... loading ...
ترکی میں کرونا کا دوسرا مریض سامنے آ گیا، بھارتی شہر ممبئی میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔دنیا بھر میں کرونا کا خوف پھیل گیا، برطانیہ میں فلو ہونے پر شہریوں کو سات روز تک الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب ورلڈ ٹریول کونسل کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے سیاحت کے شعبے سے 50 ملین نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ کرونا کی وجہ سے مختلف ملکوں میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کروز شپ سروس بھی معطل ہے ۔کرونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے دنیا بھر کے ممالک نے سفری پا...
ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں جس کے نتیجے میں 19افراد ہلاک، 750 سے زائد زخمی جبکہ 30افراد لاپتہ ہوگئے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں عمارتوں کے ملبے تلے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترکی کے صوبائی گورنر نے کہا کہ مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 19افراد ہلاک اور 750سے زائد زخمی ہوگئے ،مزید ...
ترکی نے باور کرایا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حماس قومی دھارے میں رہتے ہوئے فلسطینی کی آزادی کی جدو جہد کررہی ہے ۔ ترکی حماس کی حمایت جاری رکھے گا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ترکی کو تل ابیب کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دینے کی باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ ترکی اسرائیلی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے یہ دعوی اور الزام بے بنیاد...
ترکی نے امریکی سینٹ کی طرف سے آرمینی باشندوں کے قتل عام سے متعلق ایک بل کی منظوری پر سخت رد عمل ظاہرکیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینٹ کی قرارداد سے واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق انقرہ نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے آرمینی نسل کشی کو تسلیم کرنے کے لیے ایک قرارداد منظور کرکے امریکا اور ترکی کے باہمی تعلقات خطرے میں ڈال دئیے ہیں۔ترکی کے ایوان صدر کے ڈائریکٹراطلاعات فخرالدین الٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی کان...
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے لییایک بل پر رائے شماری کے بعد ریپبلکن سینیٹر جیمز رچ نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ترکی کو خراب راستے پرڈال دیا ہے ۔مسٹر رچ نے 'العربیہ' اور 'الحدثہ' چینلز کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوآن کے فیصلے اور اقدامات ترکی کے لیے تکلیف دہ نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی غلط سمت کی طرف جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انقرہ کے خلاف پابندیوں کے بل پر رائے شماری کے بعد ترک حکام کو اپنے فیصلو...
ترکی کے صدر رجب طیب ا ردوان نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورت حال تیزی کے ساتھ مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے ، بعض عرب ممالک اور مغرب فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس طرح مغرب اور عرب ممالک بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم میں قصور وار ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سماجی امور سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ القدس کا د...
ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے 42 پاکستانی غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن جاری ہے ،ترکی نے غیرقانونی طور پر مقیم42 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا ۔غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں ایف آئی اے سیل منتقل کردیاگیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے سابق وزیراعظم احمد دائود اوگلوکی شہیر استنبول یونیورسٹی کو بند کردیا جس کے بعد ہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر نے احمد دائود اوگلو کوپارٹی چھوڑنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے یہ سزا دی ہے جبکہ یونیورسٹی کوملنے والی رقم بھی بند کردی اور یونیورسٹی کے اثاثے بھی منجمد کردئیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے خلق بنک کو شہیر استنبول یونیورسٹی کوفنڈز کی فراہمی پرپابندی لگا ئی ہے۔ اوگلو نے یہ درس گاہ 2008 م...
امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ شامی کْردوں کے خلاف کسی بھی قسم کے جنگی جرائم یا نسلی تطہیر سے باز رہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن کے دورے کی تیاری میں مصروف ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوبرائن کا کہنا تھا کہ وہ شمال مشرقی شام میں ترکی کے حملے کے بعد وہاں ممکنہ جنگی جرائم ...
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن آئندہ ہفتے امریکا کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں مگر دوسری طرف ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان جاری بعض اختلافات اور تنازعات ایردوآن کے دورے کو منسوخ کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تین ترک عہدیداروں نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردوآن ایک صدی قبل آرمینیائی باشندوں کے قتل کے واقعات کو امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے نسل کشی قرار دینے اور انقرہ کے خلاف نئی پابندیاں عاید کرنے کے امکانات کے پیش نظر امریکا کا...
ترک صدر رجب طیب اردوآن نے شمال مشرقی شام میں اپنے فوجی آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے یہ صحرائی علاقہ کردوں کے لیے نہیں بلکہ عربوں کی رہائش کے لیے ہے۔ وہ یہ بھول گئے کہ ترکی فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہزراوں کرد شہری جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد تھی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردوآن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کرد عسکریت پسندوں نے انخلا کے دورانیے کے بعد اگر وہ شام کے محفوظ علاقے میں دکھائی دیں تو ترکی ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی الیکٹرانک (ای) سگریٹ کی کمپنی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ اپنی مصنوعات ترکی میں فروخت کریں۔ استنبول میں تمباکو نوشی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر تجارت کو حکم دیا ہے کہ ترکی میں الیکٹرانک سگریٹ کی اجازت نہیں دینی کیوں کہ اس زہر سے تمباکو کی کمپنیاں امیر ہوتی جارہی تھیں۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ترکی کی آبادی کے 27 فیصد 15 سالہ نوجوان سگریٹ پیتے تھے ، جبکہ 2010 میں 31...
ترکی اور امریکا کے درمیان شام میں کردوں کے خلاف جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد ترکی نے شام میں عارضی طور پر سیز فائر کا اعلان کرتے ہوئے کردوں کو نکلنے کے لیے پانچ دن کی مہلت دے دی۔جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرنے انقرہ پہنچے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچایا، ان کے ساتھ وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں مائیک پینس نے بتایا کہ امریکا اور ترکی کے درمیان...
شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے بعد امریکا نے ترک حکومت اور صدر طیب ایردوآن کے خلاف مزید اقدامات پرعمل درآمد شروع کیا ہے۔ ری پبلیکن رکن کانگرس سینیٹر لنڈسی گراہم اور متعدد امریکی سینیٹرز نے کانگرس میں ایک نیا بل پیش کیا ہے جس میں ترک عہدیداروں اور اداروں پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ ترک صدر طیب ایردوآن اور ان کے خاندان کے اثاثوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرے۔ اس بل میں روس ، ایران اور ترکی کے لیے شام میں تیل پیدا کرن...
شام پر ترک حملے کے بعد امریکا نے ایکشن لیتے ہوئے ترکی پر پابندیاں عائد کردیں جب کہ صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ ترکی کی معیشت کو برباد کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ترکی کی وزارت دفاع اور توانائی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ ترکی کے دو وزرا اور تین سینئر عہدیداروں پر بھی پابندی لگادی گئی ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ترکی پر عائد کی گئی پابندیاں بہت سخت ہیں جو اس کی معیشت پر بہت زیادہ اثر...
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے شہر راس العین میں ترکی کے فضائی حملے میں شہریوں اور صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے بتایا کہ یہ حملہ شمالی شام کے علاقے القاشملی سے راس العین میں یکجہتی کے لیے آنے والے ایک گروپ پر کیا گیا۔شام میں کردوں کی نمایندہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز'ایس ڈی ایف' کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے "سویلین قافلے" پر حمل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کردوں کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیلی فوج کے طویل المیعاد منصوبے پرپانی پھیر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے موجودہ آرمی چیف نے کثیر سالہ منصوبہ تیارکیا تھا جس کی نگرانی آرمی چیف اویو کوحاوی خود کررہے تھے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کرد آبادی کی حمایت سے دست برداری کا اعلان کرکے اسرائیل کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لیے امریکی صدر کا ترکوں کی حمایت ترک کرنا حیران کن ہے ۔ اسرا...
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا نے ترکی کو شام میں فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹی وی چینل پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ اطلاعات بالکل غلط ہیں کہ امریکا نے ترکی کو اس آپریشن کی اجازت دی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکی کو کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔اگر امریکا نے ترکی کو اجازت نہیں دی تو شام سے فوج کیوں نکالی، اس سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے شام سے امریکی فوجی نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ترکی کے حفاظتی خدشات...
اسرائیلی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ یسرایل کاٹز کے ایما پر''مقبوضہ بیت المقدس''میں ترک حکومت کی سرگرمیوں اور ترکی کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر پابندی لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ترکی کی سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے القدس میں ترک حکومت کے تعاون سے شروع کی گئی کسی بھی قسم کی سرگرمی پرپابندی لگانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا ...
ترک پارلیمنٹ کے اسپیکرمصطفی سینٹوپ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا ساتھ دینا ترکی کی ذمہ داری ہے ۔ ترک پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر مصطفی سینٹوپ نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ترکی اس مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترک قوم جنگ آزادی کے دوران ہندوستانی مسلمانوں کی مدد کو نہیں بھول سکی اور نہ ہم نے اس دوستی کو بھلایا ہے ۔ترک اسپیکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں کرفی...
تر ک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی سلامتی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا، عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے میں ناکام رہے جو 72 برسوں سے حل طلب ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کر یں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طیب ادوان نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے میں ناکام رہے جو 72 برسوں سے حل طلب ہے ۔ترک صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی سلامتی و استحکام کو مسئلہ کشمی...
جولائی 2016ء کو ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد صدر طیب ایردوآن نے اقتدار پراپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے اپنی مسلح افواج بالخصوص فضائیہ کو کمزور کردیا۔امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت نے ایف 16 جنگی طیاروں کے 300 ماہر ہوا باز ملازمت سے فارغ کردیے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ہوازوں کی ملازمت سے برطرفی نے ترک فضائیہ میں قحط الرجال پیدا کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سولہ جولائی 2016ء کے بعد حکو...
ترکی کے ایک نجی ٹی وی چینل فاکس ٹی وی سے وابستہ ایک ترک سینئر صحافی اور ٹی وی شوکے میزبان فاتح بورتاکال نے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے دھمکی کے بعد عہدے استعفیٰ دے دیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک ٹوئٹ میں مستعفی ہونے والے صحافی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل انہیں صدر طیب اردوان کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد اس نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاتح برتاکال کا پروگرام کے مقبول پروگرامات میں سے ایک تھا۔ فاتح کے استعفے کے بعد اس پروگ...
سعودی صحافی خاشقجی کی منگیتر ہاتف چنگیز نے وائٹ ہاؤس مدعو کیے جانے کے باوجود یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ترک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس دعوت نامے کا مقصد امریکا میں رائے عامہ پر اثر انداز ہونا تھا۔ٹی وی انٹرویو میں نم آنکھوں کے ساتھ انھوں نے اس دن کو یاد کیا جب ان کے منگیتر غائب ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے علم میں ہوتا کہ سعودی انھیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو وہ انھیں کبھی بھی ق...
برطانوی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کی باقیات مل گئی ہیں۔برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی روڈینا پارٹی کے رہنما داغو پیرینک نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے جسمانی اعضاء ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی کے گھر کے باغ میں واقع کنویں سے مل گئے ہیں۔ایک دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کے اعضاء سعودی قونصلر جنرل کے گھر سے ملے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ می...
امریکا نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ اسے وہ ریکارڈنگ فراہم کرے جس کے بارے میں کہا جا رہا کہ اس میں ٹھوس ثبوت ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ترکی سے وہ ریکارڈنگ مانگی ہے، اگر اس کا وجود ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تردید کی وہ سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ خاشقجی کو آخری مرتبہ استنبول میں سعودی قونصل خانے میں دو ہفتے قبل دیکھا گیا تھا۔ت...
جلاوطن مبلغ فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں ترکی میں مزید 110 فوجیوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا کہ ان فوجیوں میں تین کرنل، دو لفٹیننٹ کرنل، چھ میجر اور تین کپتان شامل ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گیے یہ تمام افراد حاضر سروس اہلکار تھے۔ واضح رہے کہ جولائی 2016ء میں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سینکڑوں فوجیوں کو مقدمات اور ملازمتوں سے برطرفی کا سامنا کر...
ترکی نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کے لیے چین کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، جس کے بعد ترکی میں تیسرے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی راہ ہموار ہوگی۔ اس معاہدہ پر اصل میں 2012ء میں دستخط ہوئے تھے لیکن ایسے بین الاقوامی معاہدے اس وقت تک موثر نہیں ہوتے جب تک کہ سرکاری جریدہ میں اشاعت کے ساتھ ان کی باضابطہ تصدیق نہ ہو۔ ترکی کا پہلا نیوکلیئر پاور پلانٹ روس تعمیر کر رہا ہے جبکہ جاپان اور فرانس کا مشترکہ منصوبہ شمالی ترکی میں دوسرا پاور پلانٹ تعمیر کرے گا۔ چین تیسرے...
ترکی نے تاریخ میں پہلی بار پولیس کی خواتین اہلکاروں کو حجاب پہننے کی اجازت دی ہے کہ وہ اپنے یونیفارم سے ملتے رنگ کے اسکارف پہن سکتی ہیں۔ سرکاری جریدے سے اعلان کردہ اس فیصلےکا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ حکمران عدالت و ترقی پارٹی (اے کے پی) کی جڑیں اسلام پسند سیاست میں ہیں اور وہ طویل عرصے سے عورتوں کے حجاب پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے کام کر رہی تھی۔ انہی کے دور اقتدار میں ترکی نے 2010ء میں جامعات میں حجاب پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 2013ء میں سرکاری ت...
ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اب دہشت گردی کے خلاف کھلی جنگ کا سامنا کر رہا ہے۔ جمعے کو کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے حملے میں 11 افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ترکی میں دہشت گردی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔ "کوئی دہشت گرد تنظیم ترکی کو مجبور نہیں کر سکتی۔ ہم نے ان دہشت گردوں کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کیا ہے۔" روزنامہ حریت کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ "جس طرح جنگ آزادی میں بابائے قوم نے کہا تھا "آزادی یا ...
ترکی میں فوج کی ناکام بغاوت کے بعد اب یہ بات ہرگزرتے دن پایہ ثبوت کو پہنچ رہی ہے کہ اس کی پشت پر فتح اللہ گولن اور امریکا کی مشترکہ منصوبہ بندی موجود تھی۔ اس تاثر کو مضبوط کرنے میں خود فتح اللہ گولن کے بیانات نے بھی خاصا کردار ادا کیا ہے۔ اب فتح اللہ گولن نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا اُنہیں ہرگز ترکی کے حوالے نہیں کرے گا۔اُن کے اپنے الفاظ اس ضمن میں یہ تھے کہ "امریکا ترکی کی جانب سے باضابطہ درخواست کے باوجود اُنہیں بے دخل نہیں کرے گ...
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت سے پہلے دہشت گردی کی منظم وارداتوں کا جو سلسلہ دیکھا گیا تھا وہ بغاوت کے بعد پھر شروع کر دیا گیا ہے۔ اب دہشت گردی کی وارداتوں میں کچھ نئے رجحانات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ جس کا تازہ اظہار شام کی سرحد کے قریب ترکی کے شہر غازی عنتب میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے سے ہوا ۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 51 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہو گئے ہیں۔ غازی عنتب کے گورنر علی یرلی کایا کے مطابق ہفتے کی شب شاہین بے ضلع میں ہونے والی ایک شادی کی ای...
انقرہ اور مغرب کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ترکی نے امریکی ڈالرز سے پیچھا چھڑانے اور نیٹو سے نکل جانے کے منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے ترکی کو یاددہانی کے صرف ایک روز بعد کہ وہ اب بھی نیٹو کا رکن ہے، ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے کہا ہے کہ ملک دفاعی صنعت کے تعاون کے لیے نیٹو سے باہر دیگر آپشنز پر بھی غور کر سکتا ہے، البتہ اس کا پہلا انتخاب ہمیشہ نیٹو اتحادیوں کے ساتھ تعاون ہوگا۔ یہ بیان و فوری تردید اسی روز سامنے آئی ہے جب ترکی نے کہا کہ وہ شام میں...
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک میں ناکام بغاوت کے بعد مغربی رہنماؤں کی جانب سے انقرہ کے ساتھ اظہار یکجہتی نہ کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک جنہیں ترکی میں جمہوریت کے بجائے باغیوں کی فکر کھائے جا رہی ہے، ہر گز ترکی کے دوست نہیں ہو سکتے۔ انقرہ کے صدارتی محل میں گفتگو کرتے ہوئے اردوغان نے کہا کہ 15 جولائی کو بغاوت کی کوشش پر ترک حکومت کے ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنانے والے رہنماؤں کو "اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے"۔ انہوں نے کہا کہ "جب پانچ سے دس لوگ کسی دہشت...
ترکی میں ناکام بغاوت کے منصوبہ ساز فتح اللہ گولن امریکا کی سینٹرل انٹیلی جینس ایجنسی (سی آئی اے) کے لیے کام کرچکے ہیں، یہ بات روس کی دوما کےنمائندے اور اس کی تعلیمی کونسل کے سربراہ ویاکیسلاف نکونوف نے بتائی ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر جاری ہونے والی ایک تقریر میں نکونوف نے کہا کہ "گولن سی آئی اے کے لیے کام کرتے ہیں، اس لیے امریکا کبھی انہیں ترکی کے سپرد نہیں کرے گا۔ نکونوف نے کہا کہ "سی آئی اے کے سابق کارکن جارج فیڈاس اور گراہم فلر نے انقرہ کے لیے ترکی کے سابق سفیر مورٹن ابرامو...
ترکی میں برسر اقتدار عدالت و ترقی پارٹی (اے کے پی) کے نائب چیئرمین یاسین آقتائی نے کہا ہے کہ بغاوت کی کوشش نے ملک کے عوام کو متحد کردیا ہے۔ انقرہ میں واقع پارٹی کے صدر دفاتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آقتائی نے کہا کہ ہمارے عوام نے ٹینکوں اور گولیوں کے سامنے خودکو ڈھال بنایا۔ لیکن بہت سارے لوگ شہید ہوئے۔ اب تک یہ تعداد 246 ہے جن میں 62 پولیس افسران اور پانچ فوجی بھی شامل ہے۔ باقی عام شہری تھے۔" آقتائی نے بتایا کہ 2185 افراد زخمی ہوئے؛ 461 ہسپتالوں میں زیر علاج...
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر رجب طیب اردوغان نے تین مہینے کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کی وجہ ذمہ دار افراد کے خلاف فوری و موثر کارروائی کرنا ہے۔ یہ اعلان قومی سلامتی کونسل کے گھنٹوں جاری رہنے والے طویل اجلاس کے بعد براہ راست قومی ٹیلی وژن پر کیا گیا۔ طیب اردوغان نے کہا کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے حقوق و آزادی کو درپیش خطرات کو کم کرنے کے لیے فوری اور موثر قدم اٹھانا ہے۔ اردوغان نے کہا کہ...
جب ترکی کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کردی گئیں اور انجرلک کی بڑی ایئربیس سے امریکا کے تمام مشن رک گئے کہ جہاں پر امریکا کے 50 ایٹم بم بھی موجود ہیں، ایسا لگ رہا تھا کہ صدر طیب اردوغان کے سب سے بڑے دشمن فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے اس ایئربیس کو "یرغمال" بنالے گا اور اسی روز صدر طیب اردوغان نے امریکا سے واقعی مطالبہ کر بھی دیا کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرے جو اس وقت امریکی ریاست پنسلوینیا میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ عین اسی وقت ترک وزیر محنت سلیما...
ترکی میں افواج کے چھ کمانڈروں کو ناکام بغاوت سے تعلق کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں جنرل آکن اوزترک بھی شامل ہیں کہ جو 90ء کی دہائی میں اسرائیل کے لیے ترکی کے ملٹری اتاشی تھے۔ اوزترک، جنہوں نے بعد میں ترک فضائیہ کے کمانڈر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں، 1998ء سے 2000ء تک تل ابیب میں موجود ترک سفارت خانے میں کام کیا۔ 64 سالہ فوجی شخصیت نے گزشتہ سال فضائیہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا لیکن ترکی کی سپریم ملٹری کونسل میں بدستور کام کر رہے تھے۔ اب ترک حکومت بالخصوص ...
ترکی میں فوج کے باغی گروپ کی جانب سے رجب طیب اردوغان کی منتخب حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی ہے۔ صدر رجب طیب اردوغان کی اپیل پر عوام فوج کے باغی ٹولے کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر امڈ آئے۔ اس دوران میں ترک صدر رجب طیب اردوغان استنبول سے فوراً انقرہ پہنچے۔ اور صدارتی محل میں ایک پریس بریفنگ کا اہتمام کیا ۔ جس میں اُنہوں نے کہا کہ بغاوت میں ملوث فوجیوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ترکی کے فوجی سربراہ جنرل ہلوسی آکار کو بغ...
ترکی میں فوج کے ایک ٹولے کی جانب سے اقتدارپر قبضے کی کوشش کے فوراً بعد ترکی کے مقبول ترین صدر رجب طیب اردوان نے فوراً ہی ایک موبائل فون کے ذریعے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے عوام سے اس بغاوت کو ناکام بنانے کی اپیل کی اور اُنہیں گھروں سے باہر سڑکوں پرآنے کا کہا۔ ترک صدر نے اس اپیل کے ساتھ ہی یہ اعلان کیا کہ وہ استنبول سے دارالحکومت انقرہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ ترک صدر کے اس اعلان کے فوراً ہی بعد عوام بڑی تعداد میں تقسیم اسکوائر پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ ایک طرف عوام بلاخوف...
ترکی میں فوج کے ایک ٹولے کی ناکام بغاوت کے بعد یہ بات منکشف ہو رہی ہے کہ ترکی کے منتخب جمہوری نظام کو اُتھل پتھل کرنے والے فوجی دراصل فتح اللہ گولن سے متاثر تھے۔ فتح اللہ گولن ایک ترک مبلغ اور گولن تحریک کے بانی ہیں۔ جو ترکی میں تحریک خذمت (خدمت) کے نام سے معروف جماعت ہے۔ فتح اللہ گولن ترکی کی ایک انتہائی متنازع شخصیت کا روپ دھار رہے ہیں۔ وہ 1999 سے امریکی ریاست پنسلوینیا کے ایک شہر سیلرزبرگ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ فتح اللہ گولن 27 اپریل 1941 میں اناطو...
ترک آئین میں فوج کو ملکی سلامتی کا محافظ قرار دینے کے باعث ملک میں فوجی بغاوتوں کے محرکات جنم لیتے رہے۔ ترک فوج نے مختلف مواقع پر بغاوت کر کے جمہوریت کو تہس نہس کیا۔ گزشتہ دس برسوں میں ترکی کی اردوان حکومت کی معاشی کامیابیوں کے باعث مسلح افواج کا کردار رفتہ رفتہ پس منظر میں چلا گیا۔ مگر مسلح افواج کو ترکی میں روایتی طور پرایک مضبوط سیاسی قوت اور اتاترک کی جمہوریہ کے محافظ کے طور پر پیش کیا جاتا رہا۔ اس تناظر میں فوج نے اپنے تئیں خود کانصب العین جمہوریت، سیکولرازم اور اتاترک ک...
ترکی میں فوج کے ایک گروپ نےاقتدار پر قبضے کی کوشش کی ہےاور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایوان صدر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ جبکہ اپنے ہی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل حلوثی اکرکو یرغمال بنا لیا ہے۔ مزید براں سرکاری ٹیلی ویژن پر قبضہ کرکے اُس کی نشریات کو کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں اُس کی نشریات کو بحال کردیا گیا۔ اب سرکاری نشریات کو فوج کے باغی گروہ کی جانب سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ نجی چینلز کی نشریات تاحال جاری ہے۔ البتہ ترکی کے تمام ہوائی اڈے بند اور پروازیں منسوخ کردی گئ...
ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر ہونے والے خودکش بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوگیے ہیں جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے بین الاقوامی ٹرمینل کے داخلی دروازے کے سامنے پارکنگ ایریا کی فٹ پاتھ پر ہوئے۔ استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایشیا اور یورپ سے آنے والی پروازوں کے باعث ہمیشہ ہجوم رہتا ہے۔یہ یورپ کا تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔ صر...
روس نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمر پوتن سے رابطہ کرکے اس واقعے پر معذرت طلب کرلی ہے جس میں ترک افواج نے شامی سرحد پر ایک روسی طیارہ مار گرایا تھا۔ اس حرکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات سخت کشیدہ ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد روس کے صدر ولادیمر پوتن نے بارہا ترکی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس پر معافی مانگے اور اب یہ تازہ ترین قدم انقرہ کے ساتھ تعلقات کے خاتمے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ "ترک سربر...
ترکی نے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پوپ نے 1915ء میں سلطنت عثمانیہ کے ہاتھوں آرمینیائی باشندوں کے مبینہ قتل عام کو "نسل کشی" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پاپائیت کی "صلیبی ذہنیت" کو ظاہر کرتا ہے۔ جمعے کو آرمینیا کے دارالحکومت یریوان روانگی سے قبل پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں اس قتل عام کے بارے میں "نسل کشی" کے الفاظ استعمال کیے تھے جو پہلی جنگ عظیم کے دوران عثمانی افواج نے آرمینیا کے باشندوں کا کیا تھا۔ ترک نائب وزیر اعظم نور الدین چانکلی نے کہا ہے کہ پوپ کا بیان انتہائ...
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ یورپ دہشت گرد گروہوں کے سیاسی ونگز کی محفوظ جنت بن چکا ہے، اور انسداد دہشت گردی کے قوانین تبدیل کرنے پر یورپ کی جانب سے ترکی کو لیکچر دینا "مذاق" کے مترادف ہے۔ یورپی یونین نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تارکین وطن کا یورپ میں داخلہ روکنے میں مدد کرنے پر ترکوں کو بغیر ویزے کے سفر کی اجازت دی جائے گی لیکن ترکی کو اپنے انسداد دہشت گردی کے قوانین تبدیل کرنا ہوں گے تاکہ انہیں یورپی یونین کے معیار کے مطابق لایا جائے۔ انقرہ میں کیے گئے خطاب...
ترکی کا دارالحکومت انقرہ ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے حملے کی زد میں آ گیا ہے، جس میں ایک کار بم کے ذریعے کیے گئے خودکش حملے میں 34 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ایک خاتون سمیت دو افراد اس کار میں سوار تھے جو ایک مصروف عوامی علاقے میں دھماکے سے پھٹ گئی اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ گو کہ ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی لیکن خدشہ یہی ہے کہ یہ حملہ کرد باغیوں نے کیا ہے۔ یہ واقعہ انقرہ کے چوک قزل آئی کے قریب اتاترک بلواری کے بس اسٹاپ پر ہوا ...
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی اس وقت دھماکے سے پھٹ گئی جب ایک فوجی قافلہ اس کے قریب سے گزررہا تھا۔ یہ دھماکا پارلیمنٹ اور فوجی ہیڈکوارٹر کے قریبی علاقے میں ہوا۔ انقرہ کے گورنر مہمت کے مطابق حملے کا ہدف فوجی قافلہ ہی تھا۔ دھماکے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر نے حمل...
امریکا میں بائیں بازو کے اہم دانشور نوم چومسکی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ منگل کو استنبول کے مرکزی سیاحتی علاقے میں بم حملے کے بعد طیب اردوغان نے نوم چومسکی اور ان تمام "نام نہاد دانشوروں" پر سخت تنقید کی تھی جنہوں نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے، جس میں ترکی سے جنوب مشرق میں کردوں کا "باضابطہ قتل عام" روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اردوغان نے چومسکی کو علاقے کا دورہ کرنے کے لیے بھی مدعو کیا، جس...
ترکی کے شہر استنبول کے مرکزی سیاحتی مقام سلطان احمد اسکوائر پر ایک زبردست دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں آخری اطلاعات کے مطابق 9 جرمن سیاحوں سمیت 10 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا اس قدر زوردار اور طاقتور تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور کئی سیاحوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سڑک پر ایک میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ استنبول کے وسط میں واقع تاریخی چوک میں ایک شامی خودکش بمبار ...
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں کہ داعش کے ساتھ تیل کی غیر قانونی تجارت میں درحقیقت روس ملوث ہے۔ انہوں نے یہ جوابی وار اس وقت کیا ہے جب ایک روز قبل ہی روس نے الزام لگایا تھا کہ ترکی داعش کے ساتھ تیل کی تجارت کر رہا ہے بلکہ طیب اردوغان کا خاندان اس سے ذاتی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس الزام کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وہ دنیا کے سامنے ان ثبوتوں کو لے کر آئیں گے۔ طیب اردوغان نے کہا کہ "حقیقت یہ ہے کہ روس کے اس الزام کو خو...
شام میں مقامی و عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جنگ ایک نیا موڑ لے لیا ہے کیونکہ ترکی نے بارہا خبردار کیے جانے کے بعد بالآخر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ایک روسی لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کا ایک ایس یو-24 لڑاکا طیارہ صوبہ حطائے کے مقام پر ترکی کی سرحدی حدود میں گھس آیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق صرف 5 منٹ میں 10 مرتبہ اس جہاز کو آگاہ کیا گیا کہ وہ سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود باز نہ آنے پر ایک ترک ایف-16 طیارے نے جہاز کو مار گرایا۔...
یکم نومبر، ترکی کی تاریخ کا وہ دن ہے جب 1923ء میں مصطفیٰ کمال اتاترک نے سلطنت عثمانیہ کے 623 سالہ اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا۔ آخری عثمانی سلطان وحید الدین ششم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر جلاوطن کردیا گیا۔ لیکن اب یکم نومبر اس مایوس کن دن کے طور پر نہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک امید کی ایک نئی کرن کے طور پر ابھرا ہے۔ ترکی میں عثمانیوں کی وارث عدالت و ترقی پارٹی نے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرلی ہے اور تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ جون 2015ء ہونے والے ان...
ترکی میں آج انتخابات کا دن ہے۔ جون میں ہونے والے انتخابات کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کے غالب اکثریت حاصل نہ کرنے اور اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے چھ ماہ بعد یہ ترکی کے اہم ترین انتخابات ہیں۔ پس منظر جون میں صدر رجب طیب ایردوغان کی عدالت و ترقی پارٹی 2002ء کے بعد پہلی بار غالب اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور مخالف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہو سکی تھیں۔ موجودہ حالات جون سے اب تک صرف چھ ماہ میں ترکی میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔ اس عرصے میں تر...
ترکی چھ ماہ میں آج اپنے دوسرے اور اہم ترین انتخابات کے مرحلے سے گزر ے گا۔ ایک ایسے موقع پر جب ملک کئی بحرانوں کا سامنا کررہا ہے، یہ انتخابات ترکی کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ملک میں انتخابات کی تاریخ بہت پرانی ہے بلکہ تمام مسلم اکثریتی ممالک میں سب سے پہلے جدید انتخابات ترکی ہی میں ہوئے۔ موجودہ ترکی میں پہلے جدید انتخابات 1840ء میں اس وقت ہوئے جب یہ سلطنت عثمانیہ کا حصہ تھے۔ گوکہ اس کی صورت جدید دور سے کچھ مختلف تھی کیونکہ اس میں مقامی اراکین پارلیمان کو دیہی علاقوں میں مقر...
ترکی میں انتخابات سے محض ایک روز قبل کرنسی 'لیرا' چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آئندہ حکومت کے قیام پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ آج یعنی اتوار کو ہونے والے انتخابات ایک مرتبہ پھر غیر فیصلہ کن ہی کیوں نہ ہو، ایک اتحادی قومی کے قیام کو دیکھتے ہوئے معیشت میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ انتخابات سے قبل آخری دن کرنسی نے ایک اور جست لگائی اور یوں اکتوبر کے مہینے میں کل 3.8 فیصد کا اضافہ پایا۔ ڈالر کے مقابلے میں لیرا0.7 فیصد مزيد بڑھتے ہوئے ...
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں تازہ اطلاعات کے مطابق 86 افراد ہلاک جبکہ 186 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب یکے بعد دیگرے یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے جب حکومت مخالف بائیں بازو کی تنظیمیں اور کرد نواز گروہوں کی جانب سے ایک امن ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس کا مقصد کرد علیحدگی پسند گروہ "پی کے کے " کے خلاف حکومتی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرنا تھا۔ امن اور جمہوریت کے نام پر نکالی گئی اس ریلی میں کرد نواز جماعت "ایچ ڈی پی " بھی...