... loading ...
کیا تیل اور گیس کے کاروبار سے منسلک سات روسی ارب پتی شہریوں کی یکے بعد دیگرے حالیہ اموات محض ایک اتفاق ہے؟ یہ سبھی کاروباری شخصیات روسی حکمرانوں کے ساتھ اپنے سیاسی تعلقات کے باعث کاروباری غلبے کی حامل بنی تھیں۔ صرف تین ماہ کے عرصے میں روس کے انتہائی امیر کبیر سات شہریوں کی باری باری لیکن پراسرار اموات نے کئی قیاس آرائی...
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ثابت ہو سکتی ہے۔ روس اور یوکرین کے مابین گزشتہ تین ماہ سے جاری اس جنگ کے تناظر میں نیٹو کے چیف ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا کہ فن لینڈ اور سوئیڈن فوری طور پر اس عسکری اتحاد کے رکن بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کا فیصلہ ان...
برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی کینسر کی سرجری جلد متوقع ہے اور اس دوران یوکرین جنگ کا اختیار روسی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف کو سونپے جانے کا امکان ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی جلد ک...
روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیاء دے اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست مما...
روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا سے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں۔ ماسکو میں امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے صدرپوٹن سے متعلق امریکی ہم منصب کے بیان کوناقابل قبول قراردیا گیا۔امریکی سفیرکو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی سفیرکودیے گئے ا...
روسی فوج نے کیف کا محاصرہ کرلیا، مختلف علاقوں میں شیلنگ جاری ہے، ماریوپول میں بھی آرٹ اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی فوج نے یوکرینی فوج کو ماریوپول میں شام 5 بجے تک ہتھیار ڈالنے کی ڈیڈلائن دے دی۔ یورپی رہنما پناہ گزینوں کی بڑی تعداد سے پریشان ہوگئے۔ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بع...
روسی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث اس کے 300 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مغرب چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، مغربی دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ شراکت داری ہمار...
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہ راست جھڑپ تیسری عالمی جنگ بنے گی اور نیٹو ممالک کے ایک، ایک انچ کا بھرپور طاقت سے دفاع کیا جائے گا۔ ہاوس ڈیموکریٹک کاکس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے بتایا کہ جی-7 ممالک نے روس کے لیے پسندیدہ ملک کا درجہ ختم...
روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے 146 جنگی ہیلی کاپٹرگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرینی فوج کے 953 ٹینک اور 2800 فوجی تنصیبات تباہ کردیں ۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے 90فیصد میزائل تباہ اور 90فیصد جنگی ہوائی اڈے بھی غیرفعال کرد یے ۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے دونوں اہم مطالبات پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے روسی صدر سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں زیلینسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا مزید م...
روس کی جانب سے یوکرین کے شہروں خارکیف، چرنیہیف اور ماریوپول پر حملے جاری ہیں، یوکرین کے صدر زیلنسکی پولینڈ کی سرحد کے قریب منتقل ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی یوکرینی دارالحکومت کیف سے پولش بارڈرکے قریبی شہر لویف منتقل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ماریوپو...
روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مغرب میں جائیداد بنانے والے روسی شہریوں نے سنگین ترین غلطی کی۔ ایک بیان میں روسی پارلیمنٹ ڈوما کے سپیکر نے کہا ہے کہ مغرب میں نجی جائیداد کا مالک ہونے کا افسانہ اصل روپ میں سامنے آ گیا ، امریکا اور یورپ میں نجی پراپرٹی کے قانون کی اصل حقی...
پاکستان اور روس میں بڑھتے تعلقات پر برطانیہ نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا دورہ برطانیہ منسوخ ہو گیا ہے۔ انہوں نے رواں ہفتے برطانیہ کا دورہ کرنا تھا۔ مشیرقومی سلامتی کو ...
روس کی یوکرین میں جاری جنگ کے بعد روسی چینل کے ملازمین نے لائیو شیو کے دوران استعفیٰ دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی رین ٹی وی چینل نے یوکرین پر حملے کی کوریج کے پیش نظر حکام کی طرف سے آپریشن بند کرنے کے حکم کے بعد ٹرانسمیشن روک دی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق روس کے ٹیل...
روس نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہا ہے تاہم یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو مکمل تباہ کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روسی وفد نے اس ہفتے کے شروع میں یوکرینی مذاکرات کاروں کو اپنے مطالبات پیش کیے ہیں...
یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پرغور شروع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستقل اراکین کی رکنیت ختم کرنے کے لیے یو این چارٹرمیں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے امریکا کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے اراکین کانگریس ...
چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف کا کہنا ہے کہ ان کے کئی جنگجو روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف لڑتے ہوئے مارے گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سابق باغی اور روس کے حمایت یافتہ چیچن لیڈر رمضان قادروف نے کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف صدر ولادیمیر پوتن کے حملے کی حمایت کرتے ...
پاکستان نے یوکرین بحران پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کیے گئے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ 'پاکستان نے اس مسئلے پر کسی کی سائیڈ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد ایک پْرامن اور مذاکراتی تصفیے کی حمایت کرتا ہے۔ اس ہن...
بیلا روس کی سرحد پر روس اور یوکرین کے وفود کی سطح پر مذاکرات ختم ہو گئے، دونوں وفود اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد دوبارہ ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب خارکیف پر قبضے کے لیے متحارب افواج میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فریقین کی پہلی بیٹھک میں وفود کی سطح پر مذاکرات...
یوکرین میں روس کے حملوں میں تیزی آگئی، کیف اور خارکیف کی گلیوں میں جنگ جاری ہے اور کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد دھماکوں کی آوازیں دوبارہ سنی گئی ہیں، یوکرینی فضائیہ روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کر رہی ہے۔یوکرینی فوج نے خارکیف کے مرکز پر حملے کو پسپا کر دیا، عوام بھی روس کے سامنے ...
روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یوکرینی وفد نے فوری سیز فائر کا مطالبہ کردیا۔یوکرین کی جانب سے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکرات سے انکار اور پھر آمادگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ بیلاروسی کے سرحدی علاقے گومیل میں ہونے والے مذ...
روسی صدر ولادمیر پوٹن نے ملک کی جوہری فورسز کو مغربی جارحانہ بیانات کے پیشِ نظر تیار رہنے کے حکم دے دیا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق پوٹن کی جانب سے روسی نیوکلیئر فورسز کو دی گئی یہ ہدایت روس کے جوہری ہتھیاروں کی لانچنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی...
روسی فوج یوکرین کے شہر خار کیف پر قبضہ کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے، دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔ 15 لاکھ کی آبادی والا شہر خار کیف دارالحکومت کیف کے بعد یوکرین کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ یوکرین کے صدارتی آفس کے مطابق روس کی فوج نے خار کیف شہر میں گیس پائپ لائن...
روس نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے پابندیوں کے جواب میں وہ تخفیف اسلحہ معاہدوں سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔اپنے بیان میں ڈپٹی ہیڈ روسی سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ مغرب سے تعلقات مکمل ختم کرسکتے ہیں، ممکن ہے کہ پھر روس اور مغرب ایک دوسرے کو دوربین سے دیکھیں۔واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد...