... loading ...
روسی فوجی کا شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز، محبوبہ کے لیے ٹینکوں سے دل کی تصویر بنا ڈالی۔شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کے لیے لوگ ہمیشہ کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ناصرف یہ موقع ایک یادگار بن جائے بلکہ ان کا محبوب بھی فورا راضی ہوجائے ۔ روس کے اس لیفٹیننٹ کو ہی دیکھ لیں جو محبوبہ کو شادی کے لیے راضی کرنے کے لیے ٹینکوں کی پوری رجمنٹ ہی لے آیا۔لیفٹیننٹ ڈینس خازنسیف نے شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے ناصرف ٹینکوں سے دل کی شکل بنا کر اپنی محبوبہ کو سرپرائز دیا ...
روس نے کورونا وائرس سے متاثرہ غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے ، اب تک روس میں وائرس سے متاثرہ 2 افراد کی تصدیق ہوئی ہے ، دونوں چینی شہری ہیں۔روسی وزیر اعظم مشوستن کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی غیر ملکی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تو اسے روس سے بے دخل کردیا جائے گا، روس میں وائرس سے متاثرہ دو چینی شہریوں کا سائبیریا کے اسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔نائب روسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چین سے دو دنوں میں 900 سے زائد افراد کو روس لایا گیا ہے جبکہ چین کے صوبے ہیبی میں موجود مزید 130 ...
ہیکرز نے روس پر سب سے بڑا سائبر حملہ کیا ہے اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کر لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیکروں نے روس کی فیڈرل سکیورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی سی ٹیک کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے 7.5 ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کر لیا۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سکیورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے، ان منصوبوں میں ملکی انٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذر...
روس نے امریکی صدر کو دوسری جنگ عظیم میں فتح کے 75 ویں جشن کے موقع پر 09 مئی 2020 کو روس آنے کی دعوت دیدی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کریملن کے مشیر یوری اوشاکوو نے بتایا کہ ہم نے امریکی صدر کو دوسری جنگ عظیم میں فتح کے 75 ویں جشن کے موقع پر 09 مئی 2020 کو روس آنے کی دعوت دی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی تاحال مدت صدارت میں روس کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں شہبات حاوی چلے آ رہے ہیں۔رابرٹ ملر کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات ابھی تک کسی ایسی دوٹوک دلیل تک نہیں پہنچی جس سے یہ بات ثابت ہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے جی ٹوئنٹی سمٹ کی سائیڈ لائنز پر باہمی مذاکرات کرتے ہوئے ان سے پیش آئند امریکی انتخابات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا اظہار تفنن ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کانگرس 2016 کے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والی ٹیم اور روس کے درمیان جوڑ توڑ کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔کیمروں کے فلیش کی چکا چوند میں صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے از راہ تفنن یہ کہتے ہوئے مخاطب ہوئے ...
روسی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماسکو ایران میں بوشہر کے جوہری توانائی کے پلانٹ میں موجود روسی ماہرین کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات میں اضافے پر غور کر رہا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے روسی خبررساں ادارے سے سے گفتگو میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کو اس اقدام کا جواز قرار دیا۔تاہم روسی ذمے دار نے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔روسی نائب وزیر خارجہ نے امریکا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن زیادہ ذمے دارانہ پالیسی اختیار کرتا تو اس شعبے میں ہ...
جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20 سربراہ اجلاس کا شروع ہو گیا۔ عالمی رہنماؤں کے گروپ فوٹو کے دوران صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ نے آپس میں مصافحہ بھی کیا۔ اجلاس میں میزبان جاپانی وزیراعظم ابے شنزو نے سب سے پہلے خطاب کیا۔اجلاس کے پہلے سیشن میں ڈیجیٹل معیشت پر بات ہوئی، میزبان وزیراعظم شنزو ابے کے مختصر خطاب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے بھی خطاب کیا۔امریکی صدر نے عالمی رہنماؤں کے گروپ فوٹو کے دوران چینی صدر کے ساتھ بھی مصافحہ کیا۔ اس موقع پر برکس کا بھی اجلا...
افغانستان میں پائیدارقیام امن کے لیے روس کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں کے سلسلے میں ماسکو فارمیٹ کے تحت پانچ فروری کی کانفرنس میں افغان طالبان کے وفد نے شرکت کی یقین دہانی کرادی تاہم طالبان کے اعتراض پر افغان حکومت کے نمائندوں کو مدعونہیں کیا جارہا،کانفرنس میں سابق صدرحامد کرزئی سمیت متعد د افغان سیاستدان بھی شرکت کرر ہے ہیں ،کانفرنس میں چین پاکستان،ایران سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک ہیں،بھارت کے علاوہ امریکی صدرکے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل بھی مدعو ہیں،دوسری جانب غیرملک...
روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکا یورپ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل نصب کرے گا تو ماسکو بھی ایسا کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کہاکہ روس سپر سانک سمیت نئے میزائلوں کی تیاری پر کام کرے گا۔انھوں نے وزراء کو ہدایت کی کہ امریکا کے ساتھ ہتھیارو ں کی روک تھام سے متعلق بات چیت آغاز نہ کیا جائے۔انھوں نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن یہ بات زور دے کر کہی کہ روس اپنے یورپی حصے میں ان ہتھیارو...
شام میں 2015ء سے روسی فوج کے آپریشن کے دوران جوابی کارروائیوں میں 112 روسی فوجی ہلاک ہوئے۔ افغانستان پر روسی حملے کے مقابلے میں شام میں روسی فوج کا انتہائی معمولی جانی اور مالی نقصان ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی فیڈرل کونسل میں دفاع و سلامتی کمیٹی کے چیئرمین فیکٹور بونڈاریو نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ شام میں جب سے فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا کم سے کم 112 روسی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔بونڈاریو کی طرف سے یہ بیان شام میں ماسکو کی مداخلت اور اسد رجیم کی حمایت میں فوجی آپریشن کے ...
بھارت نے ایک بار پھر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھل کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سارک کانفرنس کا اجلاس نہیں ہوسکتا 2016ء میں بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث انیسویں سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہوگئی تھی بھارت نے اڑی کیمپ پر حملے کو بہانہ بنا کر اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔ نیپال کے وزیر اعظم نے نئی دہلی میں نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں سارک کانفرنس کے اجلاس کے معاملے پر بات چیت ہوئی سارک کا آ...
ایک طرف روس وامریکا میں ٹھن گئی ہے اور ایک دوسرے کے سفارتکار نکالے جا رہے ہیں،دوسری طرف بھارت بھی امریکا کے بل بوتے پر خود کو علاقے کی قوت فوقیہ( سپر پاور) سمجھ بیٹھا ہے اور پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے پر اْترا ہوا ہے۔ روس کبھی سوویت یونین کے نام سے دنیا کی دو بڑی طاقتوں میں سے ایک تھااور روس و امریکا میں طویل سرد جنگ ہوتی رہی۔افغانستان میں مجاہدین کے ہاتھوں شکست کھا کر سوویت یونین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر اپنے خول میں سمٹ گیا اور ایک بار پھر روس کہلایا۔ اس کی شکست میں امریک...
برطانیا میں سابق روسی جاسوس کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کے بعد امریکا اور یورپی یونین سمیت کئی اتحادی ممالک نے روس کے110 سفارت کاروں کو اپنے مْلک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے ان ممالک میں سب سے زیادہ سفارت کار نکالنے والا مْلک امریکا ہے، جس نے ساٹھ سفارت کاروں کو مْلک سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ ان ساٹھ میں سے48 واشنگٹن میں روسی سفارت خانے میں تعینات ہیں،جبکہ باقی بارہ نیو یارک میں اقوام متحدہ میں تعینات ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے الزام عائد کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مشن سے مْلک بدر کئے...
پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات ماضی میں ایسے نہیں رہے جنھیں بہت زیادہ خوشگوار یا قریبی قرار دیاجاسکے لیکن 1971 کے بعد سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر جمی برف توڑنے کی کوشش کی اور وہ بڑی حد تک اس میں کامیاب بھی رہے جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے پہلے دور حکومت یعنی ذوالفقار علی بھٹو کی وزارت عظمیٰ کے دوران پاک روس تعاون کو عروج حاصل ہوا اور روس ہی کے تعاون سے پاکستان فولاد سازی کے دور میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔ابھی ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلق...
امریکی سیاستدانوں کو بلیک میل کرکے اپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے کیلیے سی آئی اے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے گٹھ جوڑ کرلیا تھا اور اسی حکمت عملی کے تحت واشنگٹن ڈی سی میںمعروف سیاستدانوں اوردیگر اہم شخصیات کی جانب سے بچوں سے زیادتی اور ہم جنس پرستی کی خبروں کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے ایک خفیہ ایجنٹ نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میںیہ انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کا ہر تیسرا سیاستدان جنسی زیادتیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سی آئی اے اور موساد کی بلیک میل...
افغانستان میں اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ 20 عسکری گروپ اور خطے کے بہت سے جنگجو سرگرم ہیں اور افغانستان بدستور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا علاقائی اور عالمی میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ا س صورت حال کو تبدیل کرنے اور افغانستان سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرکے وہاں موجود دہشت گردوں کی وجہ سے خود افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کو دہشت گردی کے خطرات سے نجات دلانے کا طریقہ کار طے کرنے اور افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرکے افہام وتفہیم کا ماحول پیدا کرنے کے ...
شامی اپوزیشن نے ملک میں قیام امن کے لیے حال ہی میں روس اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین اور شرمناک جرم قرار دیا ہے۔ عربی خبررساں ادارے کے مطابق ایران اور روس کے باہمی سمجھوتے پر اپنا ردعمل بیان کرتے ہوئے شامی اپوزیشن کے سینئر مذاکرات کار محمد علوش نے کہا کہ انہیں شام کے حوالے سے روس اورایران کا فیصلہ قبول نہیں۔ بشار الاسد حکومت کے حامی دونوں ملکوں نے بحران کے حل کا اعلان نہیں بلکہ سنگین جرم کا اعلان کیا ہے۔ روسی اعلان ...
روس اور امریکا شام کے شمالی شہر حلب میں ایک مفاہمت کے قریب پہنچ گئے ہیں۔یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایک بیان میں کہی ہے۔روس کی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ ''گزشتہ چند روز کے دوران حلب کی صورت حال کے بارے میں دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ہم ایک مفاہمت پر اتفاق رائے کے نزدیک پہنچ گئے ہیں لیکن میں یہ خبردار کروں گا کہ کوئی زیادہ توقعات وابستہ نہ کی جائیں''۔قبل ازیں بدھ کو کریملن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حلب سے شامی باغیوں کے انخ...
فیڈرل سیکورٹی سروسز کے سربراہ کی آئی ایس آئی چیف سمیت دیگرانٹیلی جنس و دفاع کے افسران سے ملاقاتیں پاکستانی حکام سے مذاکرات کے بعد روس کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں روس کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور پاکستان نے روس کو گوادر پورٹ کے ذریعے گرم پانی تک رسائی دینے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ معاصر انگریزی روزنامے کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک و معاشی تعلقات میں 14 سال بعد اہم پیش رفت ہوئی ...
امریکا بھارت کو خطے کا چوکیداربناناچاہتا ہے جس میں حالیہ امریکی انتخابات کے بعد اضافہ متوقع ہے ،لیکن کیا مودی سرکارمیں پاکستان و چین سے ٹکرانے کا دَم ہے ،تجزیہ کاروں کا جواب نہیں میں ہے پاکستان کی ٹرمپ کو مبارکباداور کشمیر ثالثی کے وعدے یاد دلانے سے کام نہیں چلے گابلکہ امریکی کانگریسی ارکان کے درمیان بھرپور لابنگ کرکیپاکستان کی اہمیت کا احساس دلانے کی ضرورت ہے بھارت اور امریکا کے درمیان غیر معمولی طورپر بڑھتے ہوئے تعلقات کو پوری دنیا میں محسوس کیاگیاہے، خاص طورپر روس اور عو...
ہمیں بہت خوشی ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے اور واشنگٹن، لندن جو دنیا کو مصنوعی سرد جنگ کی جانب دھکیل رہے ہیں وہ رک جائیں گے،تجزیہ کار روس کی پارلیمان میں ارکان نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی خبر ملتے ہی مسرت کا اظہار کیا جبکہ روسی صدر نے بغیر کسی تاخیر کے ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ اس کے علاوہ روس کے سرکاری ٹی وی چینلز پر امریکی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات اچانک غائب ہو گئے اور ان کی جگہ ٹرمپ کی تعریف کی جانے لگی۔جس سے ظاہر ہوتاہے کہ ...
دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے دو ممالک سعودی عرب اور روس نے کہا ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے "مل جل کر کام" کریں گے لیکن پیداوار روکنے کے لیے آگے بڑھنے میں ناکام رہے۔ دونوں ممالک نے تعمیری مذاکرات کی اہمیت اور تیل پیدا کرنےوالے دونوں بڑے ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ جس کا ہدف تیل کی مارکیٹ کو استحکام دینا اور طویل المیعاد سرمایہ کاری کو دیرپا قائم رکھنا ہے۔ یہ مشترکہ بیان چین میں جاری جی20 اجلاس کے بعد ایک ملاقات میں جاری ...
ترکی میں ناکام بغاوت کے منصوبہ ساز فتح اللہ گولن امریکا کی سینٹرل انٹیلی جینس ایجنسی (سی آئی اے) کے لیے کام کرچکے ہیں، یہ بات روس کی دوما کےنمائندے اور اس کی تعلیمی کونسل کے سربراہ ویاکیسلاف نکونوف نے بتائی ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر جاری ہونے والی ایک تقریر میں نکونوف نے کہا کہ "گولن سی آئی اے کے لیے کام کرتے ہیں، اس لیے امریکا کبھی انہیں ترکی کے سپرد نہیں کرے گا۔ نکونوف نے کہا کہ "سی آئی اے کے سابق کارکن جارج فیڈاس اور گراہم فلر نے انقرہ کے لیے ترکی کے سابق سفیر مورٹن ابرامو...
روس نے جنوب مغربی سرحد پر اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کرلیا ہے جس کی وجہ نیٹو کی جانب سے عسکری موجودگی میں اضافہ اور یوکرین میں عدم استحکام ہے۔ اس امر کا اعلان روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کیا۔ ماسکو نے جنوب مغربی سرحد پر فضائی دفاع کا نظام بھی نصب کردیا ہے جبکہ کریمیا میں بڑے پیمانے پر فوجی دستے بھی صف آرا کردیے ہیں۔ سرگئی نے کہا کہ 2013ء سے ہم چار ڈویژن، 9 بریگیڈز اور 22 رجمنٹس بنا چکے ہیں۔ ان میں دو میزائل بریگیڈز بھی شامل ہیں جو اسکندر میزائل کمپلیکس سے لیس ...
روس کی سرحدوں کے ساتھ افواج کی تعیناتی پر نیٹو رہنماؤں کے اتفاق کے بعد روس نے "تیسری عالمی جنگ" کے لیے ضروری تیاری شروع کردی ہیں۔ اضافی دستوں کی تعیناتی نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں 'ایناکونڈا 16' کے بعد ہو رہی ہے، جس میں 20 مختلف نیٹو ممالک کے 30 ہزار سے زیادہ فوجیوں نے پولینڈ میں دس روز تک حصہ لیا۔ ایناکونڈا 16 کو سرد جنگ کے بعد سب سے بڑی جنگی مشقیں کہا جا رہا ہے۔ روس کے صدر ولادیمر پوتن نے ان اقدامات کو جارحانہ اور خطرناک اور "اشتعال انگیز" قرار دیا ہے۔ روسی س...
روس نے ایک نئے ہوائی جہاز کی رونمائی کی ہے جس کا مقصد ملک میں جہاز سازی کو ایک مرتبہ پھر فروغ دینا اور مغربی جہازوں پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ ایم سی 21 نامی دو انجن رکھنے والا یہ ہوائی جہاز چھوٹے اور درمیانے درجے کا فاصلہ طے کرنے والا مسافر طیارہ ہے، جس کی رونمائی سائبیریا کے شہر ارکوتسک میں ہوئی۔ اسے ارکوت کارپوریشن نے بنایا ہے جو سرکاری یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کا حصہ ہے۔ پرانے سوویت ڈیزائنوں کے مقابلے میں یہ نیا جیٹ وزن کم رکھنے اور ایندھن کے استعمال میں موثر ہونے ک...
نیٹو کے سینئر ترین ریٹائرڈ جرنیلوں میں سے ایک نے کہا ہے کہ اگر بالٹک ریاستوں میں نیٹو نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ نہ کیا تو ایک سال کے اندر روس کے ساتھ ایک نیوکلیئر جنگ کا خطرہ ہے۔ طبل جنگ بجاتے ہوئے 2011ء سے 2014ء تک یورپ میں نیٹو کے ڈپٹی سپریم الائیڈ کمانڈر رہنے والے جنرل رچرڈ شیرف نے کہا کہ اسٹونیا، لتھووینیا اور لیٹویا پر، جو سب نیٹو اراکین ہیں، حملہ کے سنجیدہ اماکنات ہیں اور مغرب کو ممکنہ سانحے سے بچنے کے لیے ابھی قدم اٹھانا ہوگا۔ ان کا یہ تبصرہ رومانیہ میں ...
روس نے نیٹو کی جانب سے پولینڈ اور بحیرۂ بالٹک کے دیگر علاقوں میں مجوزہ فوجی موجودگی پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تین نئے ڈویژنز مغربی و جنوبی علاقوں میں تعینات کرے گا۔ یہ نئے ڈویژن یوکرین، بیلاروس، جارجیا، فن لینڈ، آذربائیجان اور بالٹک ریاستوں کے ساتھ روس کی سرحدوں پر ہوں گے۔ وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ نیٹو کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے رواں سال کے آخر تک یہ ڈویژنز تیار کرلیے جائیں گے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ نیٹو خطے میں اس کی سالمیت کو چیلنج کر رہ...
روس کی فضائیہ کے طیارے بحیرۂ بالٹک میں بین الاقوامی سمندری حدود میں موجود امریکی بحری جہاز کے خطرناک حد تک قریب سے گزرے ہیں، جسے امریکا نے غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ جارحانہ پروازیں گزشتہ ہفتے کی گئی تھیں۔ جن میں ایک روسی ایس یو-24 طیارہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ڈونلڈ کک سے صرف 30 فٹ یعنی 9 میٹر کے فاصلے سے گزرا۔ امریکی فوج کی یورپی کمان کا کہنا ہے کہ ہمیں روس کی فضائیہ کی ان غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ حرکتوں پر سنگین خدشات ہیں۔ یہ اقداما...
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے سوموار کی شب اچانک شام سے روسی افواج کے انخلا کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ماسکو نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔ کریملن سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ " وزارت دفاع اور مسلح افواج کو جو اہداف دیے گئے تھے وہ بنیادی طور پر حاصل کرلیے گئے ہیں، اس لیے میں وزیردفاع کو حکم دیتا ہے کہ کل سے شام میں موجود افواج کے اہم حصے کو واپس بلا لیں۔" اس اچا...
روس اور شام نے گزشتہ اگست میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ماسکو کو خانہ جنگی کے شکار شام میں کھلی فوجی موجودگی کی اجازت ملی تھی اور گزشتہ چند ماہ میں روس نے کھلے بندوں شام میں کارروائیاں کی ہیں یہاں تک کہ ایک سرحدی تنازع میں ایک ترکی کے ہاتھوں ایک طیارہ بھی کھویا ہے۔ 26 اگست 2015ء کو دمشق میں ہونے والے معاہدے کی بیشتر تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی تھیں لیکن اب روس میں معاہدے کا کچھ متن سامنے آیا ہے جس کے مطابق یہ معاہدہ لامحدود مدت کے لیے ہے۔ اس معاہدے کے لگ بھگ ایک م...
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ ترکی کی قیادت کو روسی طیارہ گرانے پر پچھتانا پڑے گا۔ اللہ ہی جانتا ہے کہ انہوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا اور اللہ نے ترک حکمرانوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے ان کی عقل اور ذہن کو ماؤف کردیا ہے۔ یہ انتہائی سخت بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر پہلی بار باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب مولود جاووسوغلو کے درمیان بلغراد میں ملاقات ہوئی ہے۔ گو کہ اس سے خ...
روس نے اپنے انتہائی مشرقی جزائر پر دو جدید فوجی کمپاؤنڈز کی تعمیر شروع کردی ہے۔ ان متنازع جزائر پر ہونے والی اس سرگرمی سے جاپان کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوگا۔ وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ روس اتورپ اور کوناشر کے جزائر میں فوجی کمپاؤنڈز کی تعمیر میں مصروف ہے۔ کیورل جزائر کے سلسلے کے ان چار انتہائی جنوبی جزائر کے معاملے پر ماسکو اور ٹوکیو کے تعلقات عرصے سے کشیدہ ہیں اور جاپان بھی ان جزائر پر دعویٰ رکھتا ہے۔ 19 ہزار ر...
ترکی کی جانب سے شامی سرحد پر ایک روسی طیارے کو مار گرائے جانے کی خبر اس وقت زبان زدِ عام ہے۔ نہ صرف اس کے نتائج پر بحث کی جا رہی ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک بازار گرم ہے۔ ابلاغ کے ان جدید ذرائع پر ہی دو ایسی وڈیوز سامنے آئی ہیں، جن سے روس کا غضب مزید بھڑکے گا۔ ایک وڈیو میں روسی پائلٹ کی لاش پر نعرے لگاتے شامی باغی ہیں تو دوسری وڈیو میں ایک روسی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر پیش کی گئی پہلی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روسی لڑاکا طیارے کی تباہی کے بعد زمین...
شام-ترک سرحد پر روسی طیارے کے مار گرائے جانے کے بعد توقعات کے مطابق روس کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا، جس کے صدر ولادیمر پوتن نے نہ صرف ترکی پر داعش کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے بلکہ کہا ہے کہ ترکی کو اس کی حرکت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ ولادیمر پوتن اس وقت ساحلی شہر سوچی میں موجود ہیں، جہاں وہ اردن کے شاہ عبد اللہ دوئم کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ خبر موصول ہوتے ہی انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارے فوجی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں اور ...
شام میں مقامی و عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جنگ ایک نیا موڑ لے لیا ہے کیونکہ ترکی نے بارہا خبردار کیے جانے کے بعد بالآخر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ایک روسی لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کا ایک ایس یو-24 لڑاکا طیارہ صوبہ حطائے کے مقام پر ترکی کی سرحدی حدود میں گھس آیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق صرف 5 منٹ میں 10 مرتبہ اس جہاز کو آگاہ کیا گیا کہ وہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود باز نہ آنے پر ایک ترک ایف-16 طیارے نے جہاز کو مار گرایا۔...
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن کے مطابق داعش کو 40 ممالک سے سرمایہ حاصل ہو رہا ہے، جن میں جی20 کے رکن ممالک بھی شامل ہیں۔ جی20 اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی میں موجود روسی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ روس کے پاس ایسی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش دولت کہاں سے حاصل کررہے ہیں اور انہوں نے یہ معلومات جی20 سربراہان مملکت کے سامنے پیش بھی کی ہیں۔ جن کے مطابق خلائی سیارچوں اور فضا میں ہوائی جہازوں سے لی گئی تصاویر...
روس کی وزارت دفاع کی جانب سے ملک کی سلامتی کونسل کے پالیسی سازوں کے لیے جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پیرس حملوں کا تعلق "علامتی قتل عام" سے ہو سکتا ہے اوراس کے لیے ہدایات فری میسنز کے خفیہ عناصر نے دی تھیں جو اس وقت امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے)، فرانس کی ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل سیکورٹی(ڈی جی ایس ای)، برطانیہ کی خفیہ انٹیلی جنس سروس (ایس آئی ایس/ایم آئی6) اسرائیل کی ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری انٹیلی جنس (ڈی ایم آئی اور ویٹی کن میں با اختیار...
مصر کے صحرائے سینا میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کا معاملہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا لیکن ملنے والی چند لاشوں کا تجزیہ کرنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ زمین پر گرنے سےقبل جہاز میں کوئی دھماکا ہوا تھا۔ روسی ذرائع ابلاغ نے مصر کے فرانزک ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملنے والے کئی جسمانی اعضا کا معایَنہ ایسا ظاہر کرتا ہے کہ ان کی موت کسی دھماکے کے سبب ہوئی ہے۔ روس کا ایئربس اے 321 طیارہ گزشتہ سنیچر کو شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرزبرگ روانہ ہوا تھا لیکن پرواز بھ...
روس کا ایک مسافر طیارہ مصر کے جزیرہ نما سینا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس سے سوار تمام 224 مسافر مارے گئے ہیں۔ یہ روس کی تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ ہے۔ ہلاک شدگان میں 25 بچوں اور 140 خواتین کے علاوہ عملے کے 7 اراکین بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر مسافر اپنے خاندانوں کے ساتھ سفر کررہے تھے جو تعطیلات منانے کے بعد ملک واپس جا رہے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ سنیچر کو علی الصبح پیش آیا جب بدقسمت طیارہ سیاحتی مقام شرم الشیخ سے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اڑانے بھرنے کے 23 ...
بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں روس نے اپنی جنگی مشقیں شروع کردی ہیں جس کے دوران بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے تجربات بھی کیے گئے جو ملک کے بڑھتے ہوئے فوجی عزائم کو ظاہر کررہے ہیں۔ شام میں فوجی مداخلت کے ذریعے ایک عالمی بحران جنم دینے والے روس کی وزارت دفاع کہتی ہے کہ مشقوں میں زمین، سمندر اور فضا سے مختلف میزائل داغ کر انہیں آزمایا گیا۔ یہ رواں سال روس کی سب سے بڑی فوجی مہم ہے۔ یہ جنگی مشقیں ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہیں جب امریکا، سعودی عرب، ترکی، ایران اور درجن بھر ممالک کے سا...
روس کے صدر ولادیمر پیوتن نے امریکا میں شام کی تازہ ترین بمباری کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ "دہشت گردی پر غلبہ پانا ناممکن ہے جب تک آپ اپنی ناپسندیدہ حکومتوں کا تختہ الٹنے کے لیے انہی دہشت گردوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے۔" مشرق وسطیٰ میں امریکا کی دیوانہ وار مداخلت پر مہارت سے طنز کرتے ہوئے پیوتن نے کہا کہ "ڈبل گیم کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، ایک ہی وقت میں دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ بھی، اور اسی دوران چند ایسے مہروں کو استعمال بھی کرنا تاکہ مشرق وسطیٰ کے کھی...
روس چند ایسے تجربات کررہا ہے جن کے ذریعے وہ دیکھے گاکہ وہ ورلڈ وائیڈ ویب سے نکل سکتا ہے یا نہیں تاکہ ملک کے اندر اور بیرون ملک معلومات کی ترسیل کو گھٹایا جا سکے۔ ماہرین نے برطانیہ کے روزنامہ ٹیلی گراف کو بتایا ہے کہ یہ تجربات کسی بھی ممکنہ مقامی سیاسی بحران کی صورت میں معلومات کو مکمل طور پر اپنے اختیار میں رکھا جا سکے اور اس سے بھی بڑھ کر مقصد یہ تھا کہ عالمی ناٹرنیٹ سے جدا ہونے کے بعد روس کا انٹرنیٹ کام جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس خاص تجربے کا حکم...
شام کے تنازع میں روس کی براہ راست مداخلت روسی مسلمانوں کو مزید تقسیم کررہی ہے۔ گو کہ روس میں موجود مسلمان کبھی متحد نہیں رہے لیکن تازہ ترین صورتحال نے اس خلیج کو مزید گہرا کردیا ہے۔ روس نے ایک ہفتہ قبل شام میں فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بارے میں ماسکو کا دعویٰ ہے کہ وہ دولت اسلامیہ (داعش) اور دیگر شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنا رہا ہے جبکہ ترکی اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک کو خطرہ ہے کہ حقیقی ہدف شامی صدر بشار الاسد کے خلاف برسر پیکار شامی گروہ ہیں۔ 2011ء کی م...
روس کے دارالحکومت ماسکو میں یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ماسکو مسجد کے شاندار افتتاح کے موقع پر صدر ولادیمر پیوتن کے علاوہ ترکی کے صدر رجیب طیب اردوغان اور فلسطین کے صدر محمود عباس بھی موجود تھے۔ 20 ہزار مربع میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلی اس مسجد میں 10 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے اوریوں یہ براعظم یورپ کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔ ولادیمر پیوتن نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ "یہ مسجد ماسکو اور ملک بھر کے مسلمانوں کے لیے روحانی مرکز کی حیثیت اختیار...