون نے میدان مار لیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے اپنے سیاسی زوال کا مزید نظارہ ان انتخابات میں کیا ہے۔ تحریک انصاف کے لئے بھی یہ انتخابات کوئی اچھی خبر نہیں لائے۔ مسلم لیگ نون نے اس انتخابی معرکے میں 33 نشستیں حاصل کرکے سادہ اکثریت کے لیے درکار 25 نشستوں کے ہندسے سے آگے بڑھ گئی ہے۔ مسلم لیگ نون کے سامنے کوئی بھی سیاسی جماعت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔مسلم کانفرنس نے تین جبکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے ان انتخابا...
آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے دسویں عام انتخابات کی کل 49 نشستوں میں سے 41 عام نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔کل دس اضلاع پر مشتمل آزاد کشمیر کے انتخابی عمل میں بیالیس سیاسی جماعتوں کے مجموعی طور پر 423 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جس میں مسلم لیگ نون ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں سخت مقابلوں کی توقعات ہیں۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی جن 49 نشستوں میں سے 41 نشستوں پر انتخابات ...
وادی کشمیر میں تیرہویں روز بھی احتجاج ،ہڑتال اور کرفیو و بندشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ تیرہ دنوں سے جاری احتجاجی مظاہروں پر فورسز،پولیس و فوج کی طرف سے فائرنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد48ہوگئی۔ جبکہ ذرائع ابلاغ پر پابندیوں کے باعث مسلسل پانچویں دن بھی وادی سے اخبارات شائع نہ ہوسکے۔ معروف نیوز ایجنسی کشمیر نیو ز نیٹ ورک کے مطابق شہا دتوں کے نہ تھمنے والے اس سلسلے کے بیچ چار روز قبل خمریال کپوارہ میں فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 50سالہ شخص جس کی شناخت غلام محمد میر ساکنہ لو...
حزب کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد آج نویں دن بھی وادی میں عوامی مظاہروں اور فورسز کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ،براہ راست فائرنگ،پیلٹ گن فائرنگ اور معصوم شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق 45افراد شہید اور بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق 3160کشمیری زخمی ہوئے ہیں ۔پوری وادی اور جموں کے بیشتر علاقوں میں مو بائل اور انٹر نیٹ سروس آج نویں روز بھی بند رہیں۔جگہ جگہ بھارتی غا صبانہ قبضے کے خلاف اور آزادی کے حق میں مظا ہرے ہورہے ہیں اور فورسز بے تحا...
بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نہتے کشمیری عوام کی عزت کو پامال کرنے،عمر بھر کیلئے معذور بنانے اور انہیں قتل کرنے کا شوق پورا کررہے ہیں۔ ان با توں کا انکشا ف ریاستی پولیس کے ایک افسر محمد اشرف پال انچارج پولیس پوسٹ سنگم کشمیر نے سری نگر کی ایک معروف نیوز ایجنسی "سی این ایس"سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشرف پال نے کہا سی آر پی ایف اہلکاروں نے سنگم علا قے میں خواتین سے دست درازی کی کوشش کی،بغیر کسی وجہ کے پرائیویٹ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور نہتے لوگوں مار پٹائی کی۔ ہمارے پولیس...
حزب کمانڈر بر ہان مظفر وانی19ستمبر1994ء کوڈاڈہ سرہ ترال مقبوضہ کشمیرمیں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محمد مظفر وانی ایک ماہر تعلیم ہیں اور سرکاری ہائر سیکنڈری میں پرنسپل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی والدہ پوسٹ گریجویٹ ہیں اور اور ان کے دادا جی ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے عہدے پر فائض رہے ہیں۔ پورے علا قے میں اس خاندان کو ایک ممتاز حیثیت حاصل ہے۔ لیکن کیا کریں، "غلاموں کی کوئی عزت نہیں ہوتی" کی ضرب المثل کے مصداق، بھارتی فورسز کی نظروں میں جو سلوک عام لوگوں کے ساتھ روا رکھا جاتا رہا،...
ریاست جموں و کشمیر کی سب بڑی مقامی آزادی پسند تنظیم حزب المجاہدین کو جدید تقا ضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے،عسکری جدوجہد کو ایک نئی جہت دینے کاکردار نبھانے والے اور کشمیری عوام کے محبوب ترین جواں سال مجاہد رہنماکمانڈر برہان وانی کو9جولائی جمعہ کی سہ پہر ڈورو کوکرناگ میں ایک خونریز تصادم آرائی میں اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔اُن کی یاد میں کشمیری عوام بے ساختہ طور پر اُٹھ گؤکھڑے ہوئے ہیںَ اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مظا ہروں کا ایک سلسلہ شروع کر دیاہے ۔مظاہرین پ...
وادی کے مطلوب ترین حزب کمانڈر برہان وانی، جسے عرف عام میں’ پوسٹر بوائے‘ کہا جاتا تھا، جمعہ کی سہ پہر ڈورو کوکرناگ میں ایک خونریز تصادم آرائی میں اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔ اس دوران میں بھارتی فوج نے یک طرف فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا کشمیری عوام کی طرف سے جواب میں پتھراؤ کے مظاہرے پر بھارتی فوج نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بے تحاشا استعمال شروع کر دیا۔ جھڑپ میں پہلے سرتاج احمد ساکن پیر تکیہ کوکر ناگ جاں بحق ہوئے جس کے بعد جھڑپ اور شدید رخ اختیار کر گئی۔ ...
حزب المجاہدین کے جواں سال کمانڈر بر ہان مظفر وانی ،سرتاج احمد عرف خالد اورپرویز احمد عرف فراز کی غائبانہ نماز جنازہ آج سہ پہر اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ اور حزب المجاہدین کے سالار اعلیٰ سید صلاح الدین نے جنازہ پڑھایا جبکہ حریت قائدین، متحدہ جہاد کونسل کے ذمہ داران کے علاوہ کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کرکے شہید کمانڈران کے ساتھ اپنے والہانہ محبت کابھر پور اظہار کیا۔جنازے میں امیر جماعت الدعواۃحافظ محمد سعید، کل جماعتی حریت کانفرن...
مودی حکومت کے نائب وزیر خارجہ کے اس بیان پرکہ کشمیری قائدین کی کسی بھی ملک کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ، شیوسینا نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی قیادت نے علیحدگی پسندوں کو پاکستان سے بات چیت کی ’رعایت‘ دیدی ہے اور وہ گرگٹ سے کہیں زیادہ تیزی سے رنگ بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔ مہاراشٹرا میں برسراقتدار حکومت کے اتحادی شراکت دار نے یہ بھی کہا کہ حریت کے بارے میں مرکزی سرکارکے موقف میں یکسر پلٹاو ایودھیا میں رام مندر کو بابری مسجد قرار دینے کے...
آل پارٹیز حریت کا نفر نس (گیلانی)نے حکومتِ ہند کے آبادکار پنڈتوں کے لیے کمپوزٹ ٹاؤن شپ قائم کرنے کے منصوبے پر بضد رہنے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کشمیریوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے اور پنڈتوں کو سماج سے الگ تھلگ کرنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی اور دونوں برادریاں مل کر اس خطرناک منصوبے کو ناکام بنائیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے نام جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ پنڈت کشمیری سماج کا ایک حصہ ہیں اور کوئی بھی فرد یا گروہ ان کی وادی وا...
دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ اور سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری نے جموں و کشمیرلبریشن فرنٹ کے علیل چیئرمین محمد یاسین ملک سے فورٹس ہسپتال دہلی میں ملاقات کی ہے۔ہائی کمشنر نے اس موقع پر محمدیاسین ملک کو پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف کا خط بھی پہنچایا جو انہوں نے محمدیاسین ملک کے 12جنوری 2016ء کو لکھے گئے خط کے جواب میں لکھاہے۔ محمدیاسین ملک نے مذکورہ خط میں حکومت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی پوزیشن کو...
بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ کو ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ نئی دلی کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ اگر کشمیر کے علیحدگی پسند رہنماء پاکستان کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری علیحدگی پسندرہنماؤں اور کسی بھی غیر ملکی نمائندے کے درمیان میٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔تاہم انہوں نے یہ راگنی بھی ساتھ چھیڑی کہ جموں وکشمیر روز اول سے ہی بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور کشمیری رہنماء بھارتی شہری ہیں اور بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکراتی...
بزرگ رہنما اوتحریکِ حریت جموں و کشمیر کے سربراہ سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ ’’تحریکِ حریت جموں و کشمیر‘‘ اگرچہ ریاست کے طول وعرض میں پھیلی ایک مضبوط اور فعال تنظیم ہے تاہم اس کو مز ید وسعت دینا اور زیادہ فعال بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس کی طرف فوری توجہ کرنا ناگزیر ہے۔ معرف نیوز ایجنسی کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سیدعلی گیلانی نے ’’تحریکِ حریت‘‘ کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2004 میں اس تنظیم کو دوسری درجنوں پارٹیوں میں کسی اضافے کے طور پر نہیں بنایا گیا ہے اور نہ ...
بزرگ کشمیری رہنماسید علی گیلانی کو نئی دہلی کے میکس اسپتال میں جمعہ 10مارچ کو تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز دن کے دو بجے وہاں سے فارغ کئے گئے ہیں اوران کی حالت اب تسلی بخش ہے۔حریت ترجمان ایاز اکبر نے وجود ڈاٹ کا م سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سید علی گیلانی کو جمعہ بعدِ دوپہر نیورولوجی کے انتہائی نگہداشت والے وارڈمیں رکھا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں اور ان کی حالت قدرے مستحکم ہے ۔جب س...
بھارتی فورسز کے ہاتھوں مسلسل شدید تعذیب کا نشا نہ بننے والے اور 4 جواں سال بیٹوں اور2بھانجوں کے جنازوں کو کاندھا دینے والے صبر و استقامت کی علامت لسہ خانؒ 87سال کی عمر میں اپنے گھر واقع سونہ براری کوکرناگ میں انتقال کر گئے۔ انہیں اپنے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ لسہ خانؒ کے بڑے فرزند 32سالہ مختار احمد تحریک المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے، وہ 1996میں فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوئے اور اس جھڑپ کے دوران بھارتی فوج نے لسہ خان کے تین منزلہ مکان اور گاوخانہ کو نذر آتش کر...
نکیال کوٹلی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے درمیان خو نی تصادم میں پیپلز پارٹی کے کارکن 65 سالہ چوہدری منشی کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر وزیر اعظم کی اپیل پر آج پورے آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منا یا جارہا ہے۔ اطلا عات کے مطا بق دونوں تنظیموں کے درمیان سیاسی کشید گی عروج پر ہے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کوٹلی روڑ بند کردیا اور پورے کوٹلی شہر اور مضا فات میں دکانیں ،اسکول اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ پولیس کے علاوہ کئی علاقوں میں...
سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے مرحوم محمد مقبول بٹ کو 32ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی قوم کے لوگوں کی آزادی کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔تنظیم کے لیڈرکنور پال سنگھ نے مرحوم محمد مقبول بٹ کی والدہ کو ’’باہمت خاتون‘‘ کے خطاب سے نوازتے ہوئے کہا کہ موصوفہ نے کشمیر کاز کیلئے اپنے چار لخت جگروں کو قربان کیا۔اس سلسلے میں کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق تنظیم کے لیڈر کنور پال سنگھ اور انسانی حقوق کے علمبردار ہر پال سنگھ چیمہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرحوم نے بھ...
مہاجرین جموں وکشمیر 1990 کے ایک نما ئندہ وفد نے چیرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایک خصوصی ملاقت میں پاکستان اور آزادکشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ وفد نے وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کی طرف سے دورہ مظفرآباد کے دوران مہاجرین کشمیر کر نظر انداز کئے جانے، مسائل کی دلدل میں پھنسے مہاجرین کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافہ نہ کئے جانے پر چیئرمین کشمیر کمیٹی سے شدید احتجاج کیا۔ وفد میں مہاجرین کے نمائند...
5 فروری کو پاکستان بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منا یا گیا۔وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اس موقع کی مناسبت سے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کیا اور کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان ان کی جدوجہد کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا،اس خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے اقوام متحدہ کو بھی تنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ دنیا کو ان سے پوچھ لینا چا ہئے کہ یہ مسئلہ اب تک حل کیوں نہیں ہوا۔ قائد حریت سید علی گیلانی ...
مقبوضہ وادی میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے اور ریاستی دہشت گردی کے شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کے لئے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔پاکستان میں تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اداروں میں تعطیل ہے۔ اور مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر میں پاکستان کے تمام وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جس میں بڑے پیم...
قائد حریت سید علی گیلانی نے پاکستانی پارلیمنٹری پینل کی اس سفارش کہ ’’پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم سرفروشوں کی حوصلہ افزائی بند کرے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائے‘‘ کو غیر منصفانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد میں مصروف گروپوں کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے۔سری نگر کی معروف نیوز ایجنسی کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطا بق بزرگ رہنما سیدگیلانی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے کسی شوق یا کسی مشغلے کے تحت عسکریت کو نہیں اپنایا ، ...
آل پارٹیز حریت کا نفرنس کے چیر مین سید علی گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کشمیری خاندانوں کو درپیش گونا گوں مسائل حل کرنے اور ان کی بازآبادکاری کی طرف خاص توجہ مبذول کریں، جو بھارتی افواج کے مظالم سے تنگ آکر مقبوضہ خطے سے آزاد علاقے کی طرف ہجرت کرگئے ہیں اور جن کی باعزت وطن واپسی کے راستوں کو بھارت نے فی الوقت مسدود کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیری مہاجرین دنیا کے تمام انصاف پسند لوگوں اور بالخصوص مسلم ممالک کی ہمدردی اور مدد...
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ ہیومن رائٹس واچ ‘نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کشمیری قیدیوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ تنظیم کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ورلڈ رپورٹ 2016 میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیر میں ’’ٹارچر‘‘ کو کشمیری اسیران کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے اور کشمیری اسیران کو زبردستی اپنے لئے مخبر ی کرنے یا آزادی پسند جماعتو ں...
بھارت ایک روز بعد 26جنوری کو یوم جمہوریہ کے طور پر منا نے جارہا ہے تاہم کشمیری عوام ہر سال کی طرح اس روز کو کو یوم سیا ہ کے طور پر منا نے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔بزرگ رہنماقائد حریت سید علی گیلانی نے 26جنوری کو کشمیریوں کے لئے یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے اس دن مکمل ہڑتال اور سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ حریت چیئرمین نے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری بھارت یا اس کے عوام کے دشمن ہیں اور نہ وہ بھارت کی حدود میں اس کے یومِ جمہوریہ منانے کے مخالف ہیں، البتہ جہاں تک کشمیر...
ہندوستان کی تاریخ میں انگریزوں کے ہاتھوں ایک جلیانوالہ باغ قتل عام ہوا لیکن ریاست جموں کشمیرمیں بھارت نے بیسیوں جلیانوالہ باغ جیسے ظالمانہ واقعات دہراکر ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کی ۔۲۱جنوری سے 31جنوری ۱۹۹۰ء کے ایام، جموں کشمیر کی ۵/ ہزار سالہ تاریخ کے وہ اہم ترین دن ہیں جن دنوں کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے ایک عظیم عوامی انقلاب کی شروعات کی اور پہلے ہی دن سے سینہ سپر ہوکر ظلم و جبر کا سامنا کیا۔ ان خیالات کااظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہداء گاؤ...
متحدہ جہاد کونسل جموں و کشمیر کے چیئرمین پیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کاوکیل ہے لیکن پاکستانی قیادت کو قاتل کی حمایت یا مخالفت میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ کشمیر کی وکالت اور بھارت سے دوستی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کارروائی کشمیری مجاہدین کے نیشنل ہائی وے اسکواڈ نے کی۔ اس کارروائی میں کوئی بھارتی سول آدمی متاثر نہیں ہوا۔ ہماری جنگ بھارتی فوج کے خلاف ہے ،مجاہدین کسی بھی جگہ بھارتی فوج کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور بنائیں گے۔ ...
متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین اور اس کے ساتھیوں کودہشت گرد قرار دینے اور عالمی سطح پر انہیں مجرم کہلوانے کی بھارتی کوششیں،ادھر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا متحدہ جہاد کو نسل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار ،پاکستانی وزیر اعظم کا مودی کو اس حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور حملے کی تحقیقات میں مدد دینے کا وعدہ ،اور وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا جانا اوریہ کہنا کہ پاکست...
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید 7جنوری 2015ء صبح آٹھ بجے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال کرگئے ۔وہ 22دسمبر 2015سے گردن توڑ بخار میں مبتلا تھے۔کئی دنوں سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں لائف سپورٹ سسٹم پر تھے ،تاہم وہ جا نبر نہ ہوسکے۔مفتی سعید 12جنوری 1936ء بیجباڑہ اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے ۔علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی سے لاء اور عربی میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔1950ء میں بھارت نواز سیاست دان اور سابق وزیر اعلیٰ غلام محمد صادق کی نیشنل ڈیمو کر...
سیف اللہ خالد حزب المجاہدین کے نا ئب امیر ہیں۔ اور تحریک آزادیٔ کشمیر کی توانا آوازہیں۔ حلقہ احباب میں فصاحت اور بلاغت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اللہ کے دین اور آزادی کشمیرکی جدوجہد میں مجاہدانہ اور قائدانہ کردار جو سیف اللہ خالد نے پیش کیا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ لیور پہلگام اسلام آباد کے ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھنے والے58 سالہ مجاہد کمانڈر عامر خان المعروف سیف اللہ خالد ربع صدی سے بھارتی استعمار کے ظلم و جبراور آٹھ لاکھ فوج کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ 1995 سے1999...
حریت کا نفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نئے سال کے پہلے دن بھی اپنے گھر حیدر پورہ میں نظر بندرکھے گئے۔ حد تو یہ ہے کہ نئے سال کے آغاز کا پہلا دن جمعتہ المبارک سے شروع ہوا اور وہ نماز جمعہ کی ادائی سے بھی محروم رہے۔ سید علی گیلانی کے ساتھ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا ۔ گزشتہ سال 2015ء میں اُنہیں سال کے باون ہفتوں میں سے 36مرتبہ نمازِ جمعہ کا دینی فریضہ ادا کرنے سے بھارتی پولیس نے محروم رکھا۔ نئے سال کے پہلے جمعہ بھی اسی نظر بندی کی نذر ہوا جس میں وہ اکیلے نہیں تھے۔ حریت کانفرنس...
عدالت عالیہ کی طرف سے رہائی کے احکامات پانے کے فوراً بعد پولیس نے ایک مرتبہ پھر سینئر حریت لیڈر اورمسلم لیگ چیئر مین مسرت عالم بٹ کودوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ انہیں منگل کی شام کو کورٹ بلوال جیل جموں کے احاطے سے ہی دوبارہ گرفتارکرلیاگیا جہاں وہ مقید تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب عدالت کی طرف سے ان پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دئے جانے کے تناظر میں انہیں رہائی کے بعد پھر سے حراست میں لیا گیا۔مسرت عالم کو2010کے ایجی ٹیشن کے دوران کلیدی رول ادا کر...
پاکستان کے دورے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی سب سے اہم اتحادی جماعت شیو سینا کی جانب سے نریندر مودی کوکھٹی میٹھی تنقید کا سامنا ہے۔ اس کا اظہار ان کے ترجمان جریدے "سا منا"کے تازہ ترین ایڈیٹوریل میں کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جن جن سیاستدانوں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ان کا کیرئیر جلد ختم ہو گیا۔ ایل کے ایڈوانی اور اٹل بہاری واجپائی کا سیاسی کیرئیر بھی ایسے ہی ختم ہوا، تاہم اس امید کا اظہار کیا گیاکہ نریندر مودی، واجپائی کی طرح کا سفر نہیں کریں گے۔ ادھر بی جے پی کے جنرل...
پاکستان اور بھارت کے درمیان تیزی سے ابھرتے تعلقات کے پس منظر میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جس میں بحیرۂ مردار کے کنارے اردن کے ایک شہر میں دونوں ممالک کے مندوبین کے مابین ایک سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد بہت خاموشی کے ساتھ ہوا ہے جس میں پاک-بھارت مذاکرات اور مسئلہ کشمیر کے دیرپا و پرامن حل کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا گیا اور مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی آراء کی شمولیت کے بارے میں...
پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکریٹری مذاکرات اگلے ماہ منعقد ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزارت خارجہ کے افسران بات چیت کے ایجنڈا اور اسکے مقام اور تاریخ کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ماحول کو سازگار رکھنے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف نے تمام وزراء کو بھارت مخالف بیان بازی سے باز رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ صرف ایسے بیانات جاری کئے جائیں جو بات چیت کے عمل کیلئے حوصلہ افزاء ہوں۔ نواز شریف نے اپنے تمام وزراء اور دیگر ...
پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی محبوبہ مفتی نے بھارتی ٹی وی چینل "آج تک"کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار کی تشکیل میں ’حریت کا نفرنس‘ کو بھی اعتماد میں لیا گیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پہلے بندوق سے مقابلہ تھا اوراب پتھروں سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی جی کو ضرورت ہے یا نہیں مگر ہمیں...
ایک طرف بھارت سرکار نے فوج ،بی ایس ایف اور دیگر نیم فوجی تنظیوں کوافسپا(AFSPA) کے نام پر کشمیریوں کو کچلنے کیلئے کھلی چھوٹ دیدی ہے ،وہیں دوسری طرف ریاستی دہشت گردی کے مختلف طریقے بھی ایجاد کئے گئے ،ان میں منحرف بندوق برداروں کی تنظیمیں قائم کرنا،مسلم اکثریتی علاقوں کے ترقیاتی فنڈز اور سرکاری نوکریوں میں امتیاز برتنا شامل ہے۔بھارتی سراغ رساں ایجنسی را نے 1994 میں شمالی کشمیر میں’’ کوکہ پرے ‘‘کی قیادت میں اخوان المسلمین سے وابستہ یوسف پرے (المعروف کوکہ پرے المعروف جمشید شیرازی)...
کنٹرول لائن کو مستقل سرحد بنایا جائے۔بھارت کی پوری فوج بھی جموں کشمیر میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے عوام کو نہیں بچاسکتی، مذاکرات مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو ایک تقریب کے اختتام پر صحا فیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کشمیر کے دونوں حصوں کی حیثیت کے بارے میں بیان دیکر سرینگر سے نئی دلی تک ہلچل مچادی۔اس بیان کو لیکرانہیں جہاں بی جے پی، بھارتی میڈیا اور دیگر بھارت نوازسیاسی پارٹیوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا ،وہیں مقبوضہ کشمیر کے مزاحمت...